Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

شوہر کو دغا دینے والی جلتی‘ تڑپتی سلگتی عورت کا خط

ماہنامہ عبقری - جون 2019

حالات سے اتنی تنگ ہوں کہ رب سے موت مانگتی ہوں‘ میری برداشت ختم ہوتی جارہی ہے‘ احساس گناہ ساری رات جگاتا ہے۔ میرے یہ شوہر رنگین مزاج ہیں‘ مجھ سے پہلے بھی ایک بیوی ہے‘ اور چند عورتوں سے ناجائز تعلقات بھی۔ میں ترس ترس کر زندگی گزار رہی ہوں‘

ایک مجبور اور بے بس کی کہانی
محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میں تقریباً ایک سال سے عبقری کا رسالہ پڑھ رہی ہوں میں بہت مجبور ہوںمیرا نام (ج،ر) ہے میں راولپنڈی کی رہنے والی ہوں‘ میں شادی شدہ تھی‘ اپنے گھر میں خوشحال‘ چار بچوں کی ماں‘ میرا شوہر میرا خیال رکھنے والا‘بچوں کی ہر جائز ناجائز پوری کرنے والا‘ بچے جو پھل‘ کھلونا مانگتے خود تنگ ہوجاتا مگر لا کردیتا‘ میں جس چیز کی تمنا کرتی چاہے دیر سے لا کر دیتا مگر ضرور لاتا۔
پھرمیں سیدھی سے راہ سے بھٹکی اور خود کو جہنم کے گہرے گڑھے میں گرا دیا‘ شیطان نے مجھ پر کامیاب حملہ کیا اور میں اس کے بہکاوے میں آئی اور ایک غیرمرد سے تعلقات استوار کرلیے‘ جان بوجھ کر اپنے شوہر کو تنگ کرنا شروع کردیا‘ بات بات پر اس سے لڑتی جھگڑتی‘ گھر چھوڑ کر اپنی ماں کے گھر چلی جاتی‘ وہ بیچار ا بچوں کی خاطر مجھے منا کر گھر لے آتا مگر دوسرے یا تیسرے دن پھر کسی بات کا بتنگڑ بنا کر میں اس سے لڑائی مول لیتی۔ آہستہ آہستہ لڑائی بڑھتی رہی اور گھر کا سکون غارت ہوگیا‘ پھر میں نے طلاق کی رٹ لگائی اور بالآخر اس نفیس شخص سے طلاق لے کر اپنی اور اس کی راہیں جدا کرلیں۔بچوں کیلئے عدالت میں کیس چلا جو میں بعد میں جیت گئی اور اس شخص سے اس کی اولاد بھی چھین لی۔ اس وقت میں بہت خوش تھی‘ خوشی خوشی اس شخص کو فون کیا‘ وہ بھی پھولے نہ سمارہا تھا‘ عدت کے پوری ہونے کے اگلے دن ہی ہم نے نکاح کیا اور چار بچوں کے ساتھ اس شخص کے گھر میں اب موجود ہوں۔میں نے اپنے نفس کی ہر خواہش کو پورا کرلیا‘ بچے بھی پالیے۔ آٹھ سال بھی بیت گئے۔
میری برباد زندگی کی کہانی
مگر میرے بچے مجھ سے بدظن ہیں‘ بڑے بیٹے نے اب میٹرک کرلیا۔ایک ڈپلومہ بھی لیا‘ ہزاروں جگہ سی وی بھیجیں مگر کہیں نوکری نہ ملی۔ دوسرے نمبر والا بیٹا چرس اور شراب پیتا ہے‘ تیسرا بیٹا ابھی میٹرک کے پیپرز دے رہا ہے مگر مجھے گالیاں دیتا ہے۔ وہ مرد جس کی خاطر میں نے اپنی اور اپنے بچوں کی زندگی خراب کی‘ دو لاکھ اس کی تنخوا ہ ہے‘ مجھ سے نکاح کے بعد اس نے کروڑوں کے بزنس کیے۔مگر پانچ سال سے نہ وہ رات کو میرے گھر آتا ہے نہ دن کو‘ جب کبھی مہینوں بعد آجائے تو صرف اپنی ضرورت پوری کرنے کیلئے‘ مجھے ترسا ترسا کے چند نوٹ دیتا ہے اور وہ بھی چند دنوں میں ختم ہوجاتے ہیں‘ میں منگتوں کی طرح اس کی منتیں چند پیسوں کیلئے کرتی ہوں مگر اس کو مجھ پر ترس نہیں آتا۔
صبح و شام رب سے موت مانگتی ہوں
حالات سے اتنی تنگ ہوں کہ رب سے موت مانگتی ہوں‘ میری برداشت ختم ہوتی جارہی ہے‘ احساس گناہ ساری رات جگاتا ہے۔ میرے یہ شوہر رنگین مزاج ہیں‘ مجھ سے پہلے بھی ایک بیوی ہے‘ اور چند عورتوں سے ناجائز تعلقات بھی۔ میں ترس ترس کر زندگی گزار رہی ہوں‘ میری اولاد بھٹک چکی ہے‘ میری نہ شوہر کی نظر میں عزت ہے نہ بچوں کی‘ اب نماز پڑھتی ہوں‘ تہجد میں رو رو کر رب کو مناتی ہوںمگر کیا کروں؟
