Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ایصال ثواب کا فائدہ

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2019ء

فرمایا: میت کیلئے زندہ مومنوں کی دعا قبول کی جاتی ہے اور تھال میں ریشمی رومال سے ڈھک کر میت کو دی جاتی ہے

میت کیلئے زندہ مومنوں کی دعا:بشار بن غالب الجرائی کہتے ہیں ، میں نے حضرت رابعہ بصریہ رضی اللہ عنہا کو خواب میں دیکھا، میں ان کے لیے بڑی دعائیں کیا کرتا تھا تو انہوں نے فرمایا ’’تیرے تحفے ہمارے پاس تھال میں رکھے ہوئے آتے ہیں جن پر ریشم کے رومال ہوتے ہیں۔ میں نے پوچھا کس بنا پر؟فرمایا: میت کیلئے زندہ مومنوں کی دعا قبول کی جاتی ہے اور تھال میں ریشمی رومال سے ڈھک کر میت کو دی جاتی ہے پھر میت سے کہا جاتا ہے کہ تجھے یہ تحفہ فلاں کی طرف سے آیا ہے۔
بشیر بن منصور نے کہا: ایک آدمی زمانہ طاعون میں کبھی کبھی قبرستان کی طرف جاتا اور جنازہ میں شریک ہوتا، جب رات ہو جاتی تو قبرستان کے دروازے پر کھڑا ہو جاتا اور دعا کرتا کہ ’’اللہ اس وحشت میں تمہارے دل کو چین دے، تمہاری غربت (تنہائی) پر رحم کرے، تمہارے گناہوں سے درگزر فرمائے اور تمہاری نیکیاں قبول فرمائے‘‘ بس یہی کچھ کہا کرتا، اس سے زیادہ نہ کہتا۔اس آدمی نے کہا: ’’ایک دن میں واپس گھر آگیا اور قبروں پر نہ جاسکا اور میں نے گھر آکر انکے لیے دعا کی چنانچہ میں سورہا تھا اچانک دیکھا کہ میرے پاس بہت سی مخلوق آگئی میں نے کہا تمہیں کون لایا؟
ہم اہل قبور ہیں؟: انہوں نے کہا ’’ہم اہل قبور ہیں‘‘ میں نے کہا ’’ارادہ کیا ہے؟‘‘ کہا ’’تم قبروں سے واپسی کے وقت ہمیں تحفے دیا کرتے تھے‘‘۔میں نے کہا کونسا؟ انہوں نے کہا ’’وہی دعائیں جو تم ہمارے لیے کیا کرتے تھے‘‘میں نے دل میں کہا ’’اب مزید دعائیں کرتا رہوں گا‘‘ چنانچہ بعدازاں اس نے وہ عمل جاری رکھا۔ایک شخص نے بتایا کہ ایک آدمی نے اپنے باپ کو دیکھا اس نے کہا ’’بیٹے تم نے ہم سے اپنا ہدیہ کیوں روکا ہوا ہے؟ اس نے کہا ’’اے باپ! میتیں زندہ لوگوں کی طرف سے پہنچنے والے ہدیہ کو پہچانتی ہیں؟‘‘ کہا ’’اے بیٹے! اگر زندہ لوگ نہ ہوتے تو میتیں تباہ ہو جاتیں‘‘ اللہ پناہ دے (کیونکہ وہ اموات کیلئے دعائیں کرتے رہتے ہیں تو ان کو فائدہ ہو جاتا ہے‘‘۔)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 012 reviews.