Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

توبہ کے کمالات

اس میں کیا ہے؟ مشورہ ہے وقت تسلی سے نکال کر پڑھیں کیونکہ آپ سے یہ توقع ہے کہ اس کو پسند کرینگے اور دوسروں تک پھلائیں گے۔ انسان نسیان سے خالی نہیں اور نسیان کے معنی ہیں بھول جانا٭ یہ دراصل دنیا کی لذتوں اور عیش عشرت میں اللہ تعالیٰ کو اور اللہ تعالیٰ کے احکامات کو بھول کر ایک ایسی زندگی گزارنا ہے جس زندگی میں ایمان٭ تقویٰ٭ طہارت اور اللہ تعالیٰ کا تعلق بالکل ختم ہو جاتا ہے اور پھر ایسا شخص نفس کی پیروی کی طرف مائل ہو کر زندگی کو ایک ایسے راستے کی طرف گامزن کرتا ہے٭ جو بظاہر روشن٭ چمکدار اور پرکشش ہوتا ہے لیکن انجام کے اعتبار سے نہایت بدترین اور خوفناک ہوتا ہے۔آخر کب-؟ یا تو اس دنیا سے دل بھر جاتا ہے یا پھر ایسا وقت آتا ہے کہ جس میں انسان اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹ آتا ہے۔ اس کتاب کی پیش کش کا بس مقصود یہی ہے کہ بندہ اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹ آئے اور رب کو اپنا حقیقی مالک مان لے اور سابقہ زندگی سے تائب ہو کر نئی زندگی گزارنے لگ جائے۔ ’’توبہ کے کمالات‘‘ دراصل لوٹ کرآنے والوں کیلئے نشان منزل کا درس اور ایک سبق ہے۔آئیے! ہم اس زندگی کی طرف پلٹ آئیں جس زندگی سے ہمیں ایمان اور ایمان سے چین و سکون اور راحت نصیب ہو۔یہ راحت صرف اور صرف توبہ میں ہے اور توبہ کا کمال ہی راحت اور سکون ہے۔توبہ کیا ہے؟ ایک با برکت فیصلہ --- جہالت  زدہ زندگی سے منہ موڑ کر ہدایت یافتہ زندگی سے واپسی اور عدل و انصاف٭ تقویٰ اور نیکی کی شاہراہ پر چلنے کا فیصلہ --- تاریخ کے سینے میں ایسے لاکھوں واقعات محفوظ ہیں جن میں افراد کی زندگیوں میں انقلاب آنے٭ ان کیلئے گمراہی کے راستے بند ہونے اور رشد و ہدایت کے چراغوں کے روشن ہونے کی تفصیلات موجود ہیں۔ توبہ کے یہ واقعات بجائے خود ہدایت کی روشنی عام کر رہے ہیں۔اس کتاب میں کیا ہے؟ چند جھلکیاں۔٭ توبہ کے سچے واقعات: احساس توبہ کا ایک واقعہ٭ توبہ کا عبرتناک واقعہ٭ عیش پرستہ سے توبہ کا واقعہ٭ اللہ کی نافرمانی سے توبہ٭ توبہ کا ایک دلچسپ واقعہ٭ شوہر کی نافرمانی پر احساس توبہ٭ اللہ کے حضور مغفرت مانگنے کا واقعہ٭ عرش کا سایہ توبہ میں ہے٭ حضرت سید احمد رفاعی کا ایک واقعہ٭ ہارون الرشید کے زمانہ میں توبہ کا ایک واقعہ٭ ہارون الرشید کے زمانہ میں توبہ کا ایک واقعہ٭ قصہ ایک شہزادے کی توبہ کا٭ حضرت مالک بن دینارؒ سے ایک نوجوان کی التجا٭ توبہ کا باعث عبرت واقعہ٭ ذکر واستغفار کی جزاء کا قصہ٭ تین ڈاکوؤں کا واقعہ٭ نیک بندوں کے بارے میں بدگمانی پر توبہ٭ بار بار توبہ کا ایک واقعہ٭ بنی اسرائیل کے ایک شخص کی توبہ کا واقعہ ٭ بچے کے بچپن کا نصیحت آموز واقعہ ٭ بادشاہی چھوڑ فقیری میں نام پیدا کر ٭ ابوسلیمان دارانی ؒ کی توبہ کا واقعہ٭ توبہ۔ توبہ کا مطلب٭ حضرت علیؓ  کا قول٭ توبہ دراصل گناہ چھوڑنے کا وعدہ ہے٭ اقسام توبہ: دل کی توبہ٭ زبان کی توبہ٭ آنکھ کی توبہ٭ کان کی توبہ ٭ہاتھ کی توبہ ٭پاؤں کی توبہ ٭نفس کی توبہ٭ سچی توبہ: سچی توبہ کا مطلب ٭ ندامت کی تفصیل٭ ندامت کی وجوہات٭ ندامت٭ قرب الٰہی اور رحمتوں کی ضامن ہے٭ مصائب کا سبب ہمارے گناہ ہیں٭ سچی توبہ کی شرائط: قرار گناہ٭ گناہوں سے باز آنا٭ گناہ نہ کرنے کا ارادہ٭ گناہوں کا تدارک۔ .



مزید کتب