Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کیڑے‘ سنڈی ‘ کھٹمل اور خارش کا یقینی خاتمہ!

ماہنامہ عبقری - جون 2019

کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے

بیڈ نے زندگی سب سے بڑی مشکل کھڑی کردی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ٹورانٹو میں رہتی ہوں۔ میں عبقری کے بہترین وظیفے کے بارے میں بتایا چاہتی ہوں۔ عبقری سے میں متعارف مرزا فاروق صاحب کی وجہ سے ہوئی۔ مرزا صاحب یہاں ٹوارنٹو میں بہت سے مجبور اور دُکھی لوگوں کی مدد کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں ان ہی کی کوششوں سے ہمیں ہمارا دنیا کا سب سے پیارا رسالہ ہر ماہ باقاعدگی سے مل جاتا ہے جس کا ہم شکریہ ادا نہیں کرسکتے۔ عبقری کے وظائف سے مجھے بہت مدد ملی‘ بہت سی مشکلات حل ہوئی۔ لیکن جس مشکل کا میں اب ذکر کرنا چاہتی ہوں زندگی میں کبھی اتنی پریشانی نہیں اٹھانی پڑی۔
ہمسائے کی دریادلی ہمیں لے ڈوبی
ہوا یوں کہ ایک دن میں گھر سے باہر نکلی تو ہمارے ہمسائے نے ایک اپنا بیڈ جو کہ خوبصورت تھا سائز میں بھی چھوٹا تھا کہ آسانی سے گھر میں مہمانوں کے لئے کام آسکتا تھا گھر سے باہر رکھا ہوا تھا۔مجھے دیکھ کر مخاطب ہوئے : یہ پلنگ میں نے باہر رکھا ہے آپ چاہیں تو استعمال کرلیں اور پھر خود ہی زبردستی اٹھوا کر ہمارے گھرمیں رکھ دیا۔
پھر ہماری کھٹملوں سے جنگ شروع ہوگئی!
مجھے پتہ نہیں تھا اس میں کھٹمل ہیں‘ وہ کمرے میں پھیل گئے اور کاٹنا شروع کردیا ہسپتال بھاگی کبھی ڈاکٹروں کے پیچھے کبھی دوائیاں اس طرح میرے کئی سو ڈالر خرچ ہوگئے مسئلہ حل نہ ہوا۔ فاروق مرزا سے بات کی بیڈ گھر سے باہر پھینکا انہوں نے مجھے سورۃ الماعون صبح شام 7 مرتبہ پڑھنے کو بتایا گیارہ دفعہ آیۃ الکرسی اور ایک تسبیح یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ کی پڑھنے کو بتائی تمام گھر صاف کروا کر باقاعدگی سے پڑھائی کی تو اللہ تعالیٰ کے فضل کرم سے تمام کیڑے مرگئے اور گھر میں سکون آگیا۔ پڑھائی ابھی تک جاری ہے۔ یہی عمل لان(فصل) میں موجود سنڈی‘ کیڑے ‘ مکوڑوںاور چوہوں کیلئے بھی بہت ہی تیربہدف ہے۔
خارش!جو فائدہ اس ٹوٹکہ نے دیا کسی نے نہ دیا
ایک اور نسخہ جو کہ بہترین ہے خارش جب ہو تو ویزلین، نمک، لیموں تمام برابر برابر مکس کر کے بوتل میں رکھ لیں جس وقت خارش ہو فوراً استعمال کی اور آرام آگیا ایسا فائدہ مہنگی سے مہنگی دوائی نے نہیں دیا جو یہ سستے سے نسخہ نے دیا۔ میں تو آپ سب کو دعائیں دیتی ہوں کہ مشکل وقت میں آپ لوگوں کے دکھ دور میں کام آتے ہیں۔
چالیس سال میں اتنی پریشانی کبھی نہیں دیکھی
میرا تو دل گھر جانے کو نہیں چاہتا تھا ایسا محسوس ہوتا تھا کہ دنیا ختم ہوگئی ہے کیونکہ 40 سال میں اتنی پریشانی کبھی نہیں دیکھی جتنی کہ ان کھٹملوں نے دی‘ ساری رات لائٹ جلاکر رکھتی تھی کہ کہیں کوئی کیڑا کاٹ نہ لے۔ اللہ کے کلام نے مجھے اتنی بڑی پریشانی سے نجات دلائی۔ سورۂ ماعون کا تو کیا کہنا۔ ہمیں اللہ تعالیٰ ہر آزمائش سے بچائے ۔
اور عبقری کے قارئین اس سے فائدہ اٹھائیں اور دعائوں میں یاد رکھیں۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ محترم حضرت حکیم صاحب کا سایہ اس امت پر سلامت رکھے آمین۔ ثم آمین۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 639 reviews.