Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

لاعلاج ‘ خودکشی کو اپناعلاج سمجھنے والے عنابی قہوہ پئیں

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2019ء

قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں (ایڈیٹر: شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی)

ذہنی کھچاؤ‘ تناؤ اور دباؤ کا آخری علاج
چونکہ میں نے اپنی والدہ محترمہ رحمۃ اللہ علیہا کی زندگی میں لوگوں کو اس ’’عنابی قہوہ‘‘ سے صحت تندرستی پاتے دیکھا جب میں نے اپنی پریکٹس شروع کی‘ میں نے طب میں پہلا قدم 1980ء میں رکھا، پھر میں نے اپنے مریضوں کو یہ قہوہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ میرے تجربات میں اب تک جو اس کے فوائد ہیں وہ مختصر بیان کروں گا کیونکہ جب آپ اس کو خود استعمال کرنا شروع کریں گے اس کی برکات اور کمالات آپ پر کھلیں گے اور ایسے کھلیں گے کہ خود آپ بھی نہیں سوچ سکتے۔ ہائی بلڈپریشر جتنا پرانا ہو اورجتنا خطرناک ہو‘ ٹینشن‘ نیند کی کمی‘ اعصابی کمزوری‘ ذہنی کھچاؤ‘ تناؤ اور دباؤ، جتنا بھی زیادہ ہو اور لاعلاج ہو اور جہاں گولیاں ختم ہوگئی ہوں جہاں ادویات اپنا کام کرنا چھوڑ گئی ہوں جہاں انسان سمجھتا ہے کہ ساری عمر گولیاں اور دوائیاں کھاتا رہوں یا پھرخود کو اپنے حال پر چھوڑ دوں یا پھر موت اور خودکشی اس کا علاج ہے۔ میں نے ایسے لوگوں کو یہ عنابی قہوہ پینے کے لیے دیا اور اصرار کیا کہ آپ یہ قہوہ پئیں اور کچھ عرصہ لگاتار توجہ‘ یقین‘ اعتماد سے پئیں اور دھیان سے پئیں۔
السر معدہ کے مریض سوفیصد صحت یاب
بس جس کو بھی میں نے دیا اور اس نے توجہ‘ یقین اور اعتماد سے استعمال کیا اس کو فائدہ ہوا اور حیرت انگیز فائدہ ہوا۔ ایسے مریض مجھے ملے جن کے معدہ میں السر تھا جو مرچ مصالحہ کی کوئی چیز کھاتے بواسیر ہوجاتی یا خون آنا شروع ہوتا یا سخت درد یا تکلیف ہوتی۔ وہ گوشت‘ مرچ مصالحہ یا بھنی تلی اور بازاری چیزیں بالکل نہیں کھاسکتے۔ ایسےلوگوں کو میں نے یہی عنابی قہوہ پینے کو دیا اور ان کو تاکید کی کہ مسلسل پئیں اور اس کو مسلسل استعمال کریں اور انہوں نے استعمال کیا اور بہت کمال فائدہ ہوا جوڑوں کے وہ مریض جو اپنی ہر دوا اور علاج سے عاجز آچکے تھے انہیں ہمیشہ نیم گرم یہی قہوہ پینے کو دیا اور اسی قہوہ سے ان میں صحت اور تندرستی کا آخری کمال دیکھا حتیٰ کہ ایسے لوگ جن کے جوڑپتھرا چکے تھے حرکت بھی نہیں کرتے تھے اور کئی آپریشن کروانے کے بعد بھی ناکام ہوچکے تھے‘ انہیں یہی قہوہ استعمال کے لیے دیا اور واقعی انہیں سوفیصد فائدہ ہوا کامیابی ملی اور ایسی کامیابی ملی کہ خود حیران ہیں کہ انہیں اتنی جلدصحت مند زندگی اتنے آسان اور سستے سے ٹوٹکے کے ذریعے ملی۔
شوگر کے مریض آئیں عنابی قہوہ سے شفاء پائیں
مجھے شوگر کے کتنے بے شمار مریض ملے میں نے ہر مریض سے کہا کہ آپ چاہے فوراً دوائی نہ چھوڑیں لیکن یہ عنابی قہوہ پینا شروع کردیں اور عنابی قہوہ کو اپنی زندگی کا ساتھی بنالیں انہوں نے ایسا کیا اور عنابی قہوہ پینا شروع کیا اور عنابی قہوہ سے ان کو اتنی حیرت انگیز صحت اور تندرستی ملی کہ گمان اور خیال سے بالا تر اور وہ تندرست ہوگئے کتنے ایسے تھے جن کی انسولین ختم ہوگئی جبکہ وہ بہت زیادہ انسولین اور بعض اوقات دن میں تین بار لگاتے تھے جس نے بھی اعتماد‘ یقین اور توجہ سے استعمال کیا اسے بہت فائدہ ہوا اور بہت نفع ہوا یقینی نفع اور یقینی فائدہ ہوا۔ پھر شوگر کے وہ مریض جنہیں ہاتھ پاؤں میں جلن رہتی تھی اور پانی میں ہاتھ اور خاص طور پر پاؤں ڈبو کر بیٹھتے تھے اور شوگر کے وہ مریض جنہیں ٹانگوں میں درد‘ پٹھوں میں کھچاؤ‘ اعصاب میں بے چینی ہوتی تھی انہوں نے جب یہ قہوہ استعمال کیا‘ انہیں یقینی فائدہ ہوا اور بہترین صحت اور تندرستی ملی اور اتنا فائدہ ہوا کہ ان کو باقی سب دوائیں چھوڑنی پڑیں آج وہی لوگ ہیں جو عنابی قہوہ لوگوں کو لکھ لکھ کر دے رہے ہیں۔ ایک صاحب مالدار ہیں وہ عنابی قہوہ کو ہلکا کوٹ کر رکھ لیتے ہیں۔ انہوں نے ڈبے بنائے ہوئے ہیں اور وہ ڈبے لوگوں کو دیتے ہیں۔ ساتھ اس کی ترکیب کا پرچہ انہوں نے فوٹوکاپی کروا رکھا ہے اور وہ مفت بانٹتے ہیں۔
میں نے تو کیرے، نزلہ، زکام، رعشہ، بلغم اور ایسی کھانسی جو کسی بھی دوا سے نہ جاتی ہو اور خاص طور پر خشک کھانسی ایسے مریضوں کا نزلہ ختم ہوا اور دائمی نزلہ ختم ہوا اور دائمی کیرا ختم ہوا جس کی وجہ سے نظر کمزور ہوچکی تھی‘ نظر آہستہ آہستہ بحال ہونا شروع ہوئی۔ اعصاب‘ دل‘ دماغ اور پٹھے کمزور ہورہے تھے وہ بھی بہتر ہونا شروع ہوگئے اور طبیعت کے اندر جو ہروقت کھچاؤ تناؤ رہتا تھا۔ ذہن‘ دماغ‘ اعصاب اور پٹھے دکھتے رہتے تھے جی چاہتا تھا مجھے کوئی دبائے‘ مکے مارے یا ساری رات کروٹیں بدلتے بدلتے طبیعت بے چین اور بے قرار رہتی تھی۔ ایسے لوگوں کو میں نے ہمیشہ یہ چیز استعمال کروائی اور انہیں بہت فائدہ ہوا اور نفع ہوا۔ میں اعتماد اور یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ عنابی قہوہ جس جس نے بھی استعمال کیا اسے فائدہ ہوا اور نفع ہوا۔ یہ ایک پراعتماد ٹوٹکہ‘ نسخہ اور فارمولہ ہے جس سے کبھی مجھے مایوسی نہیں ہوئی۔ میں مطمئن ہوں کہ ہمیشہ اس کا فائدہ ہی دیکھا ہے۔ مختلف بیماریوں میں‘ مختلف لاعلاج تکالیف میں‘ وہ تکلیف پٹھوں کی تھی‘ وہ دائمی نزلہ‘ زکام تھا‘ چھینکوں کا طوفان تھا‘ پرانی الرجی تھی‘ جوڑوں پٹھوں کا درد تھا‘ کمر کا درد‘ معدہ کا السر‘ پرانی بواسیر‘ زخم الغرض میں نے اسے ہمیشہ بہت مفید پایا۔
آخری اور اہم بات: تھیلی سیمیا کے مریض اس سے صحت یاب ہوئے اچانک اس کا تجربہ ہوا جو اس سے پہلے میرے بھی تجربہ میں بھی نہیں تھا۔ ایک صاحب کی بچی تیرہ سال کی تھیلی سیمیا کی مریضہ تھی‘ ہر ہفتے پندرہ دن کے بعد خون کی ایک بوتل لگتی تھی‘ بچی کو دائمی نزلہ زکام تھا۔ انہوں نے اسے عنابی قہوہ استعمال کروایا‘ چند ہفتوں کے بعد محسوس کیا کہ جسم میں خون کی کمی کی جو علامات تھیلی سیمیا کے مریض پر ظاہر ہوتی ہیں وہ نہیں ہوئیں۔ انہیں حیرت ہوئی۔ پہلے تو یقین نہ آیا لیکن کچھ عرصہ استعمال کروانے کے بعد یقین آیا کہ یہ واقعی اسی ٹوٹکےکا کمال ہے۔ انہوں نے بچی کو نزلہ زکام کیرا ختم ہونے کے بعد بھی یہی استعمال کروایا‘ چھ سات ماہ کے بعد آج وہ مریضہ تھیلی سیمیا کے لاعلاج مرض سے بالکل نکل گئی ہے اور صحت یاب اور صحت مند زندگی گزار رہی ہے۔
قہوہ کا نسخہ نوٹ فرمالیں!
ھوالشافی: گیارہ دانے عناب، کیڑا لگا ہوا نہ ہو‘۔ گیارہ دانے سپستان اور ایک بڑا چمچ بہی دانہ، ہلکا سا کوٹ کر ایک کلو یا ایک لیٹر ابلتے گرم پانی میں رات کو بھگو کر رکھ لیں‘ صبح اچھی طرح مل چھان کر شہدیا شکر جو بھی میٹھا مناسب ہو اگر میٹھا نہ بھی ملائیں تو کوئی حرج نہیں ۔ سردی ہو تو نیم گرم ایک ایک کپ سارے دن میں ایک کلو پانی ختم کریں اس طرح روزانہ نئی دوائی اور نیا پانی۔ اگر بیماری زیادہ ہو تو آپ زیادہ گیارہ کی بجائئے اکیس اور چالیس دانے بھی ایک دن میں استعمال کرسکتے ہیں اور اسی کے حساب سے بہی دانہ کی مقدار بھی بڑھالیجئے۔ چند دن‘ چند ہفتے استعمال کیجئے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 929 reviews.