Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

غربت ‘ تنگدستی اور گھریلو جھگڑے! ایک سبب یہ بھی

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کا مؤثر اور فرحت و نافع بخش عبقری لیا اور پڑھا جو دسمبر 2017 کا ہے۔ اس کے صفحہ 3 پر مضمون باعنوان حال دل ’’دولت اور زمین بے وفا‘‘ اس میں سب کچھ صحیح یقیناً ہوگا لیکن دولت مندی سے غربت اور مفلسی کے سفر کا ایک پہلو اور بھی ہے دینے والے ہاتھ سے لینے والے ہاتھ کا سفر کا پہلو یہ بھی ہے کہ آج کی عورت(بیوی) اللہ تعالیٰ کے حکم سے انکار کرتی ہے۔ فرض زوجیت کی ادائیگی سے انکار کرتی ہے اور کرتی چلی جاتی ہے۔ شادی کے پندرہ سال بعد سے اس نے جو انکار اور صورت انکار برقرار رکھی ہے جبکہ چار بچے ہوچکے تھے) تو آج 22 سال سے صورت انکار برقرار ہے۔ جب 22 سال پہلے وہ انکار پر کھڑی ہوئی تو میری تنزلی کا سفر شروع ہوا۔ گھر فروخت ہوگیا کرائے پر آئے۔ ایک بنگلہ تھا وہ بھی فروخت ہوگیا، چار یا پانچ پلاٹ تھے وہ فروخت ہوگئے پھر ایک دکان تھی وہ بھی فروخت ہوگئی اب نوکری کے مقام پر کھڑا ہوں۔ میں اپنے آپ کو خطائوں گناہوں سے پاک نہیں سمجھتا ہوں۔ اپنے گناہوں اور خطائوں کا پورا احساس ہے۔ لیکن یہ تنزلی ‘ جب حساب کرتا ہوں تو یہی نظر آتا ہے کہ اِدھر اس (بیوی)کی طرف انکار کا سفر شروع ہوا اور اللہ تبارک تعالیٰ کی طرف سے ایک سال کی مہلت تو ملی اور اس کے بعد نقصانات کا تانتا بندھ گیا۔
قلت‘ ذلت اور بندش میرا نصیب بن گیا
اللہ تعالیٰ میرے اور میری بیوی جیسوں سے درگزر نہیں کرتا۔ لوگ سمجھتے ہیں بندش ہوگئی ہے‘ یہ ہوگیا وہ ہوگیا ہے نہیں یہ بندش اور خسارے اور قلت اور ذلت ہماری قسمت اور نصیب ہوگیا۔ آج وہ رو رہی تھی جبکہ اس کو ہمیشہ سے اس بات کا احساس ادراک کراتا رہا ہوں کہ تم مجھ سے انکار نہیں کررہی حکم خداوندی سے انکار کررہی ہو‘ میں نے توزندگی میں دین کو سنا یا پڑھا ہے اس کی فوراً سمجھ آگئی تھی لیکن اس کا جو حل تھا وہ میں نے نہیں کیا یا نہیں کرسکا۔ اس کا حل یہی تھا کہ جو ہمارے دین نےنسخہ کے طور پر دیا ہے کہ میں دوسری شادی کرتا ‘چاہے وہ طلاق نہ لیتی۔ اگر کر لیتا تو دولتمندی سے غربت کے سفر سے بچ جاتا۔ ہم لوگ باحیثیت خاندان سے ہیں نہ ہی بیوی اور اس کا خاندان جاہل لوگ‘ الحمدللہ! پڑھے لکھے سمجھدار ہیں‘ 22 سال سے اس خرابی سے بدتر خرابی کو بھگت رہا ہوں۔ پھر بھی اپنا احتساب کرتا رہتا ہوں۔ قارئین کے لیے خاص طور پر اپنے دل کے راز کو صرف اس لیے لکھا کہ آج گھروں میں رزق کی تنگی اور مفلسی اور تونگری سے تنگدستی کی ایک بہت بڑی وجہ حکم خداوندی سے انکار اور انکار پر عورت (بیوی کا ڈٹ جاناہے) آپ اس کو مشن بنالیں تو آج 50فیصد گھروں میں اس کی پھٹکار ہے۔
پر ان عورتوں کی سب سے بڑی دشمن ان کی بہنیں اور کزن ہوتی ہیں کیونکہ اگر یہ اچھی ازدواجی زندگی گزارتی ہے تو چاہے سگی بہن ہو وہ اس سے حسد کرے گی کہ اس کی زندگی اس کو زندگی سے بدتر رہے۔ اور اس کے کانوں میں ایسی باتیں ڈالے گی کہ وہ فرض زوجیت اور وظیفہ زوجیت سے انکار کرے۔ عمل وظیفہ زوجیت کو خراب کرے۔
اس سلسلے میں اللہ تعالیٰ کے احکامات حضورﷺ کی سنت اور احادیث یقیناً آپ کو معلوم ہوں گی آپ کم از کم دوسرے ازواج کی تعلیم فرمائیں۔ اور حضرت حکیم صاحب مجھے دعائوں میں یاد رکھیئے گا۔(محمد رئیس، کراچی)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 395 reviews.