محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں بندشوں‘ گھریلو الجھنوں‘ کاروباری زوال اور بیماریوں میں جھکڑا ہوا تھا‘ کسی دوست کے کہنے پر تسبیح خانہ چلا آیا۔ یہاں آکر معلوم ہوا کہ تسبیح خانہ میں درس کے بعد خصوصی اسم اعظم کی دعا ہوتی ہےاور میری خوش نصیبی کے ان دنوں سورۂ اخلاص کے خاص عمل کا چلہ ہورہا تھا۔ یعنی ہر جمعرات تمام مجمع مل کر تقریباً 40 ہزار مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھتے ہیں اور یہ عمل مسلسل گیارہ جمعرات کیا جاتا ہے اور سال میں ایک مرتبہ ہی ہوتا ہے۔(یہ عمل کرنے میں تقریباً پانچ سے سات منٹ ہی لگتے ہیں) میں نے مسلسل تسبیح خانہ میں آنا شروع کیا اور اس عمل میں یقین توجہ اور دھیان سے شرکت کی۔ میں حیران رہ گیا کہ گیارہ جمعراتوں کے اندر اندر میرے تمام مسائل ایک ایک کرکے حل ہوگئے۔ وہ جمعرات رات اور آج جس وقت میں لکھ رہا ہوں ہر جمعرات تسبیح خانہ درس سننے ضرور جاتا ہوں۔(شاکر مجید‘ لاہور)
سورۂ اخلاص کا آئندہ عمل:14 نومبر 2019 سے 23 جنوری 2020ء تک سورۂ اخلاص کا یہ عمل تسبیح خانہ میں ہر جمعرات کو ہوگا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں