Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پودینہ کے انوکھے فوائد پڑھ کر حیران ہوں!

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2019ء

اگر تو آپ کو اکثر جلد تھکاوٹ محسوس ہونے لگتی ہے تو پودینے کی مہک فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے، ایک تحقیق کے مطابق پودینے کی مہک ذہن کو زیادہ چوکنا، کارکردگی کو بہتر اور عزم بڑھاتی ہے، جس کی وجہ اس مہک کا اعصابی نظام کو حرکت میں لانا ہوتا ہے۔

پودنہ ایک خوشبو دار سبز رنگ اور عموماً گھریلو کیاریوں میں لگایا جانے والا پودا ہے۔ پودینہ کو پاکستان میں ایک گھریلو دوا اور غذا کی حیثیت حاصل ہے۔ اکثر گھروں میں موسم گرما میں دوپہر اور شام کے کھانوں میں پودینہ کے خوشبودار پتے‘ پیاز اور ٹماٹر کے ساتھ سلاد کی شکل میں یا باریک پیس کر بطور چٹنی استعمال کیے جاتے ہیں جبکہ غریب گھرانوں میں تو پودینہ کی چٹنی سے اکثر و بیشتر سالن کا کام بھی لیا جاتا ہے۔ پودینہ کے پتے اپنی لطیف اور تیز خوشبو کی وجہ سے کھانے میں خصوصی جاذبیت پیدا کردیتے ہیں۔
جسمانی وزن میں کمی میں مدد
پودینہ موٹاپے سے نجات دلانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے اور اس کی وجہ نظام ہاضمہ کے لیے اس کا فائدہ مند ہونا ہے۔ پودینہ ہاضمے کے ایسے انزائمز متحرک کرتا ہے جو کہ غذاؤں میں موجود اجزاء بہتر طریقے سے جذب کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ جب جسم ان اجزاء کو مناسب طریقے سے جذب کرتا ہے تو میٹابولزم بہتر ہوتا ہے جس سے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
سانس کی بو سے نجات
ہوسکتا ہے کہ آپ کو علم نہ ہو مگر پودینے کا تیل ایک اچھے ماؤتھ واش کا کام بھی کرسکتا ہے، یہ قدرتی طور پر سانسوں کو مہکاتا ہے جبکہ کیویٹیز کو کم کرتا ہے، اس تیل کا ایک قطرہ زبان پر ٹپکائیں اور بس۔
اضافی جسمانی توانائی
اگر آپ کوجلد تھکاوٹ محسوس ہونے لگتی ہے تو پودینے کی مہک فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے، پودینے کی مہک ذہن کو زیادہ چوکنا، کارکردگی کو بہتر اور عزم بڑھاتی ہے، جس کی وجہ اس مہک کا اعصابی نظام کو حرکت میں لانا ہوتا ہے۔
دماغی طاقت کے لیے بہترین
پودینے کا استعمال چوکنا پن اور دماغی افعال کو بہتر کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق پودینے کا استعمال یاداشت میں بہتری لاتا ہے۔
سردرد سے نجات
چند قطرے پودینے کے تیل سے پیشانی پر مالش کرنے سے سردرد کی شدت میں پندرہ منٹ کے اندر کمی لائی جاسکتی ہے اور اسے کافی دیر تک خود سے دور رکھا جاسکتا ہے۔
کیل مہاسوں سے نجات
پودینے کے پتوں کو پیس لیں اور کچھ مقدار میں شہد میں مکس کردیں۔ اسے جلد پر لگا کر 20 منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد گرم پانی سے دھولیں۔
زکام سے نجات
مینتھول اکثر نزلہ زکام اور کھانسی کی ادویات میں شامل کیا جانے والا اہم جز ہوتا ہے اور یہی پودینے کی مہک کا باعث بھی ہوتا ہے۔ پودینے سے چائے بنا کر اس کی بھاپ میں سانس لینا ناک کے متعدد مسائل سے بچا سکتا ہے۔
ہاضمے کے مسائل دور کریں
ایک تحقیق کے مطابق پودینہ کےپتے میں پائے جانے والے سیال کی روانی کو بہتر کرکے معدے کے مسلز کو آرام پہنچاتا ہے، جب ایسا ہوتا ہے تو غذائیں آسانی سے معدے سے گزر جاتی ہے جبکہ گیس، پیٹ پھولنے اور ہیضہ کا امکان کم ہوتا ہے۔ کھانے کے بعد ایک کپ پودینے کی چائے کا استعمال اس حوالے سے فائدہ مند ہوسکتا ہے۔
کھانے کی اشتہا کو کم کریں
ایک رپورٹ کے مطابق پودینے کے تیل کی مہک بھوک بھگاتی ہے، اس طرح بے وقت منہ چلانے کی عادت پر قابو پایا جاسکتا ہے جبکہ اس سے پیٹ بھرنے کا احساس بھی جلد ہوتا ہے۔
دل متلانے کی کیفیت کم کرے
پودینہ سانس کے کنٹرول میں مدد دیتا ہے جس سے قے کی علامات میں آرام ملتا ہے، اس کی وجہ یہی ہے کہ پودینہ بائل کو حرکت میں لاکر معدے کے مسلز کو آرام پہنچاتا ہے، جو متلی کی کیفیت میں قابو پانے میں بھی مدد دیتا ہے۔
پٹھوں کے درد میں ریلیف
پودینے کا تیل قدرتی دردکش دوا اور پٹھوں کو سکون پہنچانے کا کام کرتا ہے، خاص طور پر اگر کمردرد ہو یا پٹھے سوج گئے ہوں۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 923 reviews.