محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو نیکیاں پھیلانے اور کرنے کی ساری زندگی توفیق اور طاقت عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔ میں ہر ماہ اسم اعظم کے روحانی دم اور شفائیہ دعا میں لازماً شامل ہوتی ہوں۔ مجھے روحانی دم سے بہت ہی زیادہ فیض حاصل ہوا ہے۔ پہلے زندگی میں سکون نام کی چیز نہیں تھی مگر جب سے اسم اعظم کا روحانی دم کروانا شروع کیا ہے۔ زندگی میں سکون آگیا ہے۔ پریشانیاں اور الجھنیں ختم ہورہی ہیں۔ اس کے ساتھ سکون کے لیے میرا ایک آزمودہ روحانی عمل بھی جو میں قارئین عبقری کے ساتھ شیئر کررہی ہوں۔ اول و آخر تین مرتبہ درود ابراہیمی درمیان میں 33 بار سبحان اللہ، 33 بار الحمدللہ، 34 مرتبہ اللہ اکبر پڑھنا ہے۔ سارا دن بہت سکون سے گزرتا ہے۔ رات کو پڑھیں تو ساری رات بہت پرسکون گزرتی ہے۔ جمعرات والے دن دو نفل پڑھ کر سیدۃ النساء فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا کی روح اقدس کو ہدیہ پہنچاتی ہوں۔ اس قابل تو نہیں مگر ایسا کرنے سے روح کو اتنا روحانی سکون ملتا ہے کہ بیان نہیں کرسکتی۔سکون کے متلاشی افراد اسم اعظم کا روحانی دم اور درج بالا روحانی نسخہ ضرور آزمائیے اور پھر دیکھئے زندگی کیسے سکون آتا ہے۔ (شکریہ نصیر‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں