Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اسم اعظم کا روحانی دم وہ شادی ہوگئی جس کے آثار نہ تھے

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کے درس تمام گھر والے بہت انہماک سے سنتے ہیں۔پورا ہفتہ جمعرات کا انتظار رہتا ہے کہ جمعرات کا دن آئے اور ہم تسبیح خانہ میں جاکر آپ کے درس سے مستفید ہوسکیں۔ ہر ماہ ہونے والے اسم اعظم کے روحانی دم نے تو ہمیں ہر پریشانی کا حل دے دیا ہے۔ ہم ہر حال میں اسم اعظم کا روحانی دم ہر ماہ تسبیح خانہ جاکر ضرور کرواتے ہیں۔ بس جو پریشانی ہو اس کا تصور کرتے ہوئے دم کروانے سے وہ پریشانی دنوں میں حل ہوجاتی ہے۔ میرا ایک دیور جو کہ 42سال کی عمر پارکرچکا ہے‘ وہ کبھی ہمارے گھر نہیں آیا۔ ایک مہینے پہلے وہ ہمارے گھر آیا تو فروری کے مہینے کا اسم اعظم کا روحانی دم تھا۔ ہم تمام گھر والے تسبیح خانہ میں دم کروانے کیلئے جانے لگے تو میرا دیور کہنے لگا: میں بھی جائوں گا اور ان کو بتائوں گا میری شادی نہیں ہورہی۔ میں نے ان سے کہا کہ شیخ الوظائف دوران دم کسی سے بات نہیں فرماتے نہ سنتے ہیں‘ بس دل میں نیت کرنی ہے۔ اس کا مسئلہ تھا کہ کئی رشتے آتے اور اس کو دیکھ کر چلے جاتے کوئی ہاں نہ کرتا۔ خیر اس نے میری بات سنی اور ہمارے ساتھ پورے یقین اور خوشی کے ساتھ(باقی صفحہ نمبر 57)
(بقیہ:اسم اعظم کا روحانی دم)
چل پڑا۔ اس نے اسم اعظم کا روحانی دم کروایا تو بہت پرسکون تھا۔ دم کروانے کے بعدجیسے ہی وہ واپس گائوں گیا‘ اس کے لیے رشتہ آیا اور پکا بھی ہوگیا اور گندم کی کٹائی کے بعد فوراً اس کی شادی ہے۔ اس کی شادی کی کوئی امید آثار نہیں تھے اور اب وہ مارچ کے مہینے کے اسم اعظم کے روحانی دم میں شرکت کیلئے بھی آیا ہے۔ مزید دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی آنے والی زندگی میں آسانیاں پیدا فرمائے انہیں خوش و خرم رکھے۔آمین!۔ (پوشیدہ‘ شیخوپورہ)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 924 reviews.