Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بیماریوں کا گھر‘ ہڈیوں کا ڈھانچہ!ایسے ٹھیک ہوئی کہ خود کیا دیکھنے والے بھی حیران ہیں!

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2019ء

روحانی پھکی کا کمال:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عرصہ دراز سے عبقری کی قاری ہوں اور اس میں آنے والے ٹوٹکوں اور ادویات سے فائدہ حاصل کرتی ہوں۔ ہمارے محلے میں ایک خاتون جو کئی سالو ں سے بیمار تھی ہڈیوں کا ڈھانچہ بنا ہوئی تھی میں نے اس خاتون کو روحانی پھکی بارے بتایا اس نے استعمال کی اور پتہ نہیں کتنے سالوں سے روزے نہیں رکھے اس دفعہ اس نے ماشاء اللہ روحانی پھکی کی برکت سے پورے روزے رکھے میں خود حیران پریشان بلکہ تمام ملنے جلنے والے بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا کہ ہڈیوں کا ڈھانچہ بیماری کا گھر جس کی رگ رگ میں صحت نام کی کوئی چیز نہیں اس خاتون نے صرف ’’روحانی پھکی‘‘ کے کمال سے رمضان المبارک کے روزے رکھے۔ اب وہ ایک صحت مند زندگی گزار رہی ہے۔
2008 کا زلزلہ جب آیا ہم 30جوان گاڑی میں جارہے تھے راولا کوٹ روڈ پر دیکھا کہ ایک شخص کے پاس بوری ہے وہ موٹر سائیکل پر تھا ہم نے دیکھا کہ یکدم اچانک کیسے کہاں سے ایک سانپ آیا وہ سانپ اس شخص کو چپکا اور چمٹ کر وہیں بائیک پر بیٹھے بیٹھے اس کا کام تمام کردیا ہم یہ سارا منظر اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے تھے ہم حیران پریشان گاڑی سے اترے تو اس بوری کو دیکھا کہ آخر اس میں کیا چیز ہے اور یہ اچانک سے سانپ کا آنا ڈسنا اور اسکا مرجانا بہت عجیب حیران کن لگا راولا کوٹ روڈ پر یہ واقعہ پیش آیا۔جونہی بوری کھولی گئی تو بوری سونے کی بھرئی ہوئی زلزلہ زدگان میں جو عورتیں فوت ہوگئیں ان کے کان ان کے ہاتھ ان کے ناک کٹے ہوئے مطلب اس شخص سے آسانی سے عورتوں کی بالیاں، انگوٹھیاں سونے کے زیورات وہ نہیں اترے تو اس نے ان کے اعضاء ہی کاٹ لیے یہ اپنی دنیا بنا رہا تھا کہ کسی کی توجہ میرے جانب نہ ہو جلدی جلدی میں زلزلے میں ہلاک ہونے والی عورتوں بچیوں جنہوں نے سونا پہنا ہوا تھا اس شخص کا یہ کام تھا کہ جتنا جلدی ہوسکے کسی اور کے ہاتھ یہ سونا نہ لگے میرا ہی ہو اور اللہ پاک کا نظام دیکھیں کہ وہ سونے کا تھیلا بھرکر لے جاہی رہا تھا اور راستے میں روڈ پر ہی اللہ پاک کے غضب کا نظام شروع ہوا سانپ اچانک سے آیا اس کو وہیں ڈسا اور وہ وہیں روڈ پر گر گیا ہم جتنے بھی تھے جس جس نے اس منظر کو دیکھا کانوں کو ہاتھ لگایا توبہ استغفار پڑھا آج تک وہ منظر نگاہوں کے سامنے ہے عورتوں کے ہاتھ، ناک، کان کٹے ہوئے استغفار وہ منظر سوچ کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے۔ (ملک ساجد راجکوٹ)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 961 reviews.