Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

یاقہارُکے کرشمات

قارئین! جب سے انسان راہ حق سے بھٹکا اسے بہت سی آزمائشوں‘ دکھوں اور تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑا۔لوگوں کی ان مشکلات کو دیکھتے ہوئے نام نہاد جادوگروں نے اپنے اڈے سجا لیے اور اپنی باتوں سے سادہ لوح لوگوں کو لوٹنا شروع کردیا۔ابھی پچھلے دنوں ایک خط پڑھا جس میں یہ واقعہ لکھا تھا کہ ایک جعلی عامل نے نے گرم سلاخوں سے داغ کر ایک خاتون کو مار ڈالا،خاتون کا شوہر جن اتروانے کیلئےنام نہاد عامل کے پاس لایا جس نے اپنے جن اتارنے کے عمل کے دوران خاتون کے جسم کو گرم سلاخوں سے داغا اور ڈنڈے بھی مارے جس سے خاتون موقع پر ہی ہلاک ہو گئی ۔جادو کی تاریخ انسانی تاریخ کی مانند بہت قدیم ہے جادو ایک علم ہے جس کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں وسوسے پیدا کر کے انہیں سیدھے راستے سے بھٹکایا جاتا ہے اور یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ جادو کا بانی ابلیس تھا جس نے انسانوں کے دلوں میں وسوسے ڈالے اور انہیں گمراہ کرنے کا چیلنج کیا تھا اور خدا نے اس کے وسوسوں سے بچنے کی تاکید کی تھی۔وقت کے ساتھ ساتھ جیسے حق کی قوتیں کام کرتی رہیں ویسے ہی بدی کی طاقتیں بھی اپنا اثرورسوخ بڑھاتی رہیں اور بدی کا ساتھ دینے والے شیطانی علوم سے عوام الناس کو مختلف مصائب میں مبتلا کرتے رہتے ہیں ۔معاشی ،سماجی اور گھریلو حالات سے پریشان ہو کر لوگ ان کے پاس چلے جاتے ہیں اور ان کی چکنی چپڑی باتوں میں آ کر اپنا سب کچھ حتی کہ دین اور ایمان بھی گنوا بیٹھے ہیں جبکہ عورتیں گھریلو جھگڑوں جیسے شوہر بیوی کی ناچاقی ، ساس سسر کا مسلہ، نندوں کے طعنوں سے تنگ آ کر ان کے پاس جاتی ہیں جن میں سے اکثر اپنی عزت بھی گنوا دیتی ہیں۔ یہ کالے جادوگر لوگوں کو اپنی طرف راغب کرنے کیلئے بلند و بانگ دعوے کرتے ہیں اور خود کو روحانی سکالر ، روحانی ڈاکٹر، عاملوں کا سردار ،جنات کا بادشاہ ،موکلوں کا مالک اور پیر کامل اور جنات والے ظاہر کرتے ہیں اور اپنا تعلق بنگال،کیرالا، کالی گھاٹ ،تبت، نیپال ،وار سندر کے ہندو پجاریوں سے ملاتے ہیں اور لوگوں کو دھوکہ دیکر ان سے ہزاروں روپے بٹور لیتے ہیں ان لوگوں کی وجہ سے آج ہر دسواں گھر نت نئے مسائل میں مبتلا ہو چکا ہے اور معاشرے میں کفر اور شرک پھیلانے کا سبب بھی بن رہے ہیں۔ ایک طرف جعلی عاملین نے لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے تھے تو ایسے میں ماہنامہ عبقری میں حضرت علامہ لاہوتی پراسراری دامت برکاتہم نے ان جعلی عاملین کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘کے نام سے اپنا کالم شائع کرنا شروع کردیا۔ آپ نے امت کی دکھتی نبضوں پر ہاتھ رکھا اور مسائل اور جادو جنات سے چھٹکارا کیلئے اپنے سالہا سال کے مشاہدات اور تجربات کے جواہرات کی تجوری کھولی اور اس میں سے انمول موتی‘ انمول خزانے‘ انمول ہیرے اور انمول تجربات و مشاہدات مخلوق خدا کو بانٹے۔ انہی خزانوں میں سے ایک خزانہ ’’یَاقَھَّارُ‘‘ بھی ہے۔جب سے یہ خزانہ انہوں نے مخلوق خدا کو ہدیہ کیاہے۔اس سےنفع پانے والوں کی ڈھیروں ڈاک‘ ٹیلی فون کالز‘ انٹرنیٹ‘ فیس بک‘ ٹیوٹر پر پیغامات موصول ہورہے ہیں۔ بہت سے لوگوں کے گھریلو حالات ٹھیک ہوئے‘ جادو جنات‘ سفلی علم‘ کالا علم‘ تعویذی اثرات اور نہ حل ہونے والے مسائل حل ہوئے۔ اس عمل سے ان کے ناممکن کام ممکن ہوگئے اور یہ کتاب دراصل یَاقَھَّارُ کے ان فضائل و مشاہدات پر مشتمل ہےجو لوگوں نے خود آزمائے اور جاگتی آنکھوں سےاپنے مسائل حل ہوتے دیکھے۔ آپ بھی پڑھیںاور جو نفع ہو ضرور لکھیں۔



مزید کتب