Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ملتانی مٹی کے وہ فوائد جو پہلے نہ پتا تھے!!!

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2019ء

ملتانی مٹی عرصہ دراز سے خواتین کے استعمال میں ہے جسے وہ صدیوں سے اپنی فطری خواہش یعنی خوبصورت اور جاذب نظر بننے کے لئے مختلف طریقوں سے استعمال کررہی ہیں۔ ملتانی مٹی تقریباً ہر قسم کے فیشل ماسک کی اساس ہے جس میں دوسری اشیاء مختلف مقداروں میں شامل کرکے ایک اچھا، موزوں اورقدرتی ماسک تیار کیا جاسکتا ہے۔ مثال کے طور پر ان مختلف اشکال میں گھیکوار ، روغن بادام، عرق گلاب، شہد، انڈے کی سفیدی، دودھ، لیموں کا عرق، کینو کے چھلکوں کا پائوڈر اور بیسن وغیرہ، ملتانی مٹی کے ہمراہ استعمال کئے جاتے ہیں۔
جلد کو خوبصورت اور جواں رکھیے!
بعض جلدی ماہرین نے تو یہاں تک کہا ہے جلد کو خوبصورت اور جواں رکھنے کے لیے بیرونی استعمال میں کوئی بھی شے ملتانی مٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ ملتانی مٹی ہر قسم کی جلد کے لئے موثر دیکھی گئی ہے۔ خاص طور پر چکنی جلد والی خواتین کے لیے ملتانی مٹی کا ماسک آئیڈیل ثابت ہوا ہے کیونکہ چکنی جلد کی حامل خواتین کو ایسی خشک اشیاء جن میں تیل جذب کرنے کی صلاحیت زیادہ ہو استعمال کرنی چاہئیں۔ ملتانی مٹی میں قدرت نے یہ خصوصیت پنہاں رکھی ہے کہ یہ جلد میں سے اضافی چکنائی کو بھی جذب کرلیتی ہے۔ماسک لگانے سے قبل چہرے کی صفائی کرنا ضروری ہوتا ہے کلینزنگ کا مقصد چہرے کے مسامات میں موجود گرد کے باریک ذرات کو دور کرنا ہوتا ہے۔ چہرے کی گرد کو دور کرنا اس لئے ضروری ہے کہ یہ ایک طرف تو مسامات کو بند کر کے پسینے کے اخراج کو روکنے کا سبب بنتی ہے اور دوسری طرف چہرے کی جلد کی ساخت متاثر ہوتی ہے۔ چہرے کی صفائی کے بعد کسی بھی کلینزنگ لوشن سے انگلیوں کی مدد سے تھوڑا سا مساج ضروری ہے تاکہ جلد ملائم ہو جائے اور ماسک میں موجود صحت بخش اجزا کو چہرے کی جلد میں احسن طریقے سے جذب ہونے کی راہ ہموار ہو۔
بہترین قدرتی فیس ماسک
ملتانی مٹی کو اگر صندل اور مختلف پھلوں یا سبزیوں کے جوس کے ساتھ استعمال کیا جائے تو بہترین فیس ماسک تیار ہوتا ہے جو ہر طرح کی جلد کے لیے موزوں سمجھا گیا ہے۔ اس کے لیے ملتانی مٹی کا سفوف 100گرام میں صندل کی لکڑی کا سفوف 50گرام اور کینو کے خشک چھلکوں کا بے حد باریک سفوف 50گرام ملا کر یکجان کریں اب اسے ہوا بند ڈبے میں محفوظ کرلیں یا کسی پلاسٹک کی تھیلی میں رکھ کر فریج میں بھی محفوظ کرسکتی ہیں۔ ماسک ہفتے میں دو بار استعمال یا جاسکتا ہے ماسک لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ کلینزنگ کے بعد گرم پانی میں صاف تولیہ بھگو کر چہرے کو صاف کرنے کے بعد آنکھوں کے اردگرد کی جگہ کو چھوڑ کر ماسک کا لیپ کریں اور تقریباً پندرہ سے بیس منٹ بعد خشک ہونے پر ٹھنڈے پانی میں کپڑا بھگو کر آہستگی سے چہرہ صاف کرلیں۔ صفائی کا یہ عمل نیچے سے اوپر کی طرف ہونا چاہیے۔ یہ ماسک جلد کے اندرونی حصے تک پہنچ کر جلد کو تر و تازہ اور خوبصورت بناتا ہے، چہرے کے مردہ خلیات کو اتار کر رنگت نکھارتا ہے، مسامات کے اندر تک سرائیت کرکے جلد کو صاف کرتا ہے جس سے جلد صحت مند، جلد کا دوران خون تیز اور چہرہ پرکشش بن جاتا ہے۔
رنگ گورا کرنے کیلئے یہ ماسک کمال ہے
رنگ کو کورا کرنے کے لیے کچی ملتانی مٹی کو پانی میں پیسٹ بناکر چہرے پر لگائیں جب یہ خشک ہو جائے تو دوسرا کوٹ کریں اسی طرح چار کوٹ کرنے کے بعد چہرہ دھولیں۔ پہلے ہفتے یہ عمل بلاناغہ کریں، دوسرے ہفتے سے یہ ماسک ہر دوسرے دن لگائیں اور تیسرے ہفتے سے یہ ماسک ہفتے میں دو مرتبہ استعمال کریں۔ درج ذیل میں جلد کی نوعیت کے اعتبار سے مختلف ماسک درج ہیں جن کے استعمال کا طریقہ اور اشیاء کی مقدار وہی ہے جو فیس ماسک میں بتائی گئی ہے۔
(۱)خشک جلد: ملتانی مٹی، کچا دودھ، چند قطرے زیتون کا تیل، صندل کا برادہ، کینو کے خشک چھلکوں کا سفوف۔ (۲)نارمل جلد: کھیرے کا عرق یا گاجر کا جوس، ملتانی مٹی، صندل کا برادہ، کینو کے خشک چھلکوں کا سفوف۔(۳)چکنی جلد: ایلوویرا یا لیموں کا عرق، ملتانی مٹی، انڈے کی سفیدی، صندل کا برادہ، کینو کے خشک چھلکوں کا سفوف۔(۴)کیل مہاسے والی جلد:لیموں کا عرق، کچا دودھ، عرق گلاب، ملتانی مٹی، صندل کا برادہ، کینو کے خشک چھلکوں کا سفوف۔ (۵)جھریوں والی جلد: انڈا کی سفیدی، پھٹکری پائوڈر، روغن بادام ، عرق گلاب، ملتانی مٹی، برادہ صندل ،سفوف چھلکا کینو۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 270 reviews.