Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

رنگ برنگی سبزیاں دوابھی‘ غذا بھی‘ شفاء بھی

سرکار مدینہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام مبارک اور ارشاد مبارک سے شروع کرتا ہوں آقا جی نے فرمایا کہ وہ جس کی صبح اس حالت میں ہوتی ہے کہ اس کا جسم اور روح صحت مند ہو اور اس کی خوراک یقینی ہو تو وہ ایسا ہے جیسے کہ ساری دنیا کی دولت اس کے پاس ہے (ترمذی) جیسا کہ آقا جی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ صحت مند ہونا ایک عظیم نعمت ہے اور دنیا کے اندر ہر بندے کی تمنا ہے کہ میں صحت مند رہوں کتاب کے عنوان کے مطابق قارئین کو بتلائے گئے انشاء اللہ کہ سبزیوں کا انسانی صحت میں کتنا دخل ہے اور یہ واقعتاً دواء بھی ہے شفاء بھی اور غذا تو ہے ہی گوشت سے ممانعت نہیں لیکن اس میں کولیسٹرول کا بڑھ جانا اور بہت کچھ بہر حال آئیے دیکھتے ہیں سبزیوں کے بارے میں۔
ہر چیز میں کوئی نہ کوئی مفید کیمیائی مرکبات ہوتے ہیں جس سے اس چیز کی وقعت بڑھ جاتی ہے تو سبزیوں میں پائی جانے والی کیمیائی مرکبات کو جاننے کیلئے ملاحظہ فرمائیں موسم کے لحاظ بھی سبزیاں کھانا زیادہ بہتر ہے تاکہ فارمی موسم گرما کی ایک پسندیدہ سبزی ہے اس کو سالن کے علاوہ دواء کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور اثرات کے اعتبار بہت فٹ ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ ان کا سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے ورنہ میڈیسن میں ایک بیماری کیلئے دوائی کھائی تو وہ بیماری ساتھ لگ جائے گی پوچھنے پر بتایا کہ الرجی ہو گئی ہے اس سے کیا فائدے اٹھا سکتے ہیں۔ تفصیل کے ساتھ دیکھیں کتاب میں غذائیت میں بھرپور مٹر چونکہ ورم کو تخلیل کرتا ہے اس لیے اس کے لیپ سے ورم زخم اور سوجن دور ہو جاتی ہے پستان میں ورم ہو جائے تو اس کے لیپ سے ورم ختم ہو جاتا ہے صرف چند خوراکوں سے تفصیل کتاب سے کیا آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو سلاد کو ہلکا مت جانیے اس توانائی اور حیاتین حاصل ہوتی ہے جو کہ موٹاپے کیلئے بہت فائدہ ہے اس کے مزید فوائد ملاحظہ فرمائیں مختلف سبزیوں میں مختلف فوائد ہوتے ہیں مثلاً پالک میں فولاد اور وٹامنز کی مقدار کافی ہوتی ہے۔
صحت مند ہونے کیلئے سبز خوری ضروری ہے کیونکہ اس سے معدہ جگر میں اعتدال میں رہتا ہے نہ گرمی نہ خشکی اس سے صحت مند زندگی گزارتی ہے بنسبت گوشت یا دوسری اشیاء جو گرم ہونے کی وجہ سے کئی قسم کے نقصانات کا خطرہ ہوتا ہے مکمل تفصیل کتاب میں آئیے آپ کو چند مکمل پروٹین غذائوں کے بارے معلومات دیتے ہیں ملاحظہ فرمائیں گاجر اور بند گوبھی سے السر کا علاج کریں کیسے ملاحظہ کریں موسم گرما میں اپنی روزمرہ زندگی میں خوراک بنانی چاہیے تاکہ گرمی کا مقابلہ ہو سکے کن سبزیوں سے مقابلہ ہو سکتا ہے دیکھیں کتاب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کونسی سبزی پسند تھی جس کی وجہ سے وہ پلٹ سے تلاش کر کے ٹکڑے کھایا کرتے تھے کیا آپ کو ان کی یہ عادت مبارکہ پسند ہے تو دیکھیں کتاب میں اور عشق مصطفیﷺ کا ثبوت دیں اور پھر اس سبزی کے فوائد آپ کو ملیں فری میں جدید تحقیق میں توری میں فولاد کافی مقدار میں پایا جاتا ہے سینے کی جلنچہرے کی زردی دل کی تقویت ان امراض کیلئے یہ کسی کشتہ سے کم نہیں بلکہ ہم لوگ ان بے چاری سبزیوں کو ہلکا سمجھ کر ان کو حیثیت نہیں دیتے اور ساری زندگی پریشانی میں گزارتے ہیں اگر صحیح معنی میں ان کی قدر کریں تو صحت مند زندگی گزارنا کوئی ناممکن نہیں ایسی سبزی جو کہ منغث بلغم ہونے کی وجہ سے کھانسی اور نزلہ میں بھی مستعمل ہیں دائمی نزلہ کیلئے تریاق ہے گرانی شکم ہے قبض کشا ہے ایک بڑا لاجواب فائدہ جس کی آج کل بہت زیادہ ضرورت ہے یہ معجون محرک باہ ہے اس کا نسخہ تحریر ہے فائدہ حاصل کرنے کیلئے کتاب اٹھائیے بواسیر میں توری کو کچل کر لیپ کریں اس سے بے حد فائدہ ہوتا ہے تلی کا ورم دور ہوتا ہے میرے ہرے پتے زخموں پر باندھنے سے بہت تیزی سے زخم مندمل ہونے لگتے ہیں دل کی دھڑکن جگر کی گرمی ہاتھ پائوں کی جلن پیشاب کا جل کر آنا بار بار آنا ان سب عوارض میں آپ کھیرا استعمال کریں کہ ان سے نجات حاصل ہو جائے ملاحظہ فرمائیں۔
ایک عام سی چیز جو یہ گھر میں بآسانی سے پائی جاتی ہے اس کے بارے میں محدثین کے مشاہدات انسان کا معدہ اگر ٹھیک تو سب کچھ ٹھیک تو اس سے معدہ بالکل ٹھیک ہو جاتا ہے مقوی ہے بھوک کو بڑھاتا ہے اگر اس کے ساتھ ادرک اور پستہ اور بادام ملا کر کھائیں مقوی باء کیلئے مجرب ہے چکوترا اور ذیابیطس اس مرض کیلئے کتنا مفید ہے اس سے جلن ختم ہوتی ہے وٹامن سی قوت مدافعت میں اضافہ آتا ہے ملاحظہ کریں جب انسان کے اندر قوت مدافعت موجود ہو تو جراثیم کچھ نہیں کر سکتے اس قوت مدافعت کو بڑھانے والی سبزی جو کہ تیربہدف کام کرتی ہے جوڑوں کے درد بواسیر اس کا تیل سیاہ داغوں اور چھائیوں کیلئے اس کا حلوہ اور قیمہ اس کے فوائد دیکھیں کتاب میں۔
آپ کو نیند سے پریشانی تو نہیں کیونکہ آج کل ہر انسان سکون آور گولیاں کھا کر نیند کرتا ہے جو کہ بغیر گولی کے تصور نہیں ہے تو سستا نسخہ اور آسان ہم تحریر بتاتے ہیں اور میڈیکل سٹور کے چکر لگانا چھوڑدیں اور دعا میں یاد رکھیں دل کا دھڑکنا، دل کا گھبرانا، چکر آنا، خوف پریشانی لیکوریا جریان ان سب کیلئے سستا آسان نسخہ بنا کر کھائیں ایک دس دن میں صحت یابی آپ کے قدم چومے گی نسیان کا مرض لگ گیا ہو دماغی پٹھوں میں درد محسوس ہوتا ہے نظر کمزوری محسوس ہوتی ہے احتیاطاً یہ نسخہ بنا کر رکھ لیں ضرورت پڑنے پر استعمال کریں یا کسی دوست کی راہنمائی کر دیں آخر میں التجاء ہے قارئین پوری کتاب تو میں لکھ سکتا نہیں یہاں لیکن اگر قیمتی وقت نکال کر اس کتاب کا مطالعہ کریں تو میں پورے وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ کا وقت ضائع نہیں ہوا بلکہ آنے والے وقت کیلئے ایسی معلومات ملے گی جو مستقبل میں کام آئے گی۔
٭٭٭٭٭



مزید کتب