Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

کیسے بتاؤں ! یہ پڑھا! فاقے ختم اور خوشحال ہوں!

ماہنامہ عبقری - جون 2019

ایک ظلم اور شوہر بھی راہ راست پر نہ تھا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آج سے بیس سال پہلے میری زندگی بہت مشکلات کا شکار تھی‘ سسرال والوں نے جینا محال کررکھا تھا‘ شوہر کا رویہ انتہائی بُرا تھا اور غربت انتہا کی تھی‘ ایک وقت کی میسر ہوتی تو دو دو وقت دیکھتے کہاں سےآئے گی تو پیٹ بھرے گا۔ کرائے کا مکان تھا۔ ان سب مصائب کے ساتھ ایک اور مصیبت یہ تھی کہ شوہر راہ راست پر نہ تھا‘ جو کماتا غیر کی جھولی میں ڈال آتا۔ زندگی انتہائی الجھی ہوئی تھی‘ گھر میں کھانے کو ایک لقمہ نہ ہوتا اور شوہر کی توجہ غیرعورتوں پر ہوتی تھی‘ اپنی زندگی سے بہت زیادہ تنگ تھی‘ یونہی گزر رہی تھی کہ پھر 2014ء میں میرے چچازاد بھائی میرے گھر آئے اور انہوں مجھے ماہنامہ عبقری میگزین دیا‘ میری مایوس کن زندگی دیکھتے ہوئے انہوں نے مجھے ایک درود پاک سارا دن کھلا پڑھنے کیلئے دیا۔
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُوْلِکَ وَصَلِّ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ
پھر اس درود پاک کے فضائل سنائے اور پھر میں نے اس درودپاک کی تسبیح شروع کردی اور آپ کے درس سننے شروع کردئیے‘ دن رات لاتعداد تسبیحات کیں اور تہجد بھی ادا کرنا شروع کردی اور ہر جمعرات کو درس سننا شروع کردیا۔
حالات نے پلٹا کھایا اور رحمتیں برسنا شروع ہوئیں
پھر حالات نے پلٹا کھایا اور اللہ پاک کی رحمتیں برسنا شروع ہوگئیں۔ میرے حالات ٹھیک ہونا شروع ہوگئے میری زندگی بدل گئی‘ میرا اپنا گھر نہیں تھا مجھے اللہ پاک نے اپنے گھر سے نواز دیا‘ پھر اے سی لگوایا‘ پھر نیا موٹرسائیکل خرید لیا‘ ایک وقت تھا جب میرے پاس برف لینے کیلئے پیسے نہ ہوتے اور چھ چھ گھروں کے چکر لگاتی پھر کہیں یا جاکر ایک گھر سے برف ملتی۔
میری ساس کو مجھ سے شدید نفرت تھی مگر اب
اس درود پاک کے مسلسل ورد سے آج اللہ پاک کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے‘ میرے وہ عزیز و اقارب جو مجھ سے نفرت کرتے تھے‘ آج میری بہت عزت کرتے ہیں‘ جہاں بھی جاؤں لوگ پیار اور عزت کرتے ہیں میری ساس کو مجھ سے شدید نفرت تھی‘ آج مجھ سےمعافیاں مانگتی ہیں کہ میں نے تمہارے ساتھ بہت بُرا کیا مجھے معاف کردو۔
شوہر کے عورتوں سے ناجائز تعلقات تھے مگر اب
میرا شوہر جو کہ راہ راست پر نہیں تھا‘ اس کے دوسری عورتوں کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے۔ میں نے شوہر کی نیت کرکے محمدرسول اللہ احمدرسول اللہ کی تسبیحات پڑھنا شروع کردیں‘ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اب وہ بالکل بدل چکا ہے‘ میرا بہت خیال رکھتے ہیں‘ بہت پیار کرتے ہیں‘ میرے منہ سے جو نکل جائے وہ لا کر دیتے ہیں‘ حتیٰ کہ اب میری شاپنگ بھی خود کرتے ہیں اور بہترین چیزیں لاکر میری جھولی میں رکھ دیتے ہیں۔
کیسے بتاؤں میں کتنی خوشحال ہوگئی ہوں!
درود شریف کے ورد‘ آپ کے درس‘ رسالہ کے وظائف نے میری زندگی ہی بدل دی ہے۔ میں اب آج اپنی زندگی میں بہت زیادہ خوش اور خوشحال ہوں جو بھی سوچتی ہوں مل جاتا ہے۔ ہر نماز‘ ہر دعا میں پہلے آپ کیلئے دعا کرتی ہوں‘ اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ ہمیشہ ہمارے سر پر قائم رکھے آمین۔ میں آپ کا ہر جمعرات کا درس سنتی ہوں اور تمام وظائف بھی کرتی ہوں‘ آپ کا درس چھوڑنے کو دل ہی نہیں چاہتا‘ عبقری روحانی اجتماع میں بھی شامل ہوتی ہوں میں کیسے بتاؤں مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ میری زندگی میں کتنا سکون ہے اور میں کتنی خوشحال ہوں۔ کبھی کبھی سوچتی ہوں میں وہی ہوں جس نے صرف فاقے دیکھے تھے‘ جس کا شوہر مہینوں میرے کمرے میں نہ آتا تھا‘ مانگ تانگ کر گزارا کرتی مگر اب میں خود لوگوں میں بانٹتی ہوں‘ ہر سال قربانی کرتی ہوں‘ گھر میں ہر سہولت میسر ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ ہمیشہ ہمارے سر پر قائم رکھے‘ اللہ تعالیٰ آپ کی نسلوں کو آباد رکھے‘ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت اور لمبی عمر دے اور آپ اسی طرح ماہنامہ عبقری اور درس کے ذریعے مایوس زندگیوں کو خوشحال بناتے رہیں۔ آمین!

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 677 reviews.