Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

معدہ کےا مراض کے لیے پھکی

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2019ء

 چار افرادمرض شوگر سے نجات پاچکے

لاعلاج مریضہ صحت یاب

 ٹینشن اور جسمانی تھکاوٹ کے لیے

خارش کے لیے آزمودہ نسخہ

معدہ کےا مراض کے لیے پھکی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس معدہ کے امراض کیلئے پھکی کا نسخہ ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کررہی ہوں۔ یہ نسخہ ہروقت ہمارے گھرمیں موجود رہتا ہے۔ آپ بھی بنائیے اور گھر والوں کو امراض معدہ سے نجات دلائیے۔ ھوالشافی: زنجبیل دو تولہ‘ بادیان دو تولہ‘ زیرہ سفید دو تولہ‘ سہاگہ چار ماشہ‘ مرچ سیاہ پانچ تولہ‘ پیپل دو تولہ‘ پودینہ خشک دو تولہ‘ انار دانہ چار تولہ‘ ہلیلہ زرد دو تولہ‘ نمک کھار د و تولہ‘ نمک لاہوری دو تولہ‘ نمک سیاہ دو تولہ‘ کچلہ دو تولہ‘ ہلیلہ چار تولہ‘ سب کو کوٹ چھان کر سفوف بنالیں‘ کھانا کھانے کے بعد ایک ماشہ تازہ پانی کے ساتھ کھا لیا کریں۔ کبھی بھی معدہ کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا‘ کھایا پیا ہضم اور جزون بدن بنے گا۔ موٹاپا نہیں ہوگا‘ پیٹ نہیں بڑھے گا‘ قبض‘ بواسیر‘ گیس ‘ کھٹے ڈکار‘ بدہضمی ہرگز نہیں ہوگی۔ سادہ سا نسخہ ہے۔ یہ تمام چیزیں ہر اچھے پنساری سے آرام سے مل جاتی ہیں۔ (مسز غوری‘ پتوکی)
میرے آزمودہ 14 نسخہ جات ! تیربہدف
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو اپنی ہر نعمت سے نوازے اور جس طرح کی برکت آپ کی خواہش ہے آپ کو نوازے ۔ بندہ کا آپ سے تعلق عبقری رسالہ و کتب، میموری کارڈ کے ذریعے سے ہے۔ مجھے گزشتہ سال بروز جمعرات تسبیح خانہ کی حاضری نصیب ہوئی آپ کا درس سنا‘ زیارت بھی ہوئی مصافحہ بھی کیا۔ اپنے چند تجربات عرض کررہا ہوں‘ انہیں ماہنامہ عبقری میں ضرور شائع کیجئے تاکہ مخلوق خدا بھرپور فائدہ اٹھاسکے۔
(1)بادی کا بخار:طب آزمائشی کا نسخہ ہے بنفشہ، کاسنی، مغرکدو، پھول گلاب ہم وزن ڈیڑھ تولہ لے کر ملین گھوٹہ بناکر پلانے سے مریض کو شفاء ہوگی۔
(2)پرانے بخار کے لیے:پرانا بخار خواہ جتنے عرصے کا ہوآرام آجائے گا۔ نسخہ طب آزمائشی کا ہے۔ھوالشافی: تخم خربوزہ، سونف، تخم کاسنی، تخم کدو، تخم خیار 2,2 تولہ، بنفشہ، خطمی، کاسنی جڑ، ملٹھی، غافث، گوکھرو،گائو زبان 1,1تولہ، منقیٰ 5 تولہ، مصری یا چینی تین پائو۔ ترکیب:رات کھلے پانی صاف میں بھگو کر رکھ دیں پھر صبح شربت بناکر بوتل میں ڈال کر رکھ لیں ایک تولہ صبح دوپہر شام پانی میں ڈال کر پئیں۔ پانی کے بغیر خالص شربت کو انگلی سے چاٹ بھی سکتے ہیں۔
(3)پتھری ہر قسم مثانہ و گردہ:(i)شربت بزوری 1,1 تولہ‘ تین وقت سونف صاف کیے ہوئے کھانے کے بعد ایک ماشہ پانی ایک گلاس کے ہمراہ استعمال کریں۔ (ii)خربوزہ، گرما، سردا، میتھرے، کھیرا تر، ونگا، موسم کے مطابق مزاج کے مطابق کھائیں۔(iii)خربوزہ کا چھلکا پیس کر رکھ لیں‘ ایک ماشہ ہمراہ پانی خربوزہ کے بیج کا گھوٹا بناکر پئیں۔
(4)درد گردہ کے لیے: شربت بزوری 2,2 تولہ دو وقت پانی تقریباً ایک پائو میں ملاکر پئیں‘ سونف ایک ماشہ چبا کر پانی سادہ یا شربت پی لیں۔
