Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین پوچھتی ہیں؟ ام اوراق……… ایک صفحہ

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2019ء

جان لیوا تنہائی
زندگی کی کشتی پرسکون لہروں پر رواں دواں تھی۔ جب کبھی طوفانوں سے نبرد آزما ہوئی تو نکل بھی آئی۔ مگر اب نہ کشتی رہی نہ طوفان‘ پینتالیس سال بعد میرے ہم سفر کے بچھڑنے کے باعث تبدیلی یہ آئی۔ بیٹی نے بیمار باپ کی وجہ سے قربانی دی‘ گھر سنبھالا اور باپ کی خدمت کی۔ اب اس کی بھی شادی ہورہی ہے۔ بیٹے خوش باش ہیں اور بہویں اپنے کاموں میں مگن مجھے کوئی نہیں پوچھتا۔ میرا جی چاہتا ہے کہ سب بہوئیں اکٹھی رہیں مگر آج کے زمانے میں یہ ناممکن ہے۔ میرے پاس اللہ تعالیٰ کا دیا سب کچھ ہے لیکن مجھے تنہائی کا ناگ ڈس رہا ہے۔ آپ مجھے مشورہ دیں میں کیا کروں؟ (ن، کراچی)
مشورہ: محترمہ! آپ نے بچوں کو اعلیٰ تعلیمی دلائی اور وہ برسر روزگار ہیں۔ مگر آج کے دور میں اکثربیٹے شادی کے بعد والدین سے کتراتے ہیں‘ یہ نئی بات نہیں۔ جب بیٹے ہی ساتھ نہ دیں تو بہو کا کیا قصور؟ والدین کا احترام اور ان کے بارے میں سخت احکامات ہمارے دین نے دئیے ہیں مگر اکثر عمل نہیں کرتے۔ آپ بیٹی کو ساتھ نہ رکھیے‘ خدمت تو ملازمہ بھی کرلے گی۔ اسے اپنی زندگی بنانے دیں۔ پہلے ہی اس نے کئی سال والدین کی خدمت میں کاٹے ہیں‘ اس کی جزا اسے ان شاء اللہ زندگی اورمرنے کے بعد بھی ملے گی۔ آپ کی ایک بیٹی دبئی میں ہے‘ ایک دوماہ کیلئے اس کے پاس چلی جائیے! وہ خوش باش ہے‘ آپ اس کے بچوں سے مل کر خوش ہوں گی۔ ذہن کی گرد بھی صاف ہوجائے گی۔
ذہنی طور پر کمزور بچے
میری شادی غیروں میں ہوئی ہے‘ سسرال میں دیکھا کہ میرے جیٹھ اور دیور کے بچے ذہنی طور پرسست ہیں‘ کوشش کے باوجود پڑھائی پر توجہ نہیں دیتے‘ بمشکل تمام پاس ہوتے ہیں‘ مجھے دو ماہ کا حمل ہے‘ ڈر لگتا ہے کہ میرا بچہ بھی سست نہ ہو‘ مجھے ایسا آزمودہ ٹوٹکہ بتائیے جس سے میرا بچہ خوبصورت ہو اور عقل مند بھی۔ (بیگم عاطف‘ شاہدرہ)
مشورہ: محترمہ! پہلے بچے کی پیدائش پر اکثر مائیں یہی سوچتی ہیں کہ ان کا بچہ صحت مند اور خوبصورت ہو۔ آپ کچا ناریل منگوا کر رکھیے اور کچی گری صبح کھالیا کیجئے۔ بادام کا حریرہ بھی مفید ہے۔ سات یا گیارہ بادام رات کو بھگو دیجئے صبح ایک چمچ چاروں مغز اور تین کالی مرچوں کے ساتھ پیس کر چینی ملائیے اور پی جائیے۔ دودھ بھی ملا سکتی ہیں۔ ہاضمہ درست نہ ہو تو آدھی چمچ سونف بھی پیس کر ملائیے۔بزرگ خواتین ہونے والی ماؤں کو صبح گیارہ بادام تین کالی مرچوں کے ساتھ خوب چبا چبا کر کھانے کی تاکید کرتی تھیں۔ دن بھر میں آٹھ گلاس پانی ضرور پئیں۔ بادام سے آپ کے ہونے والے بچے کا دماغ بھی تیز ہوگا۔ آٹھویں ماہ سے رات کو روغن بادام ایک چمچ نیم گرم دودھ میں ڈال کر پینا شروع کریں۔ اس سے ولادت میں آسانی ہوگی۔
چہرہ سفید اور سیاہ گردن
میرا رنگ سفید ہے مگر گردن بالکل سیاہ جو بہت بُری لگتی ہے‘ یہ سیاہی کیسے دور ہوگی؟ سخت پریشان ہوں۔ (عالیہ‘جہلم)
مشورہ: عالیہ بی بی! سیاہی آپ کی لاپرواہی سے پیدا ہوئی ہے۔نہاتے ہوئے گردن اچھی طرح صابن سے صاف کیجئے۔ اگر آپ مصنوعی زیورات پہنتی ہیں تو ان کا استعمال ترک کردیں۔ انہیں زیادہ دیر پہننے سے بھی گردن کالی ہوسکتی ہے۔ ہفتے میں ایک بار ککڑی کدوکش کرکے دو بڑے چمچ لیجئے اور اس میں آدھی چمچی ہلدی‘ ایک لیموں کا رس اور سات قطرے یا آدھی چمچ شہد ملائیے۔ پسی ملتانی مٹی دو چمچ عرق گلاب میں بھگو کر یہ ساری اشیاء اچھی طرح ملا کر گردن پر لگائیے۔ بیس منٹ بعد ہاتھ سے مسل کر اتار دیجئے۔
ایک پلیٹ میں دو چمچ دودھ ڈالیے۔ دوسری پلیٹ میں چینی رکھیے‘ تھوڑی سی کافی ہے۔ کٹا لیموں چینی پر لگا کر گردن پر ملیے۔ خشک ہو تو دودھ میں بھگو کر ملیے۔ دودھ خشک ہوجائے تو گردن پر دوسرا ٹکڑا ملیے۔ بعد میں گردن پانی سے دھولیجئے۔ گردن کی سیاہی دور ہونے میں مہینہ ڈیڑھ لگ جائے گا۔ آپ عبقری دواخانہ کی ’’خون صفا‘‘ دو تین ڈبیاں استعمال کرلیں فائدہ ہوگا۔ کینو‘ مالٹے‘ لیموں کے چھلکے دھوپ میں سکھا کر رکھ لیجئے۔ تھوڑے سے پانی یا عرق گلاب میں ملا کر چہرے اور گردن پرپانچ منٹ لگائیے‘ رنگ نکھر جاتا ہے۔
بال گررہے ہیں
میرے بال گررہے ہیں‘ میں نے اپنے بالوں کا رنگ تبدیل کروایا تھا‘جب سے وہ بے رونق اور چھدرے ہوگئے۔ بتائیے یہ کیسے ٹھیک ہوں گے؟ (زویا اکرم‘لاہور)
مشورہ: بال بڑےناز ک ہوتے ہیں اس کے باوجود ہم کبھی بالوں کو رنگواتے ہیں‘ کبھی گھنگھریالے کرواتے ہیں اور کبھی سیدھا کراتے ہیں جس سے بال بے جان ہوجاتے ہیں۔ اب آپ بال دھونے کے بعد انہیں ویسے ہی خشک ہونےدیجئے۔ ہیئر ڈرائیر استعمال نہ کیجئے۔ ایک انڈے کی زردی میں تھوڑا سا پانی ملا کر خوب پھینٹ لیجئے۔ ایک چمچ زیتون کا تیل ملا کر بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگائیے۔ انگلی کے پوروں سے مالش کیجئے پھر بیس منٹ بعد سر دھولیجئے۔ زیادہ گرم پانی سر پر نہ ڈالیے۔ ناریل کا ایک کلو تیل گرم کیجئے اس میں تھوڑے تھوڑے مہندی کے تازہ پتے ڈال کر جلا دیجئے۔ ایک چقندر کے گول باریک ٹکڑے تیل میں پکوڑوں کی طرح تل کر نکال لیجئے۔ اب تیل اتار لیں‘ نیم گرم ہونے پر اس میں چار بڑے چمچ میتھی دانہ ڈال لیجئے۔ ٹھنڈا ہونے پر بوتل میں بھرلیں۔ اس تیل سے ہر دوسرے روز سر میں مالش کیجئے۔ مہندی کے پتے گرتے بال روکتے ہیں۔ چقندر بالوں کو گھنا کرتا ہے اور میتھی دانہ سر کی خشکی دور کرکے بال بڑھاتاہے۔ میتھی دانہ بوتل میں پڑا رہنے دیجئے۔ مہندی کےپتے اور چقندر نکال کر پھینک دیجئے۔ آپ کےبال پہلے کی طرح خوبصورت ہوجائیں گے۔ 

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 915 reviews.