Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عبقری حویلی! ایک رات گزارنےسے مجھے یہ ملا

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2019ء

ابھی روحانی کلاس کے دوران ایک صاحب نے اپنا مشاہدہ بتایا کہنے لگے کہ میں جب اکتیس دسمبر 2018ء میں تعویذ لینے عبقری حویلی میںگیا تو میں ایک دن پہلے چلا گیا کہیں ایسا نہ ہو کہ جگہ نہ ملے‘ رش ہو‘ ہجوم ہو اور میرے لیے مشکلات ‘مسائل اور پریشانیاں پیدا ہوں۔ میں رات کو وہاں سویا تو مجھے احساس ہوا کہ کوئی شخص ہے جو مجھے اٹھارہا ہے اور کہہ رہا کہ تو سورہا ہے اور یہاں لوگوں کو مقدر مل رہا ہے اوربرکات تقسیم ہورہی ہیں۔اسی خواب ہی میں اٹھا اور ایک طرف چلا گیا‘ دیکھا کہ ایک بہت بڑا تخت بچھا ہوا ہے اور ایک بہت بڑی ہستی جلوہ افروز ہے اور لوگوں کی ایک بہت لمبی لائن ہے۔ ایک طرف خواتین‘ ایک طرف مرد ہیں اور کوئی ہستی ہے جو ان کو کچھ دے رہی ہے اور وہ حاصل کررہے اور لے رہے ہیں۔ میں بھی اس لائن میں لگ گیا جب میری باری آئی تو میں نے اپنی جھولی سامنے کی‘ انہوں نے تین مٹھیاں بھر کر اس جھولی میں ڈال دیں۔ مٹھیوں میں کیا تھا‘ اس کا تو پتہ نہ چلا لیکن جب جھولی میں نعمت گئی تو احساس ہوا کہ کوئی وزنی چیز میری جھولی میں گئی ہے اور میں مسرور اور خوش ہوگیا کہ مجھے کوئی نعمت ملی ہے جو اس سے پہلے شاید میرے پاس نہیں تھی۔ میں خوشی خوشی گیا واپس اپنی جگہ آیا جہاں میں سورہا تھا پھر خواب ہی میں میں نے سوگیا جب میں نیند سے بیدار ہوا یعنی میرا خواب ختم ہوا تو مجھے وہ خواب یاد آیا کہ میری جھولی میں کوئی چیز تھی‘ اچانک بے ساختہ میری نظر جھولی پر پڑگئی اور میں جھولی دیکھتا رہا ۔مجھے احساس ہوا کہ جھولی پر کچھ ایسے نشانات ہیں جیسے کہ جامن کا پھل ہو‘ کسی کی جھولی میں ڈالا جائے اور وہ نشانات پڑجاتے ہیں ‘بالکل اسی طرح میرے اوپر بھی وہ نشانات پڑے۔ میں نے ان کو سونگھا تو ان میں بہت زیادہ خوشبو تھی لیکن تھوڑی ہی دیر میں وہ نشانات غائب ہوگئے ۔مجھے حیرت ہوئی پھر رش کی کشمکش کی وجہ سے وہ واقعہ میں بھول گیا‘ تعویذ لیا اور پھر میں واپس آیا۔ لیکن میرے اندر ایک احساس تھا کہ مجھے کچھ ملا ہے اور میں نے کچھ پایا ہے اور میرے خزانے بھرے گئے ہیں اور واقعی ایسا ہوا کہ عبقری حویلی ایک رات سونے سے مجھے یہ ملا اور جو تین دن اور تین راتیں ایام بیض کے روزوں میں گزارے گا اوروہ کیا نعمتیں ‘عزتیں ‘خیریں ‘برکات‘ صحت‘ دولت‘ نصیب اور مقدر پائے گا۔ بس یہ قسمت اور مقدر کی بات ہے۔ نصیب والے کو یہ چیز ملتی ہے اور مقدر والے کو یہ چیز حاصل ہوتی ہے۔ جو شک میں رہا وہ شک میں ناکام رہا اسے کامیابی نہ مل سکی اور جو یقین میں رہا اسے کامیابی ملے گی اور اس کے مقدر اور نصیب جاگیں گے۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 900 reviews.