(5)چنبل کے لیے: سرسوں کے تیل میں کافور ملاکر 10 حصہ تیل سرسوں ایک حصہ کافور چنبل کے مقام پر لگا کر مرہم سکون عبقری لگائیں۔
(6)جسمانی خارش کے لیے:پنیر ڈوڈہ 5 عدد بڑوں کیلئے ہمراہ پانی دن میں ایک بار۔ مرہم سکون عبقری دواخانہ خارش کے مقام پر لگائیں۔ عرق شاہترہ یا منڈی بوٹی نصف تا ایک کپ نہار منہ پی لیں۔ نہانے کے بعد جسم کو خشک کرکے سرسوں کے تیل کی مالش کریں۔اتارے ہوئے کپڑے، بستر، چارپائی دن کو کھلے مقام پر رکھیں۔ سرخ مرچ تین دن ہرگز استعمال نہ کریں۔ تین دن دودھ کے ساتھ روٹی کھائیں۔ آئندہ سالن کالی مرچ سے تیار کردہ کھائیں۔ دودھ ہر کھانے کے ساتھ پئیں۔
(7)ہیپاٹائٹس اے بی سی کیلئے: شربت بزوری لگاتار استعمال کریں 2,2 تولہ تین ٹائم۔
(8)ملیریا، موسمی یا عام بخار کے لیے: 4پتے نیاز بو جسے مشک بیری بھی کہتے ہیں تین وقت چبا کر کھائیں۔
(9)منہ میں چھالوں کے لیے: ٹوتھ پیسٹ کی بجائے مسواک استعمال کریں۔ کیکر کی چھال مسواک کے اوپر والی چبائیں۔ فلیجل گولی 400mصبح شام کھائیں، پان والے کتھا کے غرارے کریں۔
(10)قبض کے لیے: مربہ تمہ1,1تولہ دو وقت کھائیں نہار منہ پانی پئیں۔ چائے پینا چھوڑ دیں۔ ناشتہ دہی کے ساتھ کریں۔ سگریٹ حقہ سے پرہیز کریں، سوڈا والی بوتل مت پئیں۔
(11)ہر قسم کی ٹینشن اور جسمانی تھکاوٹ کے لیے:پانچ وقت نماز باجماعت پڑھیں۔فجر کے وقت تلاوت قرآن پاک‘ دن کے وقت کثرت سے درود پاک پڑھیں۔
(12)دل طاقتور اور قوت مردمی: مربہ بہی استعمال کریں 1,1 تولہ۔(13)سخت قبض کے لیے: دن میں دو بار خربوزہ درمیانہ سائز کھالیں۔(14)پیشاب بند ہو جائے: سونف چباکر اوپر سے شربت بزوری ملاکر ایک گلاس پانی پی لیں۔یہ نسخہ جات آزمودہ ہیں ان شا ءاللہ شفاء ہوگی۔(حافظ عبدالرشید بلوچ، منچن آباد)
چہرے کے دانوں کیلئے اکسیر ترین ٹوٹکہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہمارے پاس الفاظ ہی نہیں ہیں جن سے آپ کی تعریف میں کچھ لکھ سکیں اللہ آپ کو صحت، تندرستی والی لمبی عمر عطا فرمائے۔ آمین۔
چہرے کے دونوں کے لیے اکسیر: چاسکو، کچور۔ دونوں اجزاء کو علیحدہ علیحدہ باریک پیس کر چھان لیں‘ پینے کے بعد دونوں کو ہموزن مکس کرلیں یعنی پہلے وزن برابر کرلیں بعد میں دونوں کو مکس کریں۔چھوٹا چمچ صبح نہار منہ سادہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ گرم اور مصالحہ دار اشیاء سے پرہیز کریں۔ چہرے کے دانوں کے لیے اکسیر اور میرا آزمودہ ہے۔ ایک ماہ استعمال کریں۔گرم و ترش اشیاء سے پرہیز ضروری۔
چہرے کے داغ دھبوں کیلئے میری بہنوں کے آزمودہ: الائچی بڑی 100 گرام، کلونجی 100گرام، پودینہ خشک 100گرام تمام اجزاء کو آپس میں باریک پیس کر سفوف تیار کرلیں اور آدھا چمچ پانی کے ہمراہ کھانے سے قبل 3,4بار ضرور استعمال کریں۔ چہرے کے داغ دھبوں کے لیے میری بہنوں نے استعمال کیا اور الحمدللہ اب ان کے داغ دھبے ختم ہوگئے ۔یہ نسخہ عبقری کی کتاب ’’ کلونجی کے کرشمات‘‘ صفحہ نمبر29 اور 30 پر درج ہے۔(شبیر مشتاق، کامونکی)
