Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پرسکون زندگی کی تلاش نبویؐ طریقے اور جدید سائنس

پرسکون زندگی کی تلاش کسے نہیں چاہیے ہر شخص اس کا متلاشی ہے دولت، سکون، آرام اور آسائش کیلئے تو اکٹھی کی جاتی ہے لیکن قارئین یاد رکھیں فرق صرف اتنا ہے کہ ایک آسائش ہے دوسرا آرام ہے یہ دو مختلف چیزیں ہیں اگر ایک انسان کے پاس دنیا کا سارا سامان راحت ہے لیکن گھر میں چین نہیں تو یہ گھر جنت نہیں بلکہ جہنم بنا ہوا ہے اسی طرح اگر آسائش کا سامان نہیں کوٹھی، کار مکان نہیں لیکن آرام ہے سکون ہے، کوئی فکر نہیں بظاہر آسائش سے محروم ہے لیکن حقیقت میں جنت ہے تو آئیے ہم وہ زندگی لیں جس میں آرام ہو تو پھر یہ آرام نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی ہی میں میسر ہے۔ اگر آپ کے پاس آسائش ہے اور آرام نہیں تو نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنا لیں آسائش کے ساتھ آرام بھی مل جائے گا تو آئیے دیکھیں اور طریقہ وہ عمل ہم بتلاتے ہیں جس کے کرنے سے انسان آرام کو خاص کر لیتا ہے لیکن شرط یہ ہے جس طرح آسائش کو حاصل کرنے سے انسان کو محنت کا سامان لانا پڑتا ہے اس کے بقدر یہاں محنت کم اور فائدہ زیادہ ہو گا گارنٹی کے ساتھ اگر آدمی خلوص دل سے اس طرف آ جائے۔ آئیڈیل زندگی اور خوشی کا تصور کو اصول بیان کیے گئے ہیں ان پر عمل کیا تو بے بہا فائد ہوتا ہے وہ اصول درج ذیل پڑھیں یہ بات تو روز اول سے سچ ہے کہ اگر انسان اپنی زندگی آئیڈیل اصول سے آراستہ کرے تو وہ یقینا ایک کامیاب زندگی کا مستحق ہے اور اس کی زندگی کا ہر پہلو کامیابیوں سے ہمکنار ہو گا تو کامیاب زندگی کا اصول کیا جو چیز مقصد اور قوت فیصلہ پیدا کیجئے مختلف معاملات میں جلد بازی نہ کرے کس وقت کون سا فیصلہ کریں بہت مفید تحریر دیکھیں۔ کیا انسان جانوروں سے زیادہ عقل مند ہیں تو انسانوں کو کیا آخر کیا کیا ہے بھینسوں کی نفسیات بھینس کا میوزک سن کر دودھ دینا اور میوزک کے چھوٹ جانے پر بالٹی کو ٹانک مارنا اور اس قسم کے عجیب و غریب بھینسوں کے کمالات ضرور دیکھیں اور ان سے سبق حاصل کریں کیا آپ جاننا چاہیں گے کہ ذہنی الجھنوں کے بارے میں یہ کیوں پیدا ہوتی ہے ان کے اسباب تفصیل سے اور ہدایات جو آپ کے ذہن میں ہیں ان کا علاج تو تفصیل سے پڑھیں۔ قارئین خوف اور غصہ کیا ان کے جسم پر اثرات مرتب ہوتے ہیں کیونکہ صحت مند ہونے کیلئے ہاضمہ کا ٹھیک ہونا ضروری ہے یہ کب ٹھیک ہو گا مزید ہاضمہ خراب کن اسباب کی بناء پر ہوتا ہے دیکھیں تفصیل سے جو چیزوں کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ان میں برکت نہیں ہے کون سی ہیں تفصیل سے دیکھیں، نفسیاتی تاثرات کا اثر جسم کے کس حصے پر ہوتا ہے ملاحظہ فرمائیں۔ خیال کتنی تباہ کن طاقت ہے خیال زہر بھی ہے اور تریاق بھی چند عجیب و غریب واقعات پڑھیے خیالات کا بندے پر اثر، سزائے موت کے قیدی پر تجربہ ضرور دیکھیں۔ پستی کے باعث ہمارا دفاعی نظام کمزور ہو کر جسم کئی امراض میں مبتلا ہو جاتا ہے وجہ کیا ہے کچھ اسباب قوت مدافعت قوی کیجئے۔
ایک اہم مشورہ اپنے مسلمان بھائیوں جس پر عمل کیا جائے تو پوری گارنٹی کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ انسان نفرت مدافعت بڑھ سکتی ہے نسخہ بہت آسان امیروں اور غریبوں کے لئے یکساں ایک افغانی کا واقعہ جس میں نسخہ شفاء پر عمل کیا کاروبار بھی چمک گیا ار صحت بھی ٹھیک ہو گئی کیا آپ کو نسخہ شفاء چاہیے ملاحظہ فرمائیں۔ باہمی تعلقات کو کیسے کامیاب بنائیں چار نکات مرض خدمت ہے ملاحظہ فرمائیں انسان سب سے بڑی فتح کیا ہے دیکھیں کتاب میں اور ایک قیدی کی کہانی اسی زبان سے قابل تعریف ہے وٹاپا انسان صحت کیلئے نقصان دہ یا فائدہ مند ہے اس میں وزن کم کرنا کیسا ہے تفصیل سے دیکھیں۔ جدید سائنس مھیں مصنوعی روشنی سے نظر کی کمزوری متاثر ہوتی ہے یا کہ نہیں پوری تفصیل سے کیا آپ زندگی کو لمبا کرنا چاہتے ہیں اور بال وقت سے پہلے جو سفید ہو جاتے ہیں ان سب کا حل تفصیل سے دیکھیں۔ لمبی عمر پانے کیلئے ہدایت پر عمل کریں اور مقصد میں کامیاب ہو جائیں شخصیت کو تبدیل کرنے کی تکنیک ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی کے ساتھ وقت گزارنے کے عادی نبویہ، ہنسی مختلف بیماریوں سے نجات ذریعہ ہے۔ تفصیل سے دیکھیں کسی دانش کا قول درست ہے انسان کو کام کی زیادتی نہیں مارتی بلکہ نقلات ہیں اس کا حل بتلایا وہ حل کیا ہے دیکھیں خودکشی سے بچنے کیلئے 11 نکاتی لائحہ عمل گیارہ نکاتی عمل کو ضرور پڑھیں۔ زندگی کی اصل کیا ہے تبخیر معدہ کیلئے لاجواب عمل اپنائیے کامیاب زندگی اور مکمل شخصیت کیلئے جس چیز کی انسان کو ضرورت ہے وہ کیا ہے دیھکیں کرب و فکر کی انسان کیفیت پر اثرات مختلف واقعات ضرور پڑھیں قارئین ایسی چیز کا تعارف جس کی مدد سے آپ پر بیماری سے نجات حاصل کر سکتے ہیں اور مزید یہ ہے کہ سکون قلب بھی ملے گا اگر صحیح طریقہ پر کیا جائے دیکھیں تفصیل سے آج کے دور میں انسان کی سب سے بڑی مشکل کیا ہے اس کی وجہ سے کتنا نقصان ہوتا ہے ملاحظہ فرمائیں کون سے مسائل ہیں جس کی وجہ سے بچوں کی نشوونما کی جاتی ہے یا رکاوٹ کا سبب بنتی ہے دیکھیں تفصیل سے شوروغل کے بارے میں امریکہ کے ڈاکٹر یونیورسٹی کے ڈاکٹر اپنی تحقیقات کے ذریعے جس نتیجہ پر پہنچے وہ دیکھیں اس کے اثرات کیا ہیں آج ایک بڑی دلچسپی سے بات ہوتی ہے میں نے ایک خواب دیکھا اس کا مطلب یہ ہے کیا خواب کے ذریعے مستقبل کا پتہ چل سکتا ہے یا کہ نہیں پوری تفصیل سے آوارہ گردی کے نقصانات شاید آپ کو نہیں پتہ تفصیل سے دیکھیں اپنے آپ کو اس نقصان سے بچائیں۔
اچھی اور خوشحال زندگی کیلئے انمول دس موتی درج ذیل ہیں ضرور پڑھیں مخفی توانائی کی تسخیر کیجئے بیماری صحت پر نئے حالات کا اثر کیسے ہوتا ہے جدید سائنس میں نیند کے فوائد اور کم از کم کتنی ہونی چاہیے ملاحظہ فرمائیں۔ حکیم فیروز اجمل ملتان نے ایک بات بہت زبردست فرمائی کہ اصل انسان تو چمڑے کے اندر ہے اگر اسے مطمئن کر دیا جائے اور اس کی حقیقی طلب کو پورا کر دیا جائے تو پھر چمڑے اور ہڈیوں کے پنجرے کو کسی بھی قسم کے علاج کی کیا ضرورت ہے مزید دیکھیں تفصیل کے ساتھ تو سوال جواب کی شکل میں آئیڈیل زندگی کیا ہے آئیڈیل زندگی دراصل ایک با اصول زندگی گزارنے کا نام ہے لہٰذا ہم ایک بامقصد زندگی گزار کر حقیقی خوشی حاصل کر سکتے ہیں وہ کیسے ملاحظہ فرمائیں۔
گھریلو جھگڑے غصہ کیوں آنا (انا) کا مسئلہ ہے میری بے عزتی نہ ہو قوت برداشت کس چڑیا کا نام ہے ایک امریکہ کے مقیم کے حالات و واقعات ان میں کس قصور کس سزا تفصیل سے دیکھیں اپنے گھر میں جھانکیں کہ یہ بیماریاں ہمارے اپنے گھر تو پیدا نہیں ہو رہیں اگر ہیں تو علاج کریں دیکھیں تفصیل سے غصہ کی چند بنیادی وجوہات درج ذیل ہیں انسان کی زندگی بنانا کیا اس کے بس میں ہے دیکھیں تفصیل سے۔ آئیڈیل زندگی کے بارے تاثر میں آپ کو یقین سے اور دعویٰ سے کہہ سکتی ہوں کہ اگر آپ آئیڈیل زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو اپنی زندگی میں سکون اور بہت سی خوشیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو اسے حاصل کرنے کیلئے اپنے دل میں لگن اور محبت پیدا کرنی ہو گی تو وہ کیا چیز ہے دیکھیں خدا کی قسم اگر آپ اسکول اپنائیں گے دل و جان سے خلوص دل سے تو دنیا میں رہ کر جنت کا نظارہ ہو گا اگر آپ دائمی اور حقیقی خوشی حاصل کرنا چاہتے ہیں خوشی اور ساتھ ساتھ دیکھیں آئیے کامیابی کی طرف پہلا قدم محسن انسانیت ہادی برحق صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سی زندگی، دوسروں کی خوشی سے خوشی ہو جانا انسانیت کے غم میں مدغم ہو جانا اور ان غموں کا مداوا کرنا صرف اس رب کریم کی خاطر کہ جس نے زندگی جیسی نعمت سے نوازا ہے آئیڈیل زندگی صرف محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی ہی ہے جس میں سکون ہے راحت ہے آرام ہے غرضیکہ دنیا و آخرت کی بھلائی ہے۔



مزید کتب