Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پاک فوج کی روحانی عظمتیں

اسلامی جمہوریہ پاکستان کا قیام شب قدر، جمعۃ الوداع ماہ رمضان المبارک 1368ھ بمطابق 14 اگست 1947ء کوعمل میں آیا۔ ظہور پاکستان کا یہ عظیم واقعہ جمعۃ الوداع‘ ماہ رمضان المبارک اور شب قدر جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے، محض اتفاق نہیں ہے بلکہ خالق و مالک کائنات کی اس عظیم حکمت عملی کا حصہ ہے جس سے رمضان، قرآن اور پاکستان کی نسبت و تعلق کا پتہ چلتا ہے۔ یہ شب عبادت، پاکستان کی سعادت پر اور یوم جمعۃ الوداع اس مملکت خداداد کی عظمت پر دلالت کرتی ہے۔ رمضان اور قرآن‘ استحکام پاکستان کے ضامن اور آزادی کے محافظ ہیں۔
پاکستان دنیا کی پہلی سلطنت ہے جس کا قیام کلمہ کے نام پر عمل میں آیا اور اس اسلامی مملکت کی حفاظت کیلئے اللہ تعالیٰ نے اس قوم کو پاک فوج جیسی عظیم فوج عطا فرمائی۔ اس فوج نے بالکل تھوڑی سی تعداد کے ساتھ جنگوں میں ایسے ایسے کارنامے سرانجام دئیے کہ غزوہ بدر کی یاد تازہ ہوگئی۔
1947ء سے لے کر آج 2018ء تک پاک فوج کے ہر سپاہی کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی غیبی مدد شامل حال رہی‘اس کا ثبوت ہمارے پاک فوج کےجوانوں اور ان کے رشتہ دارو اہل عیال کی وہ تحریریں ہیں جو انہوں نے ماہنامہ عبقری کی زینت بنانے کیلئے ادارہ عبقری کو بھیجیں اور وہ تحریریں عبقری میں شائع بھی ہوئیں اور اب بھی ہر ماہ شائع ہوتی ہیں۔پاک فوج کے شہداء کو ملنے والے خدائی انعام واکرام کی آنکھوں دیکھی سچی جھلک ان تحریروں میںملے گی‘ غازی جوان خدائی مدد کے خودگواہ ہیں اور تو اور 65ء کی جنگ میں ہندو سپاہی بھی ان دیکھی مدد کے گواہ ہیں۔
آئیے! پاک فوج کی روحانی عظمتوں کو جانتے ہیں اور ایسی عظیم فوج عطا کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکرا دا کرتے ہیں۔



مزید کتب