بواسیر کا آزمودہ نسخہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے بواسیر کیلئے آپ کا بتایا ہوا چھوٹا سا نسخہ آزمایا۔ میں کافی سال سے بواسیر جیسے مرض میں مبتلا تھا۔ بے شمار ادویات استعمال کرچکا تھا صرف وقتی فائدہ ہوتا تھا۔ عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘ اسی رسالہ میں ایک مرتبہ بواسیر کیلئے آپ کا بتایا ہوا نسخہ ملا۔ میں نے بنا کر استعمال کرنا شروع کردیا۔ حیرت انگیز طور پر چند ہفتوں کے بعد ہی میں بالکل صحت یاب ہوگیا۔ میں نے اپنے بہت سے جاننے والوں کو یہ نسخہ بتایا۔ الحمدللہ ! جس جس نے بھی توجہ اور مستقل مزاجی سے استعمال کیا اسے بواسیر سے نجات ملی۔ ھوالشافی:پچاس گرام چھوٹی الائچی‘ پچاس گرام میتھرے (جو اچار میں ڈالتے ہیں) مکس کرکے رکھ لیں۔ دن میں تین مرتبہ آدھا چمچ چائے والا سادہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ (حافظ محمد یوسف، دائرہ دین پناہ)
بواسیر کے لیے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ضلع لودھراں میں ایک اللہ والے ہیں جو یہ بواسیر کے کیپسول مفت تقسیم کرتے ہیں اور کافی لوگوں سے میری ملاقات ہوئی اور سب نے تعریف کی بہت اچھے کیپسول ہیں ۔ اگر موہکے ہوں تو 16کیپسول کھائیں۔2 کیپسول روزانہ استعمال کرنے ہیں۔ اگر خونی بواسیر ہوتو 6 سے 8 کیپسول کھالیں۔کیپسول کا نسخہ یہ ہے ۔ ھوالشافی: مصبر بھورے رنگ والا ایک پائو‘ گلوکوز ڈی ایک ڈبہ چھوٹا مکس کریں اور تھوڑی دیر ہوا لگا دیں اور پھر کیپسول میں بھرلیں۔کھانا کھانے کے ایک گھنٹہ بعد نیم گرم دودھ کے ساتھ ایک کیپسول ایک وقت میں استعمال کریں۔ ان شاء اللہ بواسیر سے جان چھوٹ جائیگی۔ (محمد مبین قریشی، لودھراں)
خاندان کے چار افرادمرض شوگر سے نجات پاچکے
محترم حضرت حکیم صاحب، السلام علیکم! شوگر کے لیے ہمارا آزمودہ ٹوٹکہ ہے۔ ھوالشافی: کلونجی، کوڑتمہ، تخم سرس، گوند کیکر یہ چاروں چیزیں ہم وزن لے کر باریک پیس لیں اور بڑے کیپسول بھر لیں۔ ایک صبح ایک شام کھانے کے بعد استعما ل کریں۔ ہمارے خاندان کے چار افراد یہ نسخہ استعمال کررہے ہیں اور ان کی شوگر بالکل نارمل ہے۔(تسلیم اختر، فیصل آباد)
خارش کے لیے آزمودہ نسخہ
محترم حضرت حکیم صاحب، السلام علیکم!مجھے خارش کا مسئلہ تھا سرسوں کا تیل اور گندھک کو ملا کر لگانے کا پڑھا ۔ آزمایا الحمداللہ آرام آگیا۔ محلے میں ایک خاتون کو پرانی خارش تھی اسے بھی بناکر دیا اسے بھی آرام آگیا۔(زبیدہ ارم، لاہور)
لاعلاج مریضہ آسان عمل سے صحت یاب
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ آپ کو ہمارے سر پر سلامت رکھے‘ آپ کی دعا سے زندگی میں کافی تبدیلی آرہی ہے‘ میرے گھٹنے میں تین ماہ سے درد تھا ‘بہت ساری دوائیاں کھائی مگر فرق نہ پڑا میں نے تنگ آکر دوائیاں کھانا ہی چھوڑ دیں پھر میں نے دم والا تیل استعمال کیا اس سے مجھ فرق پڑگیا ہے اب میں چل پھر سکتی ہوں۔دم والے تیل کا عمل: سرسوں یا تلوں کا تیل لے کر اس پر 1001 مرتبہ سورۂ کافرون پڑھ کر دم کردیں۔ چاہے ایک نشست میں گھر والے پڑھ لیں‘ یا چند دنوں میں پڑھ لیں۔ جتنی مرتبہ پڑھیں اس تیل پر دم کرتے ہیں۔ بعد میں اس تیل میں مزید تیل ملا کر استعمال کرتے رہے۔ تیل ختم نہ ہونے دیں۔ (صغراں زاہد خاں، لاہور)

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 935 reviews.