محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری آپ سےجب ملاقات ہوئی تو میں بتانہیں سکتی کہ میں کتنی خوش تھی‘ دل چاہ رہا تھااپنے مرشد کو دیکھتی چلی جاؤں‘ آپ کی باتیں سنتی چلی جاؤں‘ آپ نے سورۂ والضحیٰ پڑھنے کو بتایا۔جب میں واپس گھر آئی تو صبح جب میں اٹھی تو میری کمرہل جل نہیں رہی تھی‘ مطلب بائیں طرف نیچے کی طرف جو ہڈی ہوتی ہے‘ وہ بالکل ساکت ہوگئی تھی‘میں اٹھ نہیں سکتی تھی جبکہ پہلے مجھے ایسا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ بہت شدید تکلیف رہی نہ اٹھ سکتی تھی‘ اگر اٹھ جاتی تو بیٹھ نہیں سکتی تھی‘ اگلے دو دن بعد اسم اعظم کا روحانی دم تسبیح خانہ میں تھا‘ میں تسبیح خانہ لاہور میںبڑی مشکل سے پہنچی‘ فجر کے بعد آپ سے دم کروایا اور گھر جاکر تسبیح خانہ سے ملنے والے روحانی صابن سے نہائی‘ جب میں نہائی تو میں ایک دم ایسے ٹھیک ہوگئی جیسے مجھے درد کبھی ہوا ہی نہیں۔ بالکل آرام سے چل رہی تھی پھر میں اسی صابن سےنہاتی رہی‘ اللہ تعالیٰ کا ایسا کرم ہوا کہ میں بالکل ٹھیک ہوگئی۔اللہ پاک آپ کے گھرانے کو ہمیشہ ہمیشہ اپنی خاص رحمتوں کے خاص خزانے عطا فرمائے ‘ اللہ تعالیٰ آپ کو عزت‘ دولت‘ شہرت‘ کامیابیاں‘ صحت مندی‘ خوش بختی‘ خوشحالی عطافرمائے۔ آمین! (س،د‘ جھنگ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں