Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اب کوئی مشکل‘ مشکل نہیںرہی

ماہنامہ عبقری - جون 2019

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر 24 سال اور وکالت سے منسلک ہوں‘ پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل ایم بھی کررہی ہوں‘ تسبیح خانہ سے نسبت تقریباً عرصہ چار سال سے ہے‘ ان چار سال میں جو تبدیلی اور جو رُخ آپ نے ہماری زندگیوں کو دیا ہے اس کو بیان نہیں کرسکتی۔ اللہ تعالیٰ ہمیں سدا آپ کی رہنمائی میں رکھیں اور آپ کو آپ کی نسلوں اور تسبیح خانہ کو سدا شاذو آباد رکھے۔ آمین ثم آمین۔ میں نے اپنے مسائل کے حل کیلئے آپ کو خطوط لکھے‘ میرا یقین ہے کہ آپ کو آج تک جس دعا کیلئے خط میں کہا جواب سے پہلے وہ دعا قبول ہوتی دکھائی دی ہے‘ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا کرے۔ آمین!
ہم بہن بھائی اور والدہ درس پر آتے ہیں‘ ابو نہیں آتے‘ پہلے وہ ہمارے آنے پر بھی بولتے تھے‘ پھر آہستہ آہستہ تبدیلی آئی کہ گھر میں انٹرنیٹ پر درس لگاتے تو بیٹھ کر سن لیتے‘ وظائف بھی شروع کردیتے‘ پھر کہنے لگے: میں نوچندی کے درس میں جایا کروں گا‘ نوچندی میں چھ سے آٹھ ماہ ہوگئے ہیں‘ روٹین سے آتے ہیں‘ سمجھ میں نہیں آرہا کہ آپ کا شکریہ کس طرح ادا کروں‘آج وہ دن ہے کہ چار ہفتوں سے ہر جمعرات درس پر آرہے ہیں اور خود کہتے ہیں کہ میں نے جلدی جانا ہے آگے بیٹھنا ہے۔ یہ تبدیلی سب آپ کی دعاؤں کے باعث ہے۔ ہم سے زیادہ شوق اور لگن سےدرس سنتے ہیں۔ رشک آتا ہے خود کو دیکھ کر‘ ایک وہ کٹھن دور تھا جو ہم نے بچپن میں گزارا اور آج یہ دن ہیں کہ ہر طرف خوشحالی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں تسبیح خانہ کی قدر و احترام کرنے والا بنائے۔ آمین!۔
بڑے بھائی کی نوکری کا مسئلہ ہوا‘ پرائیویٹ یونیورسٹی میں لیکچرار ہے‘ آپ کے درس سے یقین کریں یہ احساس مل گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ جو کرے وہ بہتر ہوگا اور ہمیں اللہ کے ذکر میں اور جائے نماز پر محنت کرنی ہے۔ یقین کریں یونیورسٹی سے سب کو فارغ کردیا صرف دو بندوں کو رکھا جن میں سے ایک بھائی تھا۔ اللہ تعالیٰ ہمارے لیے وہاں سے دروازے کھول رہے ہیں جہاں سے گمان بھی نہیں ہوتا اور آج ایک مہینہ ہوگیا‘ وہ یونیورسٹی بھی بند نہیں ہوئی اورمزید دو یونیورسٹیوں سے بھی اچھی آفر ہے۔ تسبیح خانہ کے دم سے ہماری زندگی میں روشنی آگئی ہے اب کوئی مشکل مشکل ہی نہیں لگتی۔ آپ نے اللہ تعالیٰ سے مانگنا سکھا دیا ہے‘ اللہ تعالیٰ ہمیں سدا آپ سے اور تسبیح خانہ سے جوڑے رکھیں اور آپ کو دنیا و آخرت کی برکات و عافیتیں عطا فرمائے۔ آمین۔ (نمرہ سلیم‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 667 reviews.