Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میاں بیوی اور پورے گھر میں محبت و الفت پیدا کرنے اور رزق کی ریل پیل کیلئے

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس میاں بیوی میں محبت اور گھرمیں محبت و الفت پیدا کرنے کیلئے بامجرب آزمودہ وظیفہ ہے۔ جو میں قارئین عبقری کے لیے خاص طور پر لکھ رہا ہوں کیونکہ بے شمار گھرانے آپس میں نااتفاقی‘ محبت میں کمی کا شکار ہیں اور روزانہ گھریلو جھگڑوں‘ مارکٹائی اور طلاق بڑھتی جارہی ہے۔ قارئین یقین کےساتھ وظیفہ کیجئے۔
وظیفہ یہ ہے:۔ جب بھی گھر میں داخل ہوں تو داخل ہوتے ہوئے یہ د عا پڑھیں اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ خَیْرَالْمَوْلَجِ وَ خَیْرَ الْمَخْرَجِ بِسْمِ اللہِ وَلَجْنَا وَبِسْمِ اللہِ خَرَجْنَا وَعَلَی اللہِ رَبِّنَا تَوَکَّلْنَا۔ پھر السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ کہیں۔ پھر درودشریف ( جو یاد ہو) ایک بار پڑھیں۔ پھر اعوذبااللہ من الشیطان الرجیم۔ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پھر سورۂ اخلاص پڑھیں۔ یہ اپنا معمول بنالیں۔ ان شاء اللہ چند دنوں میں ہی گھر میں امن و سکون اور محبت ہی محبت ہوگی۔ نااتفاقی کا خاتمہ ہوگا۔ دل جڑ جائیں گے۔میاں بیوی میں بے مثال محبت پیدا ہوجائے گی۔ اس کا ایک اور فائدہ بھی ہے جوکہ بہت زیادہ آزمودہ ہے تجربہ شدہ ہے کہ گھر سے تنگدستی و غربت کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہوجاتا ہے۔ گھر میں رزق کی ریل پیل شروع ہوجاتی ہے ۔بے شمار تنگدست اس آسان سے وظیفہ سے آج پرسکون زندگی گزار رہے ہیں۔کوئی چیز گم ہوجائے تو: جب بھی کوئی چیز گم ہوجائے تو فوراً یَارَبِّ مُوسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھنا شروع کرد یں‘ کچھ ہی دیر کے بعد چیز مل جاتی ہے۔ (سجاد احمد‘ شب قدر)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 922 reviews.