Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پہلے آئینہ دیکھنے سے گھبراتی! اب ہٹنے کو جی نہیں چاہتا

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ڈھیروں دعائیں آپ کے لیے اور آپ کے چاہنے والوں کے لیے اپنا ایک تجربہ شدہ نسخہ شیئر کررہی ہوں جو میں نے آپ کے درس سے سن کر استعمال کیا تھا مجھے بہت فائدہ ہوا میرے چہرے اور جسم پر بے شمار دانے تھے کہ میں آئینہ دیکھنے سے گھبراتی تھی الحمد للہ اب میرا چہرہ صاف و شفاف اور روشن ہے‘ اب تو آئینے کے سامنے سے ہٹنے کو جی نہیں کرتا جبکہ پہلے میں نے سکن اسپیشلسٹ سے بھی چھ ماہ مہنگا ترین علاج کروایا تھا کچھ ماہ فرق پڑا پھر دانے واپس آگئے تھے ‘مجھے معدہ کا بھی مسئلہ تھا اور قبض کا بھی ‘وہ بھی اسی سے ٹھیک ہوا میں روزانہ رات کو ہلدی کا آدھا چمچ دودھ کے ساتھ استعمال کرتی ہوں جس سے مجھے یہ سارے فوائد ملے ہیں۔
ہر سال ہونے والے ٹائیفائیڈ کا آزمودہ علاج
مجھے ٹائیفائیڈ بخار ہر سال ہو جاتا تھا پچھلے پانچ سال سے ایسا ہی ہورہا تھا پھر میں نے میگزین میں قسط شیریں کے بارے میں پڑھا کہ قسط شیریں سے ٹائیفائیڈ کے جراثیم پانچ سیکنڈ میں ختم ہو جاتے ہیں ایک سال میں اس کا استعمال بخار سے پہلے شروع کردیا تو مجھے بخار نہیں ہوا تھا دوسرے سال میں بھول گئی تو مجھےٹائیفائیڈ بخار ہوگیا لیکن میں نے کسی ڈاکٹر سے علاج نہیں کروایا بلکہ قسط شیریں ہی کا استعمال کیا۔ استعمال یہ ہے قسط شیریں پیس کر صبح ، دوپہر، شام ایک چائے والا چمچ سادہ پانی سے کھالیں۔ الحمدللہ! اسی سے میرا ٹائیفائیڈ ختم ہوگیا۔
میرے بال کیسے لمبے گھنے اورخوبصورت ہوئے
میرا آزمودہ بالوں کا نسخہ ہے جس سے میرے بال لمبے گھنے اور خوبصورت ہوگئے تھے‘ وہ یہ ہے بیری کے پتے جو کونپلوں کی صورت میں ہوں وہ لیکر اچھی طرح گھوٹ لیں کہ ان کے اوپر جھاگ آجائے تو انہیں باریک کپڑے میں ڈال کر نچوڑ لیں وہ جھاگ اوپر آجائے گی تو سر دھونے سے ایک گھنٹہ پہلے بالوں میں اس جھاگ کی مالش کرلیں بعد میں کسی اچھے شیمپو سے دھو لیں‘ بال گھنے لمبے اور انتہائی خوبصورت ہو جاتے ہیں۔ بیری پر لگی ہوئی آکاش بیل وہ بھی بالوں کیلئے بہت ہی مفید ہے اسے بھی گھوٹ کر اس کا پانی نکال لیں اور اس طرح ہی بالوں میں لگالیں یہ دونوں میرے آزمودہ ہیں۔
ہربل شیمپو گھر بنائیے! لاجواب رزلٹ پائیے
شیمپو سے بچنے کیلئے بھی میرے پاس آزمودہ نسخہ ہے وہ یہ ہے آملے، ریٹھے، سکاکائی، ہموزن لے لیں اور پیس کر سفوف بنالیں۔ یہ سفوف حسب خواہش ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں پانی اتنا ڈالیں کہ پک کر آدھا رہ جائے اس میں لوہے کا ایک ٹکڑا ڈال دیں پانی خوب کالا ہو جائے گا۔ سر دھونے سے آدھا گھنٹہ پہلے اسے تیل کی طرح بالوں میں لگالیں اور بعد میں سر دھو لیں‘ آپ کو شیمپو لگانے کی ضرورت نہیں پڑےگی‘ بال انتہائی کالے چمکدار اور خوبصورت ہو جائیں گے اس سے بال لمبے بھی ہو جاتے ہیں جو لڑکیاں اپنے بال لمبے کرنا چاہتی ہیں وہ یہ نسخہ استعمال ضرور کریں پھر رزلٹ دیکھیں۔ روکھے بے جان بالوں میں بھی جان آجاتی ہے۔ (نوٹ)اسے بالوں میں لگانے سے ہاتھ کالے ہو جاتے ہیں اس لیے دستانے یا شاپر ہاتھوں پر چڑھا لیں۔(ف۔ر، سیالکوٹ)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 408 reviews.