Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اُف یہ گرمی دانے! نجات چاہتے ہیں تو ضرور پڑھیے گا!

ماہنامہ عبقری - جون 2019

گر میوں میں کو شش کر یں کہ با ر بار نہا ئیں۔ با ر بار نہا نے سے جلد ٹھنڈ ی رہتی ہے۔ ۲۔پسینے سے بھرے ہوئے گندے کپڑے زیا دہ دیر پہننے سے گر می دانے بنتے ہیں۔ان کپڑو ں کو فو راً بدل لینا چا ہئے۔یہ گیلے کپڑے زیا دہ دیر نہیںپہننے چاہئیں۔

خواتین اس کا زیادہ شکار کیوں ہوتی ہیں؟
مو سم گرما میں جلد کے مسا ئل نہا یت شد ت سے ابھر کر سامنے آ تے ہیںان مسائل کا شکار وہ خواتین ہوتی ہیں جو کچن میںزیادہ کام کرتی ہیں اور زیادہ دیر تک چولہے کے سامنے کھڑی رہتی ہیں۔ آگ کے پاس زیادہ دیر کام کرنے سے ان کی جلد پر گرمی دانے بن جاتے ہیں ۔ ہمارے وہ محنت کش بھائی جو سارا دن دھوپ گرمی میں کام کرتے ہیںان کے جسم پر بھی گرمی دانے بن جاتے ہیں۔ اس مضمون میں ہم گرمی دانوں پر بات کریں گے۔
گرمی دانے ہوتے کیاہیں اور بنتے کیوں ہیں؟
گرمی دانے کیا ہوتے ہیں، کیوں بنتے ہیں،اوران سے جسم کے کون سے حصے متاثر ہوتے ہیں؟ سوال نمبر ۱ :گرمی دانے کیا ہوتے ہیں؟ جواب: گرمی دانے گرمیوں میں نہایت عام مسئلہ ہے گرمی دانوں سے جسم کے متاثرحصے پر خارش اور چبھن ہوتی ہے جب آپ کو زیادہ پسینہ آئے اور آپ کے (sweat glands) بندہو جائیں تو اس کی وجہ سے آپ کے جسم پر گرمی دانے بن جاتے ہیں کیونکہ گرمیوں کے موسم میںہمارے جسم سے پسینہ کا اخراج بڑھ جاتا ہے ۔ یہ نہایت چھوٹے اور باریک دانے ہوتے ہیںاور ان کے گرد موجود جلد سرخ ہو جاتی ہے۔
زیادہ پریشانی کی بات نہیں!
یہ دانے کچھ دنو ںبعد خود ہی ختم ہو جاتے ہیںاس لیے ان کی موجودگی سے زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔گرمی دانے عام طور پرزیادہ گرم اور نمی والے علاقوں میں رہنے والے لوگوں میںہوتے ہیں۔
سوال نمبر۲ :یہ جسم کے کون کون سے حصوں پر بنتے ہیں؟ جواب: یہ جسم کے کسی بھی حصے پر بن سکتے ہیں۔ زیادہ ترچہرے گردن اور سینے پر ظاہر ہوتے ہیں،جہاں آپ کی سکن فولڈ ہوتی ہے۔آپ جو کپڑے پہنتے ہیںان کی رگڑ کی وجہ سے بھی آپ کے جسم پر دانے بن جاتے ہیں۔ اگر آپ گرمیوں میں ریشمی کپڑے کا استعمال کریںگے تو بھی آپ کوگرمی دانوں کی شکایت ہو سکتی ہے۔
گرمی دانے بننے کی وجوہات
سوال نمبر۳ : گرمی دانے بننے کی وجوہات کیا ہیں؟ جواب : گرمیوں میں چونکہ پسینے کا اخراج جسم سے بڑھ جا تا ہے۔اور ہما رے پسینہ نہا نے والے غدود (sweat glands)زیا دہ تیزی سے کام کر تے ہیںاور زیا دہ پسینے خارج کرتے ہیںجب کبھی ہمارے (sweat glands)میں کسی قسم کی کو ئی رکا وٹ آ جا ئے ان کی نالیوں میں بیکٹیریا یا ہما ری جلد کے مردہ خلیے (dead cells)پھنس جا ئے تو پسینے کا اخرا ج ممکن نہیں ہو تا۔جس کی وجہ سے ہمارے جلد پر چھو ٹے چھو ٹے دا نے نمو دار ہو تے ہیں۔جن کی وجہ سے جسم پر خا رش اور چبھن ہو تی ہے۔
گرمی دانوں سے کیسے بچا جائے؟
سوال نمبر۴: گر می دا نو ں سے کیسے بچا جا ئے؟ جواب: گرمی دا نو ں سے بچنے کے لئے آپ کو زیا دہ محنت کر نے کی ضر و ر ت نہیںہے۔ چند نہا یت آسا ن ترا کیب ہیں، جن پر عمل کر کے آپ ان سے بچ سکتے ہیں۔ ۱۔گر میوں میں کو شش کر یں کہ با ر بار نہا ئیں۔ با ر بار نہا نے سے جلد ٹھنڈ ی رہتی ہے۔ ۲۔پسینے سے بھرے ہوئے گندے کپڑے زیا دہ دیر پہننے سے گر می دانے بنتے ہیں۔ان کپڑو ں کو فو راً بدل لینا چا ہئے۔یہ گیلے کپڑے زیا دہ دیر نہیںپہننے چاہئیں۔ ۳۔گرمیوں میں سو تی کپڑے کا استعمال کریں۔ریشمی کپڑوں کے استعمال سے پرہیز کرنا چا ہئیں۔ ۴۔کپڑے کھلے اور آرام دہ ہو نے چاہئیں۔ ۵۔جو خوا تین کچن میں کام کر تی ہیںان کو چا ہیے کہ وہ دو سے تین مرتبہ نہا کر خشک کپڑے پہنیں۔ ۶۔گر می دا نوںپر کو ئی ایسا مر ہم لگا ئیںجس سے ٹھنڈک محسو س ہو۔آپ (calamnie lotion)کا استعمال بھی کر سکتی ہیں۔ٹھنڈک کے لئے آپ برف کا استعمال بھی کر سکتی ہیں۔
خارش چبھن سے نجات
سوال نمبر ۵:کیا ان کا علاج ادویات کے ذریعے ممکن ہے؟ جواب۔ گر می دا نے کم کر نے کے لئے کو ئی مخصو ص دوا ئیںتو دستیا ب نہیں ہیں۔لیکن با زار میں کا فی اقسام کے پائو ڈر اور کر یمیں دستیا ب ہیں۔ جس میں (manthol)شامل ہو تا ہے۔ان کو گر می دا نو ں پر لگا نے سے ٹھنڈک کا احسا س ہو تا ہے اور خا رش اور چبھن سے نجا ت ملتی ہے۔ 

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 693 reviews.