Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اچھے لوگوں سے دوستی !اسلام کیا کہتا ہے؟ پڑھ لیجئے

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

انسان کیلئے ایک دوست ایسا ضرور ہونا چاہیے جس کے پاس بیٹھ کر اُنس ہو۔ خوشی و پریشانی میں اس کو شریک کیا جاسکے اچھی دوستی سعادت و خوشی بختی کے اسباب میں سے ایک اہم سبب ہے ‘ایسا دوست مل جائے جس سے آپ کو نفع پہنچے اور اس کے ساتھ چلنے میں سعادت و خوشی حاصل ہو۔جعفر بن محمدؒ نے اپنے بیٹے سے کہا بیٹےتمہارے دوستوں میں جو تم سے تین بار ناراض ہوا لیکن اس نے تمہارے بارے میں کوئی غلط بات نہیں کہی تو اسے اپنا دوست رکھو۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ دوستوں سے جھگڑے نہ ہوں۔ مہر و محبت کا تسلسل نہ ٹوٹے اگر کبھی اچھائی مل جائے تو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرو اور کبھی برائی ملے تو پھر اپنے دل میں یہ خیال کر لو کہ مجھے تو پہلے ہی اس سے یہی توقع تھی۔ اس کے نتیجے میں دل میں شکایت اور بغض پیدا نہیں ہوگا اور پھر دشمنی بھی پیدا نہیں ہوگی۔
ابو العتاہیہ کہتا ہے بھائی دنیا والوں میں کون ہے جو تمہارا پورا پورا ہو تھوڑے ہی کو باقی رکھو‘ وہ تم سے نہ اکتائے جسے تم نے اپنا آپ پورا نہیں دیا‘ اگر کسی بھائی کی ساری باتیں اچھی ہوں دو یا ایک بات ناپسند ہوتو ان کی وجہ سے اسے چھوڑ دینا درست نہیں کیونکہ تھوڑا بہت قابل معافی ہے۔اچھے لوگوں سے دوستی اور محبت ہونی چاہیے۔ فرمان نبویﷺ ہے کہ آدمی آخرت میں اسی کے ساتھ ہوگا جس سے اس کو محبت ہوگی۔ رسول اللہﷺ کا فرمان مبارک ہے: جنت میں یاقوت کے کچھ ستون ہیں جن پر زبرجد کے بالاخانے ہیں ان کے دروازے کھلے ہوئے ہیں یہ دور سے اس طرح چمکتے ہوئے نظر آتے ہیں جس طرح چمکدار ستارہ نظر آتا ہے۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عرض کیا: یا رسول اللہﷺ ان میں کون حضرات رہیں گے تو آپﷺ نے ارشاد فرمایا! صرف اللہ کی خاطر آپس میں محبت رکھنے والے اور صرف اللہ کی خاطر ایک دوسرے پر خرچ کرنے والے اور صرف اللہ کی خاطر آپس میں ملاقات کو جانے والے۔ (بزار باسنادہ)۔ہمیں اللہ سے دوستی لگانا اور اس کے حبیبﷺ سے دوستی لگانا ہوگی اللہ کے حبیبﷺ کے دوست ہمارے دوست ہوں اللہ والوں سے دوستی ہو تاکہ ہر دو عالم میں کامیابی و کامرانی ہمارے قدم چومے۔
دوستوں سے صرف اللہ کیلئے محبت کیجئے خدا کے محبوب لوگ وہی ہیں جو اللہ کے دین کی بنیاد پر باہم جڑے ہوئے ہوں۔ دوستوں پر اعتماد کیجئے ان کے درمیان ہشاش بشاش رہیے افسردہ رہنے اور دوستوں کو پریشان کرنے سے پرہیز کیا کیجئے۔ دوستوں کی محفل میں بے تکلف اور خوش مزاج بن کر رہیے۔ آپ کی صحبت سے دوست اُکتا نہ جائیں بلکہ مسرت، زندگی اور کشش محسوس کریں۔
پیارے نبیﷺ کا اشاد ہے جب کسی شخص کے دل میں اپنے بھائی کیلئے خلوص و محبت کے جذبات ہوں تو اسے چاہیے کہ وہ اپنے دوست کو بھی ان جذبات سے آگاہ کردے اور اسے بتا دے کہ وہ اس سے محبت رکھتا ہے۔ (ابو دائود)
دوستوں کے ساتھ وفاداری کا سلوک کیجئے دوست کے ساتھ سب سے بڑی خیر خواہی یہ ہے کہ آپ اس کو اخلاقی اعتبار سے زیادہ سے زیادہ اونچا اٹھانے کی کوشش کیجئے اس کی دنیا بنانے سے زیادہ اس کی آخرت بنانے کی فکر کیجئے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 398 reviews.