Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

موٹاپا اوربالوں کا سفیدہونا ختم کالے جادو کا آزمودہ علاج تنگدستی ختم‘ انوکھا عمل

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

جنوری کے جوابات
1۔شفیق بھائی! آپ نے دو سوال پوچھے‘ میں آپ کو بتاتا ہوں کہ آپ کے جو بال سفید ہوگئے ہیں انہیں صرف ہیئر کلر ہی کالا کرسکتا ہے‘ یہ دوبارہ کالے نہیں ہونگے‘ ہاں باقی بال کالے نہ ہوں اس کیلئے روزانہ رات دو سے تین دیسی ہریڑ کا مربہ ایک گلاس دودھ کے ساتھ کھائیں‘ اس کو زندگی کا معمول بنالیں‘ ا س سے آپ کےبال سفید ہونا رک جائیں گے اور ساتھ دماغی طاقت بڑھے گی‘ اعصاب‘ پٹھے مضبوط ہونگے۔ دوسرا سوال بڑھے پیٹ کا تھا۔ اس کیلئے میرا تو آزمودہ عبقری دواخانہ کا ’’عرق موٹاپا شفاء‘‘چند مہینے لکھی گئی ترکیب سے استعمال کریں‘ آپ خود حیران ہوجائینگے۔ (کاشف‘ لاہور)
2۔آپ نے کالے جادو کا حل مانگا تو اس کیلئے ہمارا آزمودہ عمل ہے‘ آپ بھی آزمالیجئے ان شاء اللہ اس عمل سے کالا جادو ختم ہوجاتا ہے۔یہ وظیفہ بالکل آسان ہے۔ آپ دو انمول خزانہ نمبر ایک ہر نماز کے بعد ایک مرتبہ اور انمول خزانہ نمبر 2 سارا دن کھلا سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں چلتے پھرتے پڑھیں‘وضو بے وضو ہر حالت میں پڑھ سکتے ہیں۔ انشاءاللہ کالے جادو کا ہر وار ناکام جائے گا۔کالا یرقان کیلئے آپ عبقری دواخانہ کا ’’ہیپاٹائٹس نجات سیرپ‘‘استعمال کریں‘ بےشمارکا آزمودہ ہے۔ (عائزہ جبیں‘ سیالکوٹ)
3۔اگر کوئی شخص قرض واپس نہ کر رہا ہوتو قرض کی وصولی کیلئےاسم یَا ذَاالْجَلاَلِ وَالْاِکْرَامِ کو روزانہ 121 مرتبہ اُس شخص کا تصور کرکے پڑھیں۔21 دن یہ عمل کریں ان شاء اللہ وہ آپ کو پیسے لوٹا دے گا۔(یہ عمل حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کا بتایا ہوا ہے‘ اس لیے روزانہ درج بالا عمل کرنے کے بعد ایک بارسورئہ فاتحہ، تین بار سورۃ اخلاص اور دس مرتبہ درود پاک پڑھ کر اس کا ثواب ان کی روح ہدیہ کیا جائے تو جلد کامیابی ملے گی ۔ ان شاء اللہ اس عمل سے آپ کی تنگدستی بھی جلد ختم ہوجائے گی۔ (علی‘ سیالکوٹ)
4۔ بیٹی کو عبقری دواخانہ کی ’’پتہ پتھری شفاء‘‘ لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کروائیں۔ ان شاء اللہ شفاء ہوگی۔ 

فروری کے سوالات
محترم قارئین السلام علیکم! 8 سال سے مجھے عجب قسم کا مسئلہ ہے‘ بہت سے معالجوں کے پاس گئی لیکن کچھ فائدہ نہیں ہوا ابھی شادی کو چھ ماہ ہوئے ہیں لیکن مسئلہ گزشتہ آٹھ سال سے ہے۔ میرے سارے جسم کا گوشت لٹکا ہوا ہے‘ پیٹ‘ بازو‘ کمر‘ بغل‘ سینہ‘ ہپس لٹک رہے ہیں‘ جس طرح کسی 80 سالہ خاتون کا ہوتا ہے‘ میرا جسم ایسے ہے جیسے کسی نے غبارہ سے ہوا نکال دی ہو‘قارئین! میں بہت پریشان ہوں‘ کسی کے سامنے نہیں جاتی‘ زندگی اجیرن بن چکی ہے‘ آپ کی مہربانی ہوگی میرے مسئلے کا حل مجھے بتائیے‘ شوہر بھی بہت پریشان ہیں‘ کیا لکھوں؟ کس طرح لکھوں؟ میں لکھ نہیں پارہی‘عمر صرف 20 سال ہے۔ (ج، خیبرپختونخوا)
مخصوص ایام میں درد: میرے معدہ میں اکثر درد رہتا ہے‘ مخصوص ایام میں درد کی شدت کی وجہ سے ادویات کھا کھاکر اب معدہ بے کار ہوچکا ہے‘آنکھوں کے گرد کالے گہرے حلقے ہیں‘ رنگت دن بدن پیلی ہوتی جارہی‘ بہت کمزور ہوں‘ پانی پینے سے ہی بہت زیادہ ٹھنڈ لگتی ہے‘ ویسے بھی ہاتھ پاؤں ٹھنڈے رہتے ہیں۔ ہڈیوں میں پہلے زیادہ درد تھا‘ وٹامن ڈی کا کورس کیا تو کافی بہتر ہوں‘قد لمبا ہے مگر وزن کم ہے‘ بھوک نہیں لگتی۔ قارئین کوئی ایسی دوا بتائیں کہ میرا چہرہ گول مٹول اورسرخ رنگت والا ہوجائے‘ ہڈیوں سے آوازیں آتی ہیں۔ (پوشیدہ)
بیٹا بیمار ہے یا جادو کا اثر:بیٹے کی عمر 10 سال ہے جس کو پیدائشی دماغ کی تکلیف ہے‘ٹیسٹ کروائے لیکن ڈاکٹر کہتے ہیں کہ ٹیسٹ میں کچھ بھی نہیں‘ میرا بچہ اپنے آپ کو مارتا ہے‘قارئین! کوئی عمل یا وظیفہ بتائیں نامعلوم میرے بیٹے کو بیماری ہے یا کسی غیبی چیز کا اثر ہے۔آپ کی بڑی مہربانی ہوگی۔ (خلیل احمد‘ جامشورو)
بہن کا مسئلہ: میری بہن کا جسم سوکھ گیا ہے‘ کچھ بھی یاد نہیں رہتا‘ اس کو کوئی روحانی مسئلہ ہے‘ کچھ عرصہ پہلے گول مٹول اور صحت مند تھی‘ اچانک ہی ایسی ہوئی ہے‘ عمر صرف دس سال ہے۔براہ مہربانی کوئی وظیفہ بتادیں تاکہ یہ دوبارہ صحت مند زندگی گزارے۔(ج، لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 494 reviews.