Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

21 جمعراتیں ‘ سورۂ اخلاص کا عمل اورلاعلاج بیماری ختم

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2019ء

21 جمعراتیں ‘ سورۂ اخلاص کا عمل اورلاعلاج بیماری ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری بیٹی کو خشک خارش تھی‘ خارش بھی ایسی کہ جہاں سے خارش کرتی وہاں زخم بن جاتے اور اس زخم کا جہاں پانی لگتا‘ وہاں بھی زخم بن جاتے‘ بہت علاج کروائے مگر کہیں سے بھی شفاء کی کوئی امید نظر نہ آتی۔ مہنگے سے مہنگے اسکن اسپیشلسٹ کو دکھایا‘ وقتی افاقہ ہوتا بعد میں پھر وہی صورتحال رہتی ۔اس کی شادی قریب آتی جارہی تھی‘ اس کی ہونے والی ساس کو جب اس بیماری کا معلوم ہوا تو شدید کراہت کا اظہار کیا۔ لڑکے سے جب بھی بات ہوتی وہ بھی باتوںباتوں میں ایسی بات کرجاتاجس سے محسوس ہوتا ہے کہ وہ بھی ایسی لڑکی سے شادی نہیں کرنا چاہتا۔ ہم بہت زیادہ پریشان تھے کہ آخر کدھرجائیں؟ عبقری دواخانہ کا ہمسائی نے بتایا‘ یہاں اسسٹنٹ صاحب کو چیک کروایا تو انہوں نے بتایا کہ
آپ کا مسئلہ طبی نہیں روحانی ہے۔ آپ ہر جمعرات کو درس میں آیا کریں اور اسم اعظم کی دعا میں شریک ہوا کریں۔ ہم نے درس میں ا ٓنا شروع کیا۔ ان دنوں سورۂ اخلاص کے عمل والے درس چل رہے تھے‘ ہم نے اس عمل میں بھی شرکت کی اور پورے اکیس درس کا عمل مکمل کیا۔ چھ یا سات درسوں میں ہی شرکت کی تھی کہ میری بیٹی کے جسم پر موجود دانے اور خارش کم ہونا شروع ہوگئی۔ الحمدللہ! سورۂ اخلاص والے عمل اور درس میں شرکت کی بدولت میری بیٹی آج مکمل صحت یاب ہے اس کی جلد بالکل صاف‘ ملائم اور صحت مند ہوگئی ہے۔ اس کی ساس اور منگیتر دونوں بہت خوش اور مطمئن ہیں۔ تمام تیاریاں مکمل ہیں ان شاء اللہ ربیع الاول میں اس کی شادی ہے۔ اگر خدانخواستہ صحت یاب نہ ہوتی تو اس کے رشتہ سے بھی انکار ہوجانا تھا۔ مگر اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ درس میں شرکت کی بدولت آج میری بیٹی صحت مند اور خوش حال ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 893 reviews.