Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بدنظری ایک نشہ !جسے لگا برباد ہوا‘ بچنے کے اعمال

ماہنامہ عبقری - جون 2019

یہ ایسا نشہ ہے جو انسان کی ساری روحانیت کو جڑ سے ختم کرکے دل کو سیاہ کردیتا ہے‘ انسان کو نیکی سے نفرت اور گناہ سے محبت شروع ہوجاتی ہے۔ انسان مسجد سے بھاگتا اور بازار میں خوش رہتا ہے۔ میں آج قارئین کیلئے اس نشہ سے چھٹکارا کیلئے چند وظائف لکھ رہا ہوں۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آج کل ایک گناہ جس کو شاید اب گناہ ہی نہیں سمجھا جاتا وہ بدنظری ہے۔ بدنظری میری نظر میں گناہ نہیں بلکہ ایک نشہ ہے۔یہ نشہ جس کو ہوجائے وہ نہ چاہتے ہوئے بھی اس سے لطف اندوز ضرور ہوتا ہے‘ لاکھ خود کو منع کرے‘ لاکھ سر جھکائے مگر جب تک یہ گناہ بے لذت نہ کرلے اس کو سکون میسر نہیں ہوتا۔ یہ ایسا نشہ ہے جو انسان کی ساری روحانیت کو جڑ سے ختم کرکے دل کو سیاہ کردیتا ہے‘ انسان کو نیکی سے نفرت اور گناہ سے محبت شروع ہوجاتی ہے۔ انسان مسجد سے بھاگتا اور بازار میں خوش رہتا ہے۔ میں آج قارئین کیلئے اس نشہ سے چھٹکارا کیلئے چند وظائف لکھ رہا ہوں یقیناً قارئین اس سے مستفید ہوں گے۔
دل کو نورانی بنانے اور نظربد سے بچانے کا عمل
٭ رات کو سوتے وقت دل پر ہاتھ رکھ کر گیارہ بار یَابَاعِثُ یَانُورُ پڑھیں۔ اللہ کریم دل کو نورانی فرمائیں گے۔ اپنی رحمت سے مرتے وقت کلمہ نصیب ہوگا اللہ کریم کشف کی اعلیٰ کیفیات عطا فرمائیں گے۔ اعمال کی لذت اور برکت سے نوازیں گے۔
دوران نماز نظروں کی حفاظت کا عمل
٭ نماز کے دوران نظروں کی حفاظت نماز کے باہر نظروں کو حیا کا سرمہ عطا فرمائے گی ان شاءاللہ۔
طاق اعداد میں پڑھیں! نظروں میں حیاء آئیگی
٭ سورئہ اعراف کی آیت نمبر187 عصر کے بعد ایک ہی سانس میں طاق اعداد میں پڑھنے سے اللہ کریم نظر کا حیاء عطا فرمائیں گے۔ خیالات کو پاکیزگی عطا فرمائیں گے۔
لَا یُجَلِّیْہَا لِوَقْتِہَا اِلَّا ہُوَ (الاعراف 187)
شیطانی چالوں سے بچنے کیلئے
٭ ٹی وی ، کمپیوٹر،موبائل جیسیتمام آلات کو استعمال کرتے وقت اگر گیارہ بار یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ پڑھا جائے اور دعا کی جائے کہ اللہ کریم یہ شیطان کی چالیں ہیں مگر تو یوسف علیہ السلام والا ہی رب ہے مجھے ان چالوں سے بچا۔
یہ دعا بکثرت پڑھیں
٭ اس دعا کو خود بھی بکثرت پڑھیں اور بچوں پر بھی دم کریں۔اَللّٰھُمَّ اَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَۃِ النِّسَآءَ وَحِبَالَۃِ الشَّیْطٰنِ یَااللہُ یا خَالِقُ یَانُوْرُ۔ اَللہُ خَالِقُ النُّوْرِ
دل اور آنکھوں کی نورانیت کیلئے
٭ جو شخص کھانے کے دوران سات بار یَارَحْمٰنُ پڑھ لے اللہ پاک اس کے دل اور آنکھوں کو انشاء اللہ نورانیت عطا فرمائیں گے۔اللہ کریم پوری امت کو علت، ذلت اور قلت سے پناہ عطا فرمائیں (آمین) (ق،ش‘ گجرات)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 634 reviews.