Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رمضان کے خصوصی لذیذ اور صحت بخش پکوان

ماہنامہ عبقری - مئی 2019ء

رمضان المبارک کی آمد آمد ہے‘ جس میں تمام تر معمولات زندگی کی ترتیب تبدیل ہوجاتی ہے نہ صرف سونے جاگنے کے اوقات بدل جاتے ہیں بلکہ کھانے پینے کے معاملات میں بھی نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آتی ہے اس لیے تمام دنوں کی نسبت پورے دن روزے کے بعد متوازن غذا ازحد ضروری ہے۔ افطار کے لیے جب نئی ڈشز تیار کی جاتی ہیں تو کوشش کرنی چاہیے کہ وہ غذائیت کے اعتبار سے بھی توازن کی حامل ہوں۔

کھٹی میٹھی فروٹ چاٹ
اجزا: کیلئے چھ عدد۔ امرود آدھا کلو۔ پپیتہ آدھا کلو۔ لیموں دو عدد‘ کینو کا جوس ایک کپ‘ کُٹی ہوئی سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچ‘ کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ۔ ترکیب: تمام پھلوں کو باریک کاٹ کر اس میں لیموں نچوڑ کر اور کینو کا جوس اور تمام مصالحہ ڈال کر مکس کرلیں اور فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں اور افطار پر نوش فرمائیں۔ بالکل سادہ‘ صحت بخش اور فرحت بخش فروٹ چاٹ یقیناً آپ کو پسند آئے گی۔
مشروب عبقری افزاء فروٹ چاٹ
اجزا: مشروب عبقری افزاء ایک کپ‘ سیب دو عدد‘ امرود تین عدد‘ ناشپاتی دو عدد‘ پائن ایپل آدھا کپ‘ کیلے چھ عدد‘ انگور آدھا کپ‘ گرما آدھ کپ‘ انار آدھ کپ‘ چند کھجوریں‘ آدھ کپ کٹا آڑو‘ کریم ایک پیکٹ‘ چینی حسب پسند۔ترکیب: تمام پھل چھوٹے چھوٹے کیوبز میں کاٹ لیں اور انہیں ایک بڑے پیالے میں ڈال کر اوپر سے چینی چھڑک دیں پھر آدھی کریم ڈال کر مکس کریں۔ جب چینی کا دانہ گھل جائے تو باقی کریم شامل کرکے اوپر سے مشروب عبقری افزاء شربت ڈالیں اور فریج میں رکھ دیں۔ افطاری کے وقت مزیدار مشروب عبقری افزاء فروٹ چاٹ کھائیں اور صحت کے ساتھ ساتھ بھرپور لطف ٹھنڈک کے ساتھ اٹھائیں۔
ٹک بٹاٹا بنائیں لطف اٹھائیں
اجزاء: آلو ایک کلو (چھوٹے چھوٹے ابال کر چھیل لیں اور کانٹے سے ٹک لگائیں) زیرہ دو چائے کے چمچ (بھون کر پیس لیں)۔ املی ایک چھٹانک‘ چینی چار چائے کے چمچ‘ کُٹی ہوئی لال مرچ دو چائے کے چمچ، نمک حسب ذائقہ‘ کڑی پتہ تھوڑا سا‘ رائی کے دانے ایک چائے کا چمچ‘ کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ‘ ہری مرچ‘ دھنیا‘ پودینہ باریک کٹا ہوا۔
ترکیب: ایک پتیلی میں تیل گرم کرکے رائی اور کڑی پتہ ڈال دیں اور اب اس میں تمام مصالحہ اور آلو ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور چولہے سے اتار لیں لذیذ ٹک بٹاٹا تیار ہے۔ افطار کے وقت پاپڑی اور رائتہ کے ساتھ حسب طبیعت استعمال کریں۔
سب رنگ لذیذ خستہ صحت بخش پکوڑے
