Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پروسٹیٹ گلینڈ کا مریض صحت یاب

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ کی قدرت سے امید ہے کہ آپ بخیریت ہوں گے۔ اللہ پاک آپ کو ہمیشہ خوش اور آباد رکھے‘ اولاد کی خوشیاں دنیا و آخرت کی کامیابی نصیب فرمائے اور آپ اسی طرح دکھی انسانیت کی خدمت کرکے ہیں۔میں گزشتہ آٹھ سال سے پروسٹیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہوں‘ الٹراساؤنڈ رپورٹ کے مطابق پروسٹیٹ کا سائز نارمل سے زیادہ ہے۔ پیشاب جل کر آتا ہے۔ عبقری رسالہ کے ایک سابقہ رسالہ میں آپ نے کباب چینی اور پھٹکڑی کے استعمال کا بتایا ہے۔ آپ کی کتاب ’’میرے طبی رازوں کا خزانہ‘‘ کے صفحہ نمبر 135 پر بھی آپ نے اس کا یعنی کباب چینی کا استعمال بتایا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ سے میں کباب چینی چوتھائی چمچ چائے کا چمچہ دن میں چار سے چھ مرتبہ استعمال کررہا ہوں۔ اللہ کی مہربانی سے مجھے بہت افاقہ ہے۔ھوالشافی: پھٹکڑ ی خام یعنی پھول نہ کریں بلکہ اصلی حالت میں 10 گرام‘ کباب چینی 100 گرام دونوں نہایت باریک کر کے پیس لیں۔ چوتھائی چھوٹا چمچ دن میں 4 بار یا حسب ضرورت 6 بار کچی لسی یا پانی کے ہمراہ دیں۔ بس ایک احتیاط لازم اور نہایت توجہ طلب ہے اس وقت کباب چینی کی بجائے ایک اور دوائی ہے۔ اصلی کباب چینی کی نشانی یہ ہے کہ اس کے ساتھ ڈنڈی ہو گی یہ کالی مرچ کی طرح کے بیج ہوتے ہیں اگر ڈنڈی نہ ہو تو ہرگز ہرگز نہ لیں۔ (محمدعلی‘ دامن کوہسار)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 906 reviews.