محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کے لئے ہر وقت دعاکرتی رہتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ کو صحت مند اور ہنسا مسکراتا رکھے اورآپ کو لمبی عمر عطا کرے کیونکہ آپ جو ماہنامہ عبقری رسالہ چھاپ رہےہیں وہ بہت بڑی نیکی ہے۔اسے پڑھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔جب سے ہمارے گھر عبقری آیا ہے ہمارے گھر نماز آگئی ہے‘ تلاوت قرآن آگئی ہے‘ وظائف اور مسنون اعمال آگئے ہیں۔ عبقری سے بہت سے وظائف سے ہمارے بہت سارے مسائل حل ہوئے اورمزید امید بھی رکھتی ہوںکہ اب جو میرا مسئلہ بنا ہوا ہے وہ بھی اللہ رب العزت حل فرمائیں گے اور وسیلہ عبقری کے وظائف ہی بنیں گے۔ اس کے علاوہ معاشی مشکلات حل ہورہی ہیں۔ میرے والد صاحب کاکاروباری مسئلہ تھا عبقری میں آئے وظیفہ جات مسلسل کرنے کی برکت سے وہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا۔ (پوشیدہ، ایبٹ آباد)
میرے مسائل اور وظائف عبقری:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!سب سے پہلے میں آپ کا ممنون ہوں کہ برائی اور نفسانفسی کے اس دور میں آپ نے انسانیت کی فلاح و خدمت کا جو بیڑا اٹھایا ہے ابھی تک اس معاشرے میں کسی نے نہیں اٹھایا۔ ماہانہ عبقری میری نظر میں انسانیت پر احسان عظیم ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید ترقی و کامرانی نصیب فرمائے تاکہ آپ روحانیت کے بام عروج پر پہنچ سکیں کیونکہ آپ نےبغیر لالچ کے اتنا بڑا مقصد آگے پہنچانے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ عبقری سے وظائف کرکے بہت سی مشکلات سے نجات پاچکا ہوں۔ سورئہ قریش کا ورد کرتا ہوں جب ڈیوٹی کے لیے جاتا ہوں تو گاڑی کا مسئلہ ہوتا ہے اور وقت پر پہنچنا ہوتا ہے سورئہ قریش کا وظیفہ پڑھتا ہوں اور جلد ہی گاڑی مل جاتی ہے اسی طرح کوئی بھی چیز گم یا اِدھر اُدھر ہو جائے۔ تو وظیفہ یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کا ورد کرتا ہوں، اور وہ چیزمل جاتی ہے۔اکثر چھوٹے چھوٹے ٹوٹکےآزماتا ہوں بہت مفید ہوتےہیں۔ اللہ تعالیٰ حضرت حکیم صاحب کو لمبی عمر دے تاکہ اپنے مشن کی تکمیل کرسکیں۔ (آمین) (شیر بادشاہ، بٹ خیلہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں