Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ٹی بی کا کالاسیاہ مریض!صحت مند‘ گورا چٹا

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا رسالہ عبقری بہت شوق سے پڑھتا ہوں اور ہر جمعرات کو تسبیح خانہ لاہور میں ہونے والا درس ضرور سنتا ہوں۔رسالہ عبقری میں ایک مرتبہ ہلدی کے فوائد پڑھے اور اس کے علاوہ درس میں آپ نے ہلدی پر تفصیل سے بات کی اور اس کے فوائد کھل کر بتائے۔ میرے ایک عزیز کو ٹی بی ہوگئی‘ گھر والے بہت پریشان تھے‘ باتوں باتوں میں اس مریض کا ذکر ہوا‘ جب میں نے مریض کو دیکھا تو اس کا رنگ کوئلہ کی طرح کالا تھا اور بہت زیادہ کمزور بھی تھا۔ ہسپتال سے علاج بھی ہورہا تھا تو میں نے ان سے کہا کہ دکان سے ہلدی سالم لے لیں پسی ہوئی نہیں لینی۔ بس کسی بھی طریقہ سے مریض کو ہلدی کھلانا شروع کردیں۔ انہوں نے سالم ہلدی لیکر پسوا لی اور اس کے درمیانے سائز کے کیپسول بھر لیے‘ ایک کیپسول صبح اور ایک شام پانی کے ساتھ کھانا شروع کردیا۔ چند ہفتے مستقل مزاجی سے استعمال کیا۔ اللہ پاک کے فضل و کرم سے وہ مریض اب گورا چٹا بھی ہوگیا ہے اس کی بیماری بھی ختم ہوگئی ہے اور نماز باجماعت بھی ادا کرنے جاتا ہے۔
ہلدی ایک انوکھا فائدہ جو میں نے آزمایا: درس میں آپ نے ہلدی کے بارے میں بتایا تھا کہ شادی شدہ افراد ہلدی کو سردیوں میں رات سونے سے پہلے نیم گرم دودھ کےساتھ ضرور استعمال کریں۔ میں نے اس کو گزشتہ موسم سرما میں استعمال کیا‘ واقعی بہت کمال کی چیز ہے‘ واقعی بوڑھے کی جوان اور جوان کو سپرمین بنادیتی ہے۔ مہنگی مہنگی ادویات‘ کشتہ جات اور کورسز سے انسان کی جان چھوٹ جاتی ہے۔ وہ بھی بالکل مفت!‘ نوٹ ہلدی بالکل خالص ہو! (ج۔ز،حیدرآباد)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 902 reviews.