Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میرا بیوٹی پارلر ہے! مجھ سے آزمودہ ٹوٹکے لیجئے

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میراپارلر ہے‘ مگر الحمدللہ! آپ کے درس سننے‘ اور عبقری رسالہ پڑھنے کے بعد وہ کام بالکل نہیں کرتی جو شریعت نے منع کیے ہیں بلکہ یہ کہ نہ صرف باہر سے گزرنے والے عبقری وظائف پڑھتے اور خوش ہوتے ہیں بلکہ خواتین بہت زیادہ اپنے مسئلے مسائل کے حل مجھ سے پوچھتی ہیں اور رمضان میں تو باقاعدہ سب لوگ پیسے اکٹھے کرکے عبقری رسالہ پورے علاقہ میں تقسیم کرتے ہیں۔ چونکہ سارا دن میرے پاس خواتین آتی رہتی ہیں اور اپنے مشاہدات بتاتی ہیں۔ ماہنامہ عبقری میں بواسیر کا ٹوٹکہ شائع ہوا تھا‘ ہمارے امام مسجد کی بیگم کو بواسیر کی شدید تکلیف تھی انہوں نے رسالے سے پڑھا ‘تارا میرا کے بیج اور اسپغول کا چھلکا پیس لیں اور استعمال کریں انہوں نے دو ٹائم کھانا شروع کیا اور یقین کے ساتھ اور ماشاء اللہ ان کو آرام آگیا۔ اب وہ ٹھیک ہیں۔ابھی گزشتہ دنوں میرے پاس تشریف لائیں تھی تو بتارہی تھیں کہ میں اب بالکل ٹھیک ہوں۔
گندم کی سخت الرجی سے یقینی چھٹکارا
ایک دفعہ میرا ڈاکٹر کے پاس جانا ہوا ایک خاتون میرے ساتھ بیٹھی ہوئی تھیں۔ میری بات چیت ہوئی عبقری کا ذکر کیا۔ وہ ماہنامہ عبقری کی قاریہ نکلیں۔ مزید باتوں میں انہوں نے بتایا کہ مجھے بہت سخت الرجی تھی میں گندم نہیں کھا سکتی تھی۔ ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ آپ ساری زندگی گندم نہیں کھاسکوگی۔ ماہنامہ عبقری میں ایک ٹوٹکہ آیا تھا وہ میں نے کیا اور اللہ کا شکر ہے کہ میں اب گندم کھا لیتی ہوں۔ ٹوٹکہ یوں ہے کہ پودینہ، سونف، چھوٹی الائچی کا پانی بناکر رکھ لیں اور جب پیاس لگے وہ پانی سارا دن پینا ہے۔ میں نے بتایا اور پیا رزلٹ آپ کے سامنے ہے جس چیز کو ڈاکٹروں نے ناممکن بنادیا تھا وہ میرے اللہ نے اس چھوٹے سے ٹوٹکے میں شفاء کا میرے لیے خزانہ دے دیا۔ اب میں ماشاء اللہ گندم بھی استعمال کرسکتی ہوں۔ اللہ پاک جو بھی بیمار ہے اسے شفاء کاملہ عطا فرمائے۔ اور آپ سلامت رہیں جو لوگوں کی بھلائی اور اصلاح کا کام انجام دے کر لاکھوں کروڑوں دعائیں حاصل کررہے ہیں ۔(روبینہ انیس،لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 409 reviews.