Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری کے پکوان، ذائقے اور مہک کے ساتھ

ماہنامہ عبقری - جون 2007ء

دولمہ (افغانستان) اشیاء: قیمہ آدھا کلو، بند گو بھی ایک عدد، چاول دوبڑے چمچ، پیا ز دو عدد بڑے، ادرک ( پسا ہوا ) دو چائے کا چمچ، لہسن (پسا ہوا) دو چائے کے چمچ، دھنیا ( پسا ہوا ) تین چائے کے چمچ، چینی دو بڑے چمچ، ہلدی ایک چائے کا چمچ، املی ایک چھٹانک (60 گرام)، گھی، نمک، مرچ مرضی کے مطابق ترکیب: گھی میں ایک پیاز سرخ کر لیں۔ پھر اس میں اوپردیئے ہوئے مسالوں کی آدھی مقدار، قیمہ اور چاول ڈال کر بھون لیں۔ دل چاہے تو تھوڑا ٹماٹر بھی ملا لیں۔ ایک پیالی پانی ڈال کر گلنے دیں، خشک ہو جائے تو تھوڑا سا بھون کر اتار لیں۔ بند گوبھی کے پتے احتیاط سے الگ کر یں۔ خیال رہے کہ ٹوٹنے نہ پائیں۔ ایک دیگچی میں تھوڑا سانمک ڈال کر پانی ابالیں۔ ابلے ہو ئے پانی میں ایک منٹ کے لیے بند گو بھی کے پتے ڈال کر کسی چھلنی میں الٹ دیں اورا نہیں ٹھنڈا ہونے دیں۔ ایک بڑا پیا ز آدھ پاﺅ گھی میں سر خ کریں۔پھر اس میں پسا ہوا بقیہ ادرک، لہسن، مرچ اور دھنیا ڈال کر پانی کا چھینٹا دے کر بھونیں۔ مرضی کے مطابق نمک ملا ئیں۔ املی دھو کرپانی میں بھگوئیں۔ نرم ہو جائے تو گاڑھا گاڑھا عرق نکال کر بیچ پھینک دیں۔ اس عرق میں چینی ملا ئیں۔ اب گوبھی کا ایک پتہ لیں۔ اس میں ایک چمچ قیمہ رکھ کر ستھرے پیکٹ کی طر ح لپیٹ لیں اور اسے دھاگے سے باند ھ لیں۔ اسی طر ح سارے قیمے کے پیکٹ بنا لیں۔ ایک بڑی دیگچی میں پہلے سے تیار کیا ہوا مسالا بچھا ئیں اور اس پر قیمہ بھرے پتے رکھ دیں۔ اوپر املی اور چینی کی چٹنی ڈال دیں۔ ڈھکنے سے بند کر کے بالکل ہلکی آنچ پر دم پر لگا دیں۔ تیا ر ہو جائے تو احتیا ط سے نکال کر ڈش میں سجا ئیں۔ کشمیری قمبر گا ہ اشیا ء: گائے کے بچے کے چانپ 6 عدد، لا ل مر چ ایک چھوٹا چمچ، سونٹھ ایک چمچ چھوٹا، سونف ایک درمیانہ چمچ، لہسن5,4 جوئے، گرم مسالا( دار چینی، الا ئچی لو نگ تیز پتہ، زیرہ) دہی ایک پیالی، بیسن ایک پیا لی، چھوٹی الا ئچی 5,4 عدد، جلوتری ایک ٹکڑا، دودھ دو پیالی، گھی، نمک مرضی کے مطابق ترکیب: چانپ کے ٹکڑے ایک بھیگے ہوئے کپڑے سے خوب صاف کر کے چھری یا بٹے سے کچل لیں۔ کسی باریک کپڑے میں سارے خشک مسالے رکھ کر ایک ڈھیلی سی پوٹلی بنا لیں۔ ایک دیگچی میں گو شت، دودھ نمک اور مسالوں کی پوٹلی ڈال دیں اور اسے دھیمی آنچ پر اتنی دیر پکا ئیں کہ گو شت گل جائے اور دودھ خشک ہوجائے۔ مسالے کی پو ٹلی نکال کر پھینک دیں۔ چانپو ں پر تھوڑا ساپسا ہوا لہسن ملیں، دہی میں نمک، مر چ ملا لیں۔ اب اس بیسن میں چانپیں ڈبو ڈبو کر گھی میں تل لیں۔ ( لہسن کی بو نا پسند ہو تو نہ لگائیں )
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 10 reviews.