Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بھدے اور کالے جسم کی مالک تھی! عبقری سے حسن کی تجوری مل گئی!

ماہنامہ عبقری - جون 2019

ایک دن میں پنجاب پبلک لائبریری گئی‘ وہاں ماہنامہ عبقری میگزین ملا‘پرکشش ٹائٹل اور اس پر لکھی مضامین کی ہیڈنگز نے پڑھنے پر مجبور کردیا۔ لائبریری میں ہی بیٹھ کر پڑھنا شروع کردیا۔ جیسے جیسے پڑھتی گئی دل کو سکون ملتا گیا۔ میگزین سے دیکھ ماہنامہ عبقری کے دفتر رابطہ کیا‘ وہاں سے آپ سے اپوائنٹمنٹ کیلئے نمبر ملا‘ بتائے گئے دن فون کیا تو خوش قسمتی سے مجھے ٹوکن مل گیا۔ آپ سے آپ کے کلینک میں ملاقات ہوئی‘ آپ نے استخارہ کرکے بتایا کہ 19 سال اور 9 ماہ سے جنات اور نظربد کی شکار ہوں۔ آپ نے چند اعمال دئیے جن میں سے ایک صبح و شام 200 مرتبہ سورۂ فلق اور ناس پڑھنا تھی۔ یقین کیجئے! اس دن سے زندگی سے مایوسی کے بادل چھٹ گئے‘ میں موٹی اور بھدے جسم کی مالک تھی‘ جیسے جیسے عمل پڑھتی گئی میرے جسم کا موٹاپا کم ہوتا گیا‘ میری آنکھیں جن کی رونق آسیب کی بدولت ختم تھی‘ بہت خوبصورت ہوگئیں‘ رنگ صاف ہوگیا‘ پھر ساتھ ہی میں نے عبقری رسالہ میں سے دیکھ کر ہر نماز کے بعد یَاخَالِقُ یَامُصَوِّرُ یَا جَمِیْلُ کی تسبیح پڑھتی گئی میں پہلے جو موٹی‘ کالی اور انتہائی بے ڈھنگے جسم کی مالک تھی‘ آج الحمدللہ عبقری رسالہ کی بدولت میں ایک خوبصورت اور پرکشش لڑکی بن گئی ہوں‘ عمر 34 سال ہے مگر اب لگتی 20 کی ہوں‘ پہلے جو بھی دیکھنے آتا تو وہ کہتا لڑکی کی عمر تو 40 لگتی ہے۔ مگر اب جو بھی رشتہ دیکھنے کیلئے آتا ہے تو مجھے پسند کرلیتا ہے مگر میرے گھر والے مکمل چھان بین کرکے ناپسند کردیتے ہیں۔ الحمدللہ اب ایک نہایت اچھا رشتہ آیا ہے‘ گھر والے راضی ہیں۔
عبقری رسالہ میں سے دیکھ کر میں نے بیت الخلا جانے والی مسنون دعا پڑھنا شروع کی‘ جب پہلے دن ہی پڑھی تو خواب میں دیکھا کہ دو آدمی واش روم میں میرے سامنے بیٹھے ہیں مگر میں ان کونظر ہی نہیں آرہی‘ وہ ویسے ہی بیٹھے ہیں جیسے انجان ہوں۔ اب تو شیشے کو دیکھ کر میں نے بسم اللہ ماشاء اللہ لاقوۃ الا باللہ پڑھنا شروع کردیا ہے۔ چہرہ بالکل صاف شفاف اور پرنور ہوگیا ہے۔ آپ کے درس سنتی ہوں زندگی کی ہرٹینشن ختم ہوگئی ہے۔ میں سورۂ رحمٰن اور اللہ رب العزت کے ننانوے نام ہر روز پڑھتی ہوں۔ (صائمہ نورین‘لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 662 reviews.