Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تسبیح خانہ میں گزرے شب و روز

آج کے اس پر فتن دور میں ہر شخص پریشان ہے اور سکون کی تلاش میں سرگرداں ہے‘ کوئی ایسا نہیں جو مطمئن ہو‘ امیر ہویا غریب‘ مرد ہو یا عورت ہر کوئی پریشان ہے‘ کسی کو مفلسی تنگ کئے ہوئے ہے تو کوئی جادو جنات کا مارا ہوا ہے‘ کوئی بے اولادی کا روگ پالے ہوئے تو کوئی اولاد کی نافرمانی سے ستایا ہوا ‘ کسی کو جسمانی بیماریوں نے گھیرا ہوا ہے تو کوئی روحانی بیماریوں سے پریشان ہے ۔ ماہنامہ عبقری میں جب اعلان چھپا کے لوگ اپنا رمضان تسبیح خانہ میں آکر گزاریں ‘پوری دنیا سے جو حق در جوق افراد نے تسبیح خانہ میں آکر رمضان گزارا‘ تسبیح خانہ میں جو بھی آیا ‘ رمضان کا ہر لمحہ بھر پور نبوی ﷺ اعمال کرنے میں گزارا اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اپنی جھولیاں بھرکے اور اپنی مرادیں پاکر گیا۔ اسی طرح ’’ عبقری کا روحانی اجتماع‘‘  میں لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔یہاں جو بھی آیا اپنی مراد پاکرگیا ۔اس بات کا ادراک ہمیں لوگوں کے بے شمار ملنے والے خطوط سے ہوا ۔ یہ خطوط وقتاً فوقتاً ماہنامہ عبقری میں بھی چھاپے گئے۔ قارئین کے اصرار پر ان تمام خطوط کو کتاب کی شکل دے دی گئی ہے ۔ میری طرف سے یہ کتاب تسبیح خانہ میں رمضان گزارنے والوں اور عبقری روحانی اجتماع میں شرکت کرنے والوں کیلئے ایک تحفہ ہے۔ اللہ قبول فرمائے اور میں تسبیح خانہ کی قدر نصیب کرے۔ آمین!چند صفحات کی جھلکیاں ملاحظہ ہوں۔٭عادات سے بد نجات٭اب تو ہر چیز مل جاتی ہے٭اللہ تعالیٰ نے تسبیح خانہ میں آنے والوں کو معاف کردیا٭ساری ٹینشن ختم سکون ہی سکون٭بگرے ہوئے حالات سنور گئے۔۔۔



مزید کتب