Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میری دادی اماں کے آزمود ہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2019ء

کدو لے کر اس کو چھلکوں سمیت گول گول، موٹا موٹا کاٹ لیں یا کسی بھی انداز میں کاٹ لیں تاکہ ان ٹکڑوں کو پکڑنے میں آسانی رہے۔ اب ان ٹکڑوں سے پائوں کے تلوئوں کا مساج کریں فوری طور پر بخار کی شدت کم ہونا شروع ہو جائے گی۔

حکیم صاحب! آپ نے غیر ضروری بالوں سے نجات کا طبی نسخہ بتایا تھا کہ سوکھی روٹی پکا کراس پر دیسی گھی لگا لیں اور روٹی کھالیں اب گھی والے ہاتھوں سے ماتھے اور چہرے کا مساج کرنا ہے۔ مساج کا طریقہ یہ ہے کہ ہاتھوں کی انگلیوں کے بیرونی حصے سے مساج کرتا ہے تمام بال جھڑ جائیں گے۔یہ طریقہ کارنومولود بچوں کے بال جھاڑنے کے لیے ہے اکثر مائیں اس وقت ان بالوں کو نظر انداز کردیتی ہیں جس کی وجہ سے جب بچہ بڑا ہوتا ہے تو اس کے لیے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ نیز اگر بچے کی شروع سے دیسی گھی سے مالش کی جائے تو اس کے جسم کے تمام بال جھڑ جائیں گے ۔
چکن پاکس کے داغوں کے لیے
ان داغوں کے لیے پھٹکڑی کا ایک بڑا ٹکڑا لے کر اس کو نہانے والے پانی کے اندر صرف 3,2 مرتبہ گھمانا ہے اور بعد میں اس پانی سے نہا لیں مستقل مزاجی سے کرنے سے داغ دور ہو جائیں گے۔
بخار کی شدت کو کم کرنے کے لیے
کدو لے کر اس کو چھلکوں سمیت گول گول، موٹا موٹا کاٹ لیں یا کسی بھی انداز میں کاٹ لیں تاکہ ان ٹکڑوں کو پکڑنے میں آسانی رہے۔ اب ان ٹکڑوں سے پائوں کے تلوئوں کا مساج کریں فوری طور پر بخار کی شدت کم ہونا شروع ہو جائے گی۔
خشک کھانسی کو ختم کرنے کے لیے
ایک گنا لے کر اس کو کوئلے کے اندر گرم کرلیں زیادہ تیز گرم نہ ہو اب اس گنے کو چوس لیں خشک کھانسی کا آرام آجائے گا بعض گھروں میں کوئلے نہیں ہوتے ہیں وہ گنڈیریاں لے کر ان کو توے پر رکھ کر گرم کرلیں اور اب ان کو چوس لیں آرام آجائے گا۔
میری اماں نے شیمپو سے کبھی سر نہ دھویا تھا
ہمیشہ لکڑی کی کنگھی استعمال کریں اس کا فائدہ یہ رہے گا یہ کنگھی کبھی بھی سر کے بال نہیں توڑے گی کنگھی ہمیشہ دیکھ کر لیں اور خریدنے کے بعد اس کو تھوڑی دیر سرسوں کے تیل میں ڈبودیں اور بعد میں استعمال کریں۔اس کے علاوہ ناریل کے تیل کے استعمال سے بال بہت مضبوط رہیں گے۔ سردیوں میں نیم گرم تیل کا استعمال اور گرمیوں میں ٹھنڈے تیل کا استعمال نہ صرف بالوں کو انتہائی مضبوط کرتا ہے بلکہ بالوں کی نشوونما میں بھی اپنا اہم کردار ادا کرتا ہے۔
یہ نسخہ میری اماں(مرحومہ) کا ہے اور وفات تک بیماری کے باوجود ان کے بال مضبوط تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنا سر شیمپو سے کبھی نہیں دھویا تھا ہمیشہ وہ کپڑے دھونے والا صابن استعمال کرتی تھیں۔
چہرے کا رنگ صاف کرنے کے لیے
رات کو سونے سے پہلے دودھ کی بالائی لے کر اس کی چہرہ پر اچھی طرح سے مساج کریں۔ اس طریقہ کار سے پہلے روز ہی میل کی بتیاں اتریں گی اور معمول بنالینے سے تمام چہرہ صاف ہو جائے گا۔ مساج کرنے کے بعد روئی سے اچھی طرح صاف کرلیں پھر سو جائیں اور چہرے پر کچھ بھی نہیں لگانا یہ عمل دن میں بھی کیا جاسکتا ہے۔
بالوں کو گھنا کرنے کے لیے
حسب ضرورت سرسوں کا تیل لے کر اس میں ایک عدد انڈہ اور تھوڑا سا دہی ڈال لیں اب اس آمیزے کو اچھی طرح پھینٹیں بعد ازاں اس آمیزے کو بالوں کی جڑوں اور نوکوں پر لگادیں نیم خشک ہونے پر اس کو دھو دیں بال گھنے بھی ہوں گے ملائم بھی ہونگے اور مضبوط بھی۔
ہاتھ کے جوڑوں کی صفائی کے لیے
ایک عدد لیموں لے کر اس کو درمیان سے کاٹ لیں اب اس لیموں کو ہاتھوں کی انگلیوں پر اچھی طرح ملیں یعنی مساج کریں۔ مساج کرنے کے بعد تھوڑا سا بیسن لے کر اس کی ہلکی پتلی سے لیر(layer)بناکر ہاتھوں پرلگادیں اور پلاسٹک کے دستانے پہن لیں اور تمام کام کرتے رہیں کچھ دن یا کچھ ہفتوں میں ہاتھ مکمل طور پر صاف ہو جائیں گے۔
زردہ گڑ والے چاول یا متنجن خراب ہو جائے تو
اگر زردہ، گڑ والے چاول یا متنجن پکاتے ہوئے خراب ہو جائے تو اس کو ضائع مت کریں بلکہ ان چاولوں کو دودھ میں پکا کر کھیر بنا لیں انتہائی لذیذ اور عمدہ کھیر تیار ہوگی۔(پوشیدہ)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 965 reviews.