اجزاء: بیسن آدھ کپ‘ لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ‘ نمک ایک چائے کا چمچ‘ ابلے ہوئے مٹر آدھا کپ‘ ابلی ہوئی گاجر (چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کٹی ہوئی) آدھا کپ‘ بندگوبھی باریک کٹی ہوئی آدھا کپ‘ ہری پیاز دو عدد (سبز حصے کے ساتھ باریک کاٹ لیں)‘ ہری مرچیں چار عدد باریک کاٹ لیں‘ ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا آدھا کپ‘ انڈے ابلے ہوئے دو عدد (چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں)‘ اجوائن آدھا چائے کا چمچ‘ انار دانہ کُٹا ہوا ایک چائے کا چمچ‘ بناسپتی گھی ڈیپ فرائی کیلئے۔ترکیب: ایک پیالے میں تمام چیزیں سوائے ڈالڈا بناسپتی کے ڈالیں اور پانی میں گھول لیں۔ آمیزہ پتلا نہ ہو بلکہ اتنا گاڑھا ہو کہ بیسن سبزیوں کے ساتھ لگا رہے۔ پندرہ منٹ کیلئے رکھنے کے بعد آئل گرم کرکے چمچ کی مدد سے پکوڑے تیل میں ڈالتی جائیں‘ گولڈن ہونے پر نکال لیں‘ افطاری میں اپنے پیاروں کو پیش کریں۔ مزید ذائقہ کیلئے دہی کا رائتہ ساتھ رکھنا ہرگز نہ بھولیے۔
چٹ پٹے آلو چنے
اجزاء: سفید چنے آدھا کلو‘ آلو آدھا کلو‘ املی کا رس ایک کپ‘ سفیدہ زیرہ دو چائے کے چمچ )توے پر بھون کر پیس لیں)‘ دھنیا ثابت دو چائے کے چمچ (توے پر بھون کر پیس لیں) ثابت لال مرچ آٹھ عدد (باریک کٹی ہوئی)ٹماٹر دو عدد‘ سوڈا ایک چائے کا چمچ‘چینی ایک چائے کا چمچ‘ لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ‘ ٹماٹر ایک عدد (باریک کٹا ہوا) دھنیا‘ پودینہ (باریک کٹا ہوا تھوڑا سا) ہری مرچ چار عدد (باریک کٹی ہوئی)۔ لال مرچ پاؤڈر ایک چمچ‘ چینی ایک چمچ‘ نمک آدھا چمچ کو املی کے رس میں ڈال کر پانچ منٹ پکالیں۔ ترکیب: رات کو پانی میں بھگوئے ہوئے چنے صبح اچھی طرح دھوئیں اور سوڈا ڈال کر ابالنے کے لیے رکھ دیں‘ جب چنے گل جائیں تو اس میں آلو کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے ڈال دیں۔ آلو گل جانے پر چولہےپر سے اتار دیں اور اس میں املی کا پانی‘ پیاز‘ ٹماٹر‘ دھنیا‘ پودینہ اور ہری مرچ ڈال کر مکس کریں اور اوپر بھنا ہوا مصالحہ چھڑک دیں۔ افطاری میں حسب طبیعت کھائیے اور بھرپور صحت‘ طاقت اور ذائقہ پائیے!
شیرعید! لذیذ اور صحت بخش
اجزا: دودھ دو کلو‘ سویاں موٹی والی آدھا کلو‘ کھویا ایک پاؤ‘ کریم ایک پیکٹ‘ کارن فلور تین کھانے کے چمچ‘ بادام پستے (باریک کٹے ہوئے) آدھا کپ‘ چھوہارے چھ عدد (لمبائی میں کاٹ کر آدھا گھنٹہ آدھا کپ دودھ میں بھگو دیں) دیسی گھی دو کھانے کے چمچ‘ چھوٹی الائچی چھ عدد (صرف دانے پیس لیں) چینی ایک کپ۔ترکیب: دودھ کو ایک دیگچی میں ڈال کر چولہے پر رکھیں دوسری دیگچی میں پانی ڈال کر سویاں ابال لیں‘ جب سویاں گل جائیں تو پانی نچوڑ کر فوراً ٹھنڈا پانی ڈال کر نتھار لیں۔ دودھ میں الائچی اور چینی بھی شامل کرلیں۔ کارن فلور کو آدھا کپ دودھ یا پانی میں حل کرلیں جیسے دودھ کو ابال آئے کارن فلور ڈال دیں ساتھ ہی کھویا ڈال کر مکس کریں جب کسٹرڈ کی طرح گاڑھا ہوجائے تو اتار کر دیسی گھی ڈالیں اور ٹھنڈا کرلیں۔ اب ایک سرونگ باؤل میں پہلے سویاں ڈالیں پھر دودھ ڈال کر چمچ سے دونوں چیزوں کو مکس کرلیں‘ ساتھ ہی کریم ڈال کر مکس کریں اور اوپر بادام پستے چھڑک دیں اور چھوہاروں سے درمیان میں پھول سا بنادیں۔ چاند رات کو ہی بنا کر فریج میں رکھ دیں عید والے دن یہ مزیدار شیرعید مہمانوں کو پیش کریں یا خود جی بھر کر کھائیں۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 601 reviews.