Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کتے اور خنزیر کی کھوپڑی پر کالا جادو

ہمارے معاشرے میںدھوم دھام سےہونے والی شادیاں اور اس کے بعد کی بربادیاں! میںنے ہی نہیں آپ نے بھی دیکھی ہوں گی کہ جن شادیوں میں ہروہ رسم اور فیشن اپنایا جاتا ہے جسے شریعت کبھی بھی قبول نہیں کرتی۔ہمارے معاشرے میں زیادہ تر شادیاں ایسی ہوتی ہیں کہ ہم اللہ اور اس کے حبیب ﷺ کو ناراض کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔
میرے پاس بے شمار ایسی شادیوں کے مارے آتے ہیں جنہوںنے اپنی شادیوں کو رنگین بنانے کیلئے لاکھوں نہیں کروڑوں ناچ گانے‘ طوائفوں‘ مہندی مایوں اوردیگر رسموں پر ضائع کردئیے۔آج دردر کے بھکاری اور کھانے کے لقمے کو ترس رہے۔ان کی نسلیں اجڑ چکی ہیں‘ ان کو عامل کہتے ہیں کہ آپ پر کسی نے’’ کتے اور خنزیر کی کھوپڑی کا جادو کردیا‘‘ مگر اصل حقیقت وہ شادی تھی جس میں اللہ اور اس کے حبیبﷺ کو ناراض کیا گیا۔ معاشرے میں شادیوں پربڑھتے ہوئے رسم و رواج کو دیکھتے ہوئے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب جو کہ گزشتہ تقریباً دس سال سے ماہنامہ عبقری کو اپنے کالم ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سے زینت بخشتے ہیں‘ نے قلم اٹھایااور لکھا کہ ایسی شادیاں جن میں سوائے دین کے سب کچھ ہوتا ہے ان شادیوں میں جنات کیا گُل کھلاتے ہیں اور کیسی بربادیاں لاتے ہیں۔اس کتاب کے پہلے حصے میں آپ علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کی تحریر پڑھیں گے اور دوسرے حصہ میں قارئین کے آزمودہ تجربات جن سے انہیں جادو‘ جنات ‘ بندشوں‘ گھریلو الجھنوں سے نجات ملی وہ تمام شامل کردئیے گئے ہیں۔ یقیناً یہ کتاب آپ اور آپ کی نسلوں کیلئے رہبر ثابت ہوگی۔



مزید کتب