Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جنات کو پیسے دے دے کر تھک گئی! خدارا کچھ کیجئے!

ماہنامہ عبقری - جون 2019

وہ آکر کھانا کھا کر واپس چلے جاتے ہیں‘ پہلے کہتے تھے ہم آپ کو ہر خواہش پوری کریں گے مگر الٹا ہر بار ہمارا نقصان کرجاتے ہیں‘ تین سے چار ماہ میں 40 ہزار کا ہمارا نقصان ہوچکا ہے‘ پھر ایک دن فون آیا کہ میری بیٹی کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور میں فرار ہوں

ذرا میں بھی دیکھوں! جنات بات کیسے کرتے ہیں؟
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری قارئین کیلئے ایک انوکھی داستان لیکر حاضر ہوئی ہوں۔ درج ذیل تمام واقعات ہمارے ساتھ بیتے ہیںاور بیت رہے ہیں۔ لیجئے آپ بھی پڑھیے:۔ہمارے ہمسائے کے گھر میں جنات کا آنا جانا تھا‘ وہ پہلے ان کے لڑکے کو بہت زیادہ تنگ کرتے تھے بعد میں انہوں نے گھر والوں سے دوستی کرلی۔ میرے لیے حیرت کی بات تھی کہ وہ جنات سے بات کرتے تھے‘ ایک دن میں ان کے گھر گئی تو میں نے بھی ڈرتے ڈرتے بات کرلی کہ دیکھوں تو سہی جنات بات کیسے کرتے ہیں؟ ان کی آواز کیسی ہے وغیرہ وغیرہ بات میں نے کرلی ‘ مگر کچھ دنوں کے بعد میں نے محسوس کیا کہ میرے گھر میں میرےعلاوہ بھی کوئی اور بھی ہے۔ چند دنوں کے بعد انہوں نے ظاہر ہونا شروع کردیا اور میرے بھائی میں آکر ہم سے بات چیت شروع کردی۔ بابا جن جس کا نام نفیس ہے اور اس کی بیٹی (س) جو مجھ سے اکثر بھائی میں آکر بات کرلیتے۔
جن بولا:میں نے تمہیں اپنی بیٹی بنالیا ہے
باباجن مجھ سے کہتا کہ تجھ کو میں نے اپنی بیٹی بنالیا ہے پھر کچھ دن کے بعد انہوں نے پیسے مانگنا شروع کردئیے‘ پہلے کہتا کہ آپ کی والدہ یعنی باباجن کی بیوی نے حج پر جانا ہے تو پیسوں کی اشد ضرورت ہے کم از کم 50 ہزار کردیں تو ہم نے فوری بمشکل دس ہزار کرکے دے دیں‘ مقامی قبرستان پر رکھ دیتے‘ باباجن نے کہا کہ مقامی قبرستان میں جنڈ کا پرانا درخت ہے وہاں رکھ دیں‘ ہم نے رکھ دئیے‘ انہوں نے اٹھالیے۔ پھر کچھ دن کے بعد کہا کہ میری بیٹی کی شادی ہے‘ آپ دس ہزار کردئیے‘ جو ان کے منہ سے نکل گیا وہ پورا کروالیا‘ اسی دن ارینج کرکے ہم نے تین ہزار کردئیے‘ پھر کبھی کھانا کی فرمائشیں‘ کبھی کچھ کبھی کچھ‘ پہلے کہتے کہ حج والے پیسے آٹھ دن میں واپس کردیں گے پھر بعد میں نام ہی نہ لیا۔
جن درخت سے ٹکرایا آنکھیں نکل آئیں!
پھر ایک دن ان کی بیٹی کا فون آیا کہ ابا کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے وہ آندھی آئی تھی اڑ رہے تھے کہ درخت کے ساتھ ٹکڑا گئے جن سے آنکھیں نکل آئیں تو جنات کے ہسپتال لے کر جانا ہے‘ دو ہزار دے دیں‘ میرے چھوٹے بھائی نے ایک ہزار مقامی قبرستان پر رکھ دیا‘ الٹا منت سماجت کی کہ دو ہزار نہیں دے سکتے۔ پھر کھانا گھر میں آکر کئی بار کھاچکے ہیں‘ ہم بیٹھک میں رکھ دیتے ہیں۔ان کی باتیں بالکل عجیب ہیں جوہم نے پہلی نہ کبھی دیکھی‘ نہ سنی‘ نہ پڑھی۔ مگر یہ سب کچھ حقیقت ہے۔ شاید و ہ احباب جو احباب ان شریروں کی دنیا سے واقف نہیں وہ مجھ پر ہنس رہے ہوں گے مگر یہ سچ ہے۔ مزید پڑھیں اور حیران ہوں!
ہم آپ کی ہر خواہش کو پورا کریں گے
وہ آکر کھانا کھا کر واپس چلے جاتے ہیں‘ پہلے کہتے تھے ہم آپ کی ہر خواہش پوری کریں گے مگر الٹا ہر بار ہمارا نقصان کرجاتے ہیں‘ تین سے چار ماہ میں 40 ہزار کا ہمارا نقصان ہوچکا ہے‘ پھر ایک دن میرے بھائی میں آئے اور نئی کہانی سنائی کہ میری بیٹی کو گرفتار کرلیا
گیا ہے اور میں فرار ہوں‘ لہٰذا آپ پچاس ہزار کا انتظام کریں تاکہ ان سے جان چھڑوائی جائے۔ اب پچاس ہزار کا مطالبہ ہے ورنہ وہ سارے گھر والوں کو نقصان پہنچائیں گے اور جان سے مار ڈالیں گے‘ روز تنگ کیا جاتا ہے۔ہماری زندگی کو عذاب بنادیا گیا: ہر روز نئے طریقے سے تنگ کیا جاتا ہے‘ ہماری زندگیاں بلاوجہ عذاب بن چکی ہیں‘ خدارا ہمیں کوئی وظیفہ کوئی بتائیے کہ ہم ان کے مکروفریب و شر سے چھٹکارا پاسکیں۔ ہمیں یہ بھی کہتے ہیں اپنے گھر میں کسی صورت کسی بھی قسم کی پڑھائی نہ کروالیں‘ ہم بہت شدید نقصان کریں گے۔ہم سب بہت زیادہ پریشان ہیں‘ ہماری زندگی اجیرن ہوگئی۔ (ز۔ن، بہاولنگر)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 651 reviews.