Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گدھا دیکھ کر دل خون کے آنسو روتاہے

ماہنامہ عبقری - جون 2019

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے اور آپ پر اپنی رحمت نازل فرمائے۔ کسی ادارے میں میرا یہ پہلا خط ہے میرا موضوع ہے جانوروں پر ہونے والے ظلم کو روکنا اور ان کی فلاح کی طرف توجہ دلانا ہے ۔ آتی ہوں اپنی اصل پریشانی کی طرف۔ گدھا بہت درد بھرا لفظ ہے میں نے جو دیکھا ہے محسوس کیا ہے اس پر میرا دل خون کے آنسو روتا ہے اور بے قرا ررہتا ہے۔ سردیوں کے موسم میں ہم نے گدھوں کو کھلے آسمان کے نیچے بارش اور دھند میں بندھے دیکھا ہے۔ یہ بہت اذیت ناک مرحلہ ہے۔ گرمیوں میں بھون دینے والی دھوپ میں گدھوں کو دھوپ میں سارا دن کھڑے دیکھا ہے‘ پھل فروش اپنے پھلوں پر چھائوں کا انتظام کرتے ہیں‘ سردیوں میں اپنی دکان کو سمیٹ کر جاتے ہیں لوگ اپنی گاڑیوں پر کپڑا دیتے ہیں کہ اوس نہ پڑے مگر بے زبانوں پر ترس نہیں آتا کہ ان کو دھوپ سے بچانے اور سردی سے محفوظ رکھنے کا سوچیں مگر افسوس۔میری درد مند قارئین سے اپیل ہے کہ وہ اس ظلم کو روکیں‘ جانوروں کے مالکان کوجانوروں کے حقوق پر مبنی احادیث مبارکہ سنائیں۔ جانوروں کی دعاؤں و بدعاؤں کے وہ واقعات جو حضرت حکیم صاحب اپنے دروس میں بیان فرماتے ہیں وہ سنائیں۔ ان شاء اللہ ذرا سی کاوش سے بہت سے بے زبان ظلم سے بچ جائیں گے اور آپ کو ان کی مخلص دعائیں ملیں گی۔ (طاہرہ، لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 664 reviews.