Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جن کے شوہر یا بچے بُری عادات میں مبتلا ہیں صرف ان کیلئے خاص عمل

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور عبقری کی پوری ٹیم کو دنیا و آخرت میں جزائے خیر دے۔ آمین!۔ گزشتہ تین سال سے میں اور میرے گھر والے عبقری کے مستقل قاری ہیں اور کافی دنوں سے سوچ رہا ہوں کہ عبقری کے قارئین کے لیے چند وظائف اورٹوٹکے لکھ رہا ہوں جو کہ بہت مفید اور آزمودہ ہیں۔
دل کا دھڑکنا اور بے چینی کیلئے انتہائی آزمودہ
اگر کسی کا دل تیزی سے دھڑکتا ہو یا ہول دل(بے چینی) کا مرض ہو توپوری سورۂ رحمٰن کو باوضو پڑھ کر پانی پر تین بار پھونک مار کر دم کرے اور مسلسل ایک ہفتہ پلائے بہت مفید اور آزمودہ ہے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ بہت جلد فائدہ ہوگا۔
بخار چڑھ جائے تو اس کیلئے ہمارا آزمودہ
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ہُوَ اللہُ الْخٰلِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَہُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰی یُسَبِّحُ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِۚ وَ ہُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ کاغذ پر لکھ کر بغیر موم جامہ کے سفید کپڑے میں باندھ کر گلے میں ڈال دیں۔ بخار اترنے پر تعویذ اور کپڑا دبادیں یا پاک پانی میں بہادیں۔
باری کا بخار
قُلْنَا یٰنَارُ کُوْنِیْ بَرْدًا وَّ سَلٰمًا عَلٰی اِبْرٰہِیمَ ﴿الانبیاء۶۹﴾بیری کی لکڑی یا کسی مومی کاغذ پر لکھ کر سفید کپڑے میں باندھ کر گلے میں ڈال دیں۔ باری کا بخار چاہے ایک دن کا ہو ‘ دو یا تین دن کا جب اس سے نجات مل جائے گلےسے نکال کر پاک جگہ دبادیں یا پاک پانی میں بہادیں۔نوٹ: پانچ روپے تعویذ کی خیرات ضرور ادا کریں۔
بچوں کے سر کو چڑھتے بخار کیلئے
اس کے علاوہ بعض بچوں کو دماغ پر تیزبخار آجاتا ہے‘ آنکھیں اور چہرہ سرخ ہوجاتا ہے اور مریض پاگلوں کی طرح باتیں کرنے لگتا ہے اور کمرے میں مختلف چیزیں گرتی ہوئی یا ہلتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ تو ایسی صورت میں آب زم زم یا بارش کے پانی پر درود ابراہیمی‘ سورۂ فاتحہ‘ آیۃ الکرسی اور چاروں قل تین تین بار پڑھ کر پانی دم کرکے مریض کو پلادیں۔ ان شاء اللہ مریض چند منٹوں میں تندرست ہوجائے گا۔ نیز یہ عمل بالکل تسلی کے ساتھ اور کامل یقین سے کریں۔ آزمودہ ہے۔
نومود کا پیشاب رک جائے تو
بعض چھوٹے بڑے بچوں کا پیشاب رک جاتا ہے‘ پیٹ اور پیڑومثانہ وغیرہ میں شدید درد تکلیف ہوتی ہے اور مریض بہت زیادہ بے چین ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے چھوٹے بچے چیختے چلاتے ہیں ان کیلئے بھی مذکورہ بالا عمل آب زم زم یا بارش کا پانی یا بکری کے دودھ پر دم کرکے پلائیں۔ ان شاء اللہ مریض کا پیشاب فوری جاری ہوگا اور بخار درد وغیرہ فوری رفع ہوگا۔ نہیں تو عمل دوبارہ بھی کرسکتے ہیں۔ آزمودہ ہے۔
درج بالا تمام عمل آزمودہ ہیں۔ حسب توفیق صدقہ ضرور دیں۔ قارئین مجھے اور تمام امت کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ جزاک اللہ

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 956 reviews.