معا شی مشکلات ،تنگدستی، بیماریوں،گھریلوجھگڑوں،آپس کی رنجشوں ، قرضوں ، مقدمات سے خلاصی اور کسی بھی قسم کے مسئلے کے حل کیلئےنماز تراویح میں قرآن پاک کو نہایت توجہ اور غور سے سنیں اور تراویح کےاختتا م پر اللہ سے دعا کریں کہ اے اللہ! تو نے ہی تو قرآن میں کہا کہ اس کو غور سے سنو تاکہ تم پر رحم کیا جائے،یااللہ میرے بس میں جتنا تھا میں نے غوراور توجہ سے تیرا قرآن سنا۔اب تو رحم کر دے اور میرا فلاں مسئلہ فلاں دکھ ٹال دے۔ اللہ بڑا کریم ہےاپنے بندوں کا مان رکھتا ہے اوراس کیلئے رحم اور رحمت کے فیصلے کر دیتا ہے۔رمضان کے علاوہ بھی آپ نماز فجر میں یا جن نمازوںمیں امام لمبی قرـــأت کرتا ہے یہ عمل کر سکتے ہیں۔
یہ عمل میں نے 2015ء میں تسبیح خانہ لاہو رمیں نماز فجر کے بعد ہونے والے شیخ الوظائف کے درس میں سنا۔ میں قرض میں ڈوبا ہوا تھا‘ قرض لینے والے میرے پیچھے پیچھے تھے اور میں چھپتا چھپاتا تسبیح خانہ لاہور میں پہنچ گیا۔ یہاں رو رو کر اللہ کریم سے فریاد کرتا کہ یااللہ! کوئی سبب بنادے میرا قرض اتر جائے۔ شیخ الوظائف نے جب یہ عمل بتایا تو میں نماز تراویح میں جب قرآن پاک کی تلاوت کی جاتی تو میں انتہائی غور سے سنتا اور دل ہی دل میں رب کریم سے التجا کرتا ہے کہ یااللہ توخود ہی فرماتا ہے کہ قرآن غور سے سنو تاکہ تم پر رحم کیا۔ اسی طرح مکمل رمضان گزار کر جب میں واپس گیا تو قدرت کی طرف ایسے اسباب بنے کہ بڑی عید تک میرا آدھے سےزیادہ قرض اتر گیا اور آئندہ رمضان جب میں دوبارہ تسبیح خانہ میں رمضان گزارنے آیا تو میرا تمام قرض اتر چکا تھا۔ (جعفر علی‘ گجرات)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں