Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کمزوری خاص کا علاج یہ ٹوٹکہ آپ کو موٹا کردے گا بیٹیوں کے رشتے‘ پریشانی ختم ناجائز قبضہ چھڑوائیے نوکری کیلئے پریشان چھوٹے چھوٹے دانے

ماہنامہ عبقری - جون 2019

قارئین!زیرنظر سلسلہ دراصل قارئین کے سوالات کیلئے ہے اور اس کا جواب بھی قارئین ہی دیں گے۔ آزمودہ ٹوٹکہ‘ تجربہ ‘ کوئی فارمولہ آپ صفحے کے ایک طرف ضرور تحریر کریں۔ یہ جوابات ہم رسالہ میں شائع کریں گے‘ کوشش کریں کہ آپ کے جوابات 20 تاریخ سے پہلے پہنچ جائیں۔

اپریل کے جوابات
کمزور خاص کا علاج:محترم ! آپ کا دکھ بھرا خط پڑھا۔ آپ تمام ادویات او رنسخہ جات چھوڑیں اور عبقری دواخانہ کی ’’قوتی گولیاں‘‘ اور ’’معجون مراد‘‘ لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کرنا شروع کردیں۔پیٹ کی گیس کیلئے عبقری دواخانہ کی ہی ’’جوہرشفاء مدینہ‘‘ استعمال کریں۔ یہ میری آزمودہ ہیں‘ الحمدللہ ! آج میں خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہا ہوں۔ جلدی نہ کیجئے گا کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے ضرور استعمال کریں۔ (زمان خان‘ پشاور)
موٹی ہونا چاہتی ہوں:آج کل آم کا سیزن ہے‘ جی بھر کر آم کھائیں اور اوپر سے ایک گلاس دودھ پی لیں‘ یاد رکھیں ملک شیک نہیں پینا‘ پہلے میٹھے آم دھو کر ٹھنڈے کرکے کھائیں اور اوپر سے دودھ پی لیں۔ جس موسم میں آم نہ ہوں ان دنوں رات کو ایک سیب میں کسی گندوئی(جس سے رضائی سیتے ہیں) سے چاروں طرف بے شمار سوراخ کرلیں‘ اور دودھ میں بھگودیں صبح اٹھ کر سیب کھالیں اور دودھ پی لیں۔(عمارہ کاشف‘ لاہور)
بیٹیوں کے رشتوں سے پریشان: محترمہ! شیخ الوظائف اکثر اپنے درس میں اللہ الصمد اور چاول کا اعمل بتاتے ہیں آپ بھی بیٹیوں کی شادی کی نیت کرکے یہ عمل کریں‘ بے شمار کا آزمودہ ہے ‘ فوراً رشتے آنا شروع ہوجاتے ہیں۔ لڑکی کے وزن کے برابر چاول(سستا ٹوٹہ چاول ) لیں اور ان چاولوں میں سے ایک مٹھی چاول لے کر اس کے ہر دانے پر اَللہُ الصَّمَدْ پڑھیں ۔یہ عمل ایک ہی نشست میں کرنا ہے گھر کے چند افراد مل کر بھی کر سکتےہیں۔اس کے بعد اس مٹھی بھر چاولوں کو باقی چاولوں میں مکس کر دیں۔اب ان چاولوں کو کسی دریا ،نہر ،مچھلی فارم وغیرہ جہاں مچھلیاں ہو وہاں ڈال دیں۔ اگر نہر دریاوغیرہ میسر نہ ہو تو قبرستان میں کسی صاف جگہ پر پھیلا کرڈالیں جہاں پرندے کھا جائیں۔ان شا ءاللہ بہت جلد رشتے آنا شروع ہوجائیں گے۔
ناجائز قبضہ چھڑوائیے: آپ تمام گھر والے سارا دن باوضو پاک حالت میں سورۂ انعام کی آیت نمبر 45کثرت سے پڑھیں۔ ان شاء اللہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔

 

جون کے سوالات
نوکری کیلئے پریشان:محترم قارئین السلام علیکم! میں نوکری کے سلسلے میں بہت پریشان ہوں‘ نوکری کیلئے درخواست دی ہوئی ہے‘ چند دنوں بعد ٹیسٹ ہوگا‘ دعا فرمائیں‘ اللہ تعالیٰ کوئی سبب بنادے۔ کوئی آزمودہ وظیفہ عنایت فرمادیں۔ (ج،جہلم)
ہڈیوں کا ڈھانچہ: محترم قارئین السلام علیکم! درج ذیل مسائل مجھے گزشتہ پندرہ سے بیس سال سے ہیں‘ ان کا فوری حل بتائیں اور دعائیں لیں‘ ریح کے مرض کا شکار ہوں‘ وضو قائم رکھنا‘ خصوصاً سردیوں میں شدید اذیت سے گزرتا ہوں۔ اعصابی اور جسمانی کمزوری ہے‘ وزن 55 کلو ہے‘ کھانا بھی اچھی طرح ہضم نہیں ہوتا نہ ہی غذا جزو بدن بنتی ہے‘ ہڈیوں کا ڈھانچہ ہوں‘ پچکے گال ہیں‘ عمر چالیس سال ہے۔ (ن۔خ، خیبر پختونخوا)
ہدیہ کرنے کا طریقہ: قارئین! عبقری سے وظائف اور ٹوٹکے لوگوں کو لکھ کر دیتی رہتی ہوں‘ بے حد فائدہ ہوتا ہے‘ قارئین ایک مسئلہ ہے کہ ہماری فیملی میں بہت سے افراد کو نماز باقاعدگی سے پڑھنے کی عادت نہیں ہے۔ ان کیلئے کیا کیا جائے کہ وہ باقاعدگی سے نماز پڑھنے لگیں‘ کسی گزشتہ عبقری شمارہ میں لکھا تھا کہ نفل پڑھ کر ان کی روح کو ہدیہ کریں۔ طریقہ بھول گیا‘ روزانہ کرنا ہے یا صرف ایک دفعہ‘ اگر کسی قاری کے علم میں ہو تو وضاحت فرمادیں‘ یا کوئی اور وظیفہ ہو تو رسالے میں لکھ دیں۔ (ایک بہن‘ اٹک)
چھوٹے چھوٹے دانے:قارئین!ً میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے منہ پر چھوٹے چھوٹے دانے ہیں‘ اکنی کیل اور دانوں میں کبھی کبھی پیپ بھی ہوجاتی ہے‘ دانے جب ختم ہوتے ہیں تو ان کے نشان باقی رہ جاتے ہیں اور پھر اور دانے بھی ہوجاتے ہیں‘ میں ڈاکٹر سے بھی علاج کروا چکی ہوں اور کریم بھی بہت لگاچکی ہوں‘ آپ کوئی ایسا ٹوٹکہ بتائیں کہ بالکل ختم ہوجائیں۔ ڈاکٹری علاج سے میرا منہ سوجھ گیا ہے‘ عمر صرف 16 سال ہے۔ دوسرا مسئلہ‘ میرا پڑھائی میں دل بالکل نہیں لگتا‘ کوئی وظیفہ بتائیے پڑھائی میں میرا دل لگے۔ (ن،خ‘ میرپور خاص)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 656 reviews.