Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حال دل

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2019ء

کعبہ کی تعمیر کا معاملہ سیرت کی کتابوں میں بہت تفصیل سے لکھا ہوا ہے اللہ کے نبی علیہ الصلوٰۃ والسلام نے جو حصہ تعمیر ابراہیمی میں استعمال ہوا تھا وہاں سے تعمیر کا سلسلہ شروع کرنا چاہا لیکن دلوں کے جوڑ‘ محبت اور رواداری کے پیش نظر آپ ﷺنے وہ حصہ چھوڑ دیا جو آج ہمیں حطیم کی شکل میں نظر آتا ہے ۔دوسرا واقعہ: حضرت عثمان رضی اللہ عنہٗ کو باغیوں نےحصار میں لیا ہوا تھا‘ کئی دن سے اس کنویں کا پانی بند تھا جس کنویں کو آپ رضی اللہ عنہٗ نے خود خرید کر وقف کیا تھا‘ سارا معاشرہ اس پانی کو پی رہا تھا لیکن باغیوں نے آپ رضی اللہ عنہٗ کیلئے پانی بند کیا ہوا تھا‘ گھر کا محاصرہ تھا ‘کھانے پینے کی کوئی چیز گھر میں جا نہیں سکتی تھی‘ چند دنوں کے بعد اطلاع ملی کہ انہی باغیوں میں سے ایک شخص مسجد نبوی ﷺ کا امام بن گیا اور وہ امامت کروا رہا‘ کیا ہم اس کے پیچھے نماز پڑھیں؟ اب محبت اور رواداری کا جواب کیسا انوکھا ہے ‘فرمانے لگے :ہاں! نماز ایک ایسا عمل ہے اس کو کبھی چھوڑنا نہیں چاہیے‘ ٹھیک ہے وہ لوگ میرے اوپر زیادتی کررہے ہیں لیکن جب نماز کا معاملہ آئے تو ان کے پیچھے نماز ہرگز نہ چھوڑنا اور نماز پڑھو اورآپ رضی اللہ عنہٗ نے نماز پڑھنےکا حکم دیا۔ کچھ معاملات ایسے ہوئے کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کو بعض امور میں کچھ لوگوں سے کچھ اختلاف ہوا‘ ایک دن کسی نے پوچھا کہ آپ (رضی اللہ عنہٗ) کی ان لوگوں کے بارے میں کیا رائے ہے جنہوں نےا ٓپ(رضی اللہ عنہٗ) سے اختلاف کیا؟
آل رسولﷺ کی سربلند عظمتیں
آپ رضی اللہ عنہٗ نے اس کی طرف غور سے دیکھا اور فرمایا: میں ان سب کو خود سے پہلے جنت میں جاتا دیکھ رہا ہوں اور ان میںسے ایک کے ہاتھ میں جھنڈا دیکھ رہا ہوں اور سب ان کے پیچھے‘ یہ جواب سن کر اس شخص نے کہا کہ آل رسول ﷺ کی عظمتیں اس لیے سربلند ہیں اور رہیں گی کہ ان کے مزاجوں میں رواداری محبت اور شفقت ہے۔ پہلے دن سے خود گٹھی میں موجود ہے‘ یہ چند مثالیں ہمارے بڑوں کی ہیں۔
ہمیں سب کچھ چھوڑنا ہے!
ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ ازبکستان کے سفر نے میرے ذہن کو اور زیادہ وسعت دی ہے اور میرے دل کے اندر سے آواز اٹھی ہے کہ ہمیں اب آپس میں اختلافات کو چھوڑ کر محبت اور پیار کا پیغام پھیلانا ہے‘ وہ اختلاف چاہے قوموں کے نام پر‘ صوبوں کے نام پر‘ زبانوں ملکوں اور فرقوں کے نام پر ہمیں سب کچھ چھوڑنا ہے‘ اوریہ ہماری زندگی کی پہلی ابتدا ہونی چاہیے اور اگر ہم نے ایسا نہ کیا‘ ہمارا نشان مٹ جائے گا اور پھر نام لینے والا کوئی نہ ہوگا اللہ تعالیٰ نے زندگی ایک دی ہے اور اور اس ایک زندگی کو سوفیصد یکسوئی کے ساتھ اگر گزارنا چاہتے ہیں تو اپنی طبیعتوں اور مزاج میں لچک اور نرمی پیدا کریں۔ دانت اتنے سخت ہیں کہ کوئی چیز اگر ان کے درمیان آجائے تو پس جاتی ہے لیکن زبان سارا دن ان دانتوں کے درمیان رہتی ہے خوب اچھلتی کودتی ہے گفتگو کے نام پر‘ لفظوںکے اتار چڑھاؤ کے نام پر لیکن زبان میں سختی نہیں نرمی اور لچک ہے پھیلنے اور سکڑنے کا مزاج ہے‘ اگر ہم صرف پھیلنے کی طبیعت کو لے کر چلتے رہے اور سکڑنے کی طبیعت کو لےکر نہ چلے تو سب سے زیادہ نقصان یہ ہوگا کہ ہم کاٹ دئیے جائیں گے پیس دئیے جائیں گے اور ناصرف ہم بلکہ ہمارا معاشرہ اور دھرم بھی اسی زد میں آئے گا۔
میں نے ہمیشہ اُس شخص کوسربلند اور باوقار پایا
اخلاق کے 360 حصے ہیں اور وہ 360 حصے خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہٗ کے حصہ میں آئے اور یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے جس میں ان کے حصہ میں رواداری‘ محبت پیار اور برداشت بھی تھا۔ یہ بہت بڑی نعمت ہے جو کسی کے حصہ میں آئے۔ میں نے ہمیشہ اس شخص کو معاشرہ میں سربلند اور باوقار پایا ہے جس نے کبھی بھی اختلافات کے ہوتے ہوئے محبت اور پیار کو جنم دیا۔ پیغام دیا‘ محبت کو پھیلایا‘ بولا‘ لکھا‘ سوچا اور پڑھا۔پھر ایک وقت آیا کہ محبت اس کی رگوں میں رچ بس گئی اور محبت اس کے لفظوں میں سوز اور ساز بن کر ظاہر ہوئی‘میں ہمیشہ اس بات کا قائل رہا ہوں میرا سابقہ سفر جس کا سوفیصد ریکارڈ انٹرنیٹ پر میرے دروس اور بیانات کی شکل میں پڑا ہے میں نے ہمیشہ محبت کو پھیلایا پانی دیا اس کو سینچا اور اس کو ظاہر کیا۔ رواداری میرا پہلا سبق ہے لیکن ازبکستان کے سفر درسفر نے میرے اوپر جو دنیا کھولی ہے وہ یہی کھولی ہے کہ معاف کرنا‘ درگزر کرنا‘ مسلک کے نام پر‘ مذہب کے نام پر اور فرقے کے نام پر رنگ اور نسل کے نام پر‘ پہلے دن کا سبق ہے‘ محمدﷺ و آل محمد ﷺ اصحاب محمد ﷺ اور احباب محمدﷺ کا ہمیشہ وطیرہ اور سلیقہ رہا ہے۔ آئیے! ہم بھی اس سبق کو آگے بڑھائیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 205 reviews.