گزرا وقت واپس نہیں آتا‘ مجھے معلوم ہوا کہ میرے پہلے شوہر نے دوسری شادی کرلی ہے‘ اپنے گھر میں خوش ہے۔ مگر میں تڑپ رہی ہوں‘سلگ رہی ہوں‘ جل رہی ہوں۔ کاش!  میں دولت دیکھ کر اپنا جنت نظیر گھرنہ جلاتی۔ مجھے میری غلطی کی سزا مل رہی ہے کاش! میری نسلیں میرے اس گناہ سے بچ جائیں۔میری قارئین سے بھی گزارش ہے کہ آپ کے شوہر یا بیوی میں لاکھ برائیاں ہوں گی مگر ہمیشہ اس کی اچھائیوں پر نظر رکھیں ۔ میں مانتی ہوں میں اس مکھی کی طرح تھی جو صحت مند جسم کو چھوڑ کر صرف زخم پر بیٹھی اور آج ماتم کدہ ہوں۔ شاید کے اتر جائے تیرے دل میں میری بات۔(پوشیدہ‘ راولپنڈی)
امید ہے قارئین سبق سیکھیں گے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ماہنامہ عبقری پڑھ کر بہت خوش ہوتا ہوں‘ میں اس کو رسالہ نہیں ہر مرض کا علاج سمجھتا ہوں‘ یہ تمام دعاؤں کامجموعہ ہے‘ میری دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کی توفیقات میں اور اضافہ فرمائے۔ آمین!
قارئین عبقری کے لیے ایک سچا واقعہ لکھنے کی جسارت کررہا ہوں‘ امید ہے قارئین اس سے سبق سیکھیں گے۔ واقعہ یوں ہے کہ میںاپنے فیکٹری میں تھا تو ایک دن ہم لوگ جمعہ کی نماز کیلئے جارہے تھے تو مجھے لڑکوں نے بتایا کہ یہاں پر ایک فورمین تھا‘ تو اس کو ہم نے کہا کہ استاد آؤ جمعہ پڑھنے کیلئے جائیں‘ آگے سے اس استاد نے کہا کہ (نعوذباللہ) ’بہت جمعہ پڑھ لیے‘ کچھ نہیں ملا‘ بس یہ الفاظ اس کے منہ میں تھے کہ تودفتر سے فون آگیا کہ آپ کے گھر سے فون آیا ہے آپ کی بیوی بیمار ہے اور ہسپتال میں داخل ہے‘ وہ استاد کہتا ہے کہ میں تو کل چھٹی مکمل کرکے واپس آیا ہوں‘ میرے گھر تو ہر طرح کی مکمل خیریت ہے‘ ہمارے سر نے اسے کہا کہ بیماری کا کوئی پتہ نہیں ہوتا کسی وقت بھی آسکتی ہے‘ لہٰذا آپ گھر جائیں اور پتہ کریں‘ وہ چلا گیا۔
آپ کی بیوی کو کینسر ہے!
گھر پہنچا ہی ہے تو دیکھتا ہے کہ واقعی بیوی بیمار ہے اورہسپتال میں داخل ہے‘ وہ والدین سے پوچھتا ہے اسے کیا ہوا ہے؟ کل تو میں ٹھیک ٹھاک چھوڑ کر گیا تھا تو یہ اچانک کیا ہوا ہے‘ والدین نے کہا کہ آپ کے سامنے ہے‘ دیکھ لیں۔ ڈاکٹر صاحب سے پوچھتا ہے کہ اسے کیا ہے‘ ڈاکٹر صاحب نے کہا اسے کینسر ہے اور بہت سخت ہے اور اس کا بچنا مشکل ہے حتیٰ کہ وہ دوسرے یا تیسرے دن فوت ہوگئی۔
گواہ رہیں!میں آئندہ سے کفریہ کلمات نہ نکالوں گا
غسل‘ کفن‘ دفن کے بعدوہ استاد خود بتارہا ہے کہ جمعہ کے دن میرے منہ سے یہ کفر (نعوذباللہ) ’’بہت جمعہ پڑھے مجھے کچھ نہیں ملا‘‘ جس کا نتیجہ مجھے مل گیا ہے۔ تو اب میں آپ سب لوگوں کے سامنے اللہ پاک سے معافی مانگتا ہوں اور توبہ کرتا ہوں اب آپ لوگ میرے گواہ رہیں کہ میں آئندہ ایسی کوئی بکواس اور کفریہ کلمات ادا نہیں کروں گا نہ کبھی نماز چھوڑوں گا۔ تو بھائیوں میں آپ سب کو نصیحت کرتا ہوں کہ سب کام چھوڑ کر پہلے نماز پڑھیں پھر دوسرے کام کریں۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو نماز پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین! اور حضرت حکیم صاحب کی عمر دراز فرمائے۔ آمین۔ (انور علی‘ شورکوٹ)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 655 reviews.