Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین کے مسائل اور بڑی بوڑھیوں کے ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2018ء

تارا میرا کے فوائد مجھ سے جانیے:میں آپ کو تار امیرا کے بارے میں لکھ رہی ہوں ۔ تا را میرا کے بیج صاف کر کے مو ٹے مو ٹے پیس لیں، باریک ہر گز نہ کریں۔ صبح نہار منہ چائے کی ایک چمچی بکر ی یا بھینس کے دودھ کے ساتھ کھانے سے ہر قسم کی بواسیر کو آرام آجا تاہے ۔ کچھ دن کھا کر چھوڑ دیں ۔ یہ پیچش آورہے ۔ میری والدہ کو خارش ہو گئی تھی۔ کسی نے یہ ٹوٹکہ بتایا ۔ تارامیرا ایک چمچی نہا ر منہ کھانے سے خارش ٹھیک ہو جا تی ہے ۔ میری والدہ نے ایسا ہی کیا ۔ وہ ٹھیک ہو گئیں ۔ ٭ تارامیرا کے بیج تیز کڑوے سبزی مائل ہوتے ہیں۔ مزاج گرم خشک ہے ۔ یہ ہا ضم ہو تے ہیں ۔ عام طور پر کولہو پر تا را میرا کا تیل مل جاتا ہے ۔ اس کے استعمال سے بدن پر مرچیں سی لگتی ہیں، مگر اس کی مالش سے کھجلی اور خارش دور ہو جا تی ہے ۔ سر میں لگا نے سے بعض دفعہ جلن ہونے لگتی ہے ۔ اس کے بیج پیس کر چہرے کے سیاہ داغوں ، چھائیوں اور برص پر لیپ کیا جاتا ہے۔ تار ا میرا کا تیل ہر قسم کی خارش میں لو گ استعمال کرتے ہیں ۔ اسے کسی دوسرے تیل میں ملاکر لگانا چاہیے ۔ کچھ لو گوں کی جلد حساس ہو تی ہے ۔ بجائے آرام کے ان کو الرجی ہو جاتی ہے۔ سردی کے مو سم میں تارا میرا کے بیج کھانے سے تکلیف نہیں ہو تی ۔ یہ گرم ہوتے ہیں اس لیے گرم دنوں میں مروڑ ہو کر پیچش لگ جا تی ہے۔ پیٹ میں مروڑ ہونے لگے تو فوراً تارا میرا کے بیج کھا نا چھوڑ دیں ۔
سردیوں میں ہونٹ کیوں پھٹتے ہیں؟ ایک ٹوٹکہ بہت اچھا ہے رات کو نماز پڑھ کر سوتےو قت روئی کے پھایاپر تیل لگا کر ناف میں رکھ لیجئے۔ اس سے آپ کے ہونٹ نرم اور ملائم ہوجائیں گے۔ پوری سردی یہ ٹوٹکہ آزمائیے۔ اس ٹوٹکے کو آزمانے والے کہتے ہیں کہ ان کا تناؤ بھی کافی حد تک دور ہوگیا اور وہ اپنےآپ کو پہلے سے زیادہ چاق و چوبند پاتے ہیں۔

مزید گھریلو ٹوٹکوں سے بیماریوں اور پریشانیوں کاعلاج جاننے کیلئے ’’خواتین کے مسائل اور بڑی بوڑھیوں کے ٹوٹکے‘‘ کتاب کا مطالعہ کریں

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 016 reviews.