محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں پنجاب یونیورسٹی میں لاء کی سٹوڈنٹ ہوں‘ آخری سال میں ہوں‘ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے 2013ء سے جب سے عبقری سے تعلق وابستہ ہوا آج 2017ء تک ہمارے گھر کے حالات میں حیران کن تبدیلی آئی‘ سب سے بڑی نعمت وظائف کی برکات سے ہمارے گھر میں سکون آیا۔ ہر جمعرات درس باقاعدگی سے سنتے ہیں۔ سب سے بڑی بات جس سے ہمارے بہت سارے مسائل حل ہوئے کہ ہم اسم اعظم کا دم باقاعدگی سے کرواتے ہیں اور دو سال سے عبقری روحانی اجتماع میں شامل ہوکر بھی اسم اعظم کا روحانی دم کرواتے ہیں۔ اللہ پاک کے فضل و کرم سے بہت زیادہ فوائد ہیں۔ رحمتوں اور برکات کےدروازے کھل رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ہمارا تعلق تسبیح خانہ سے سدا قائم رکھے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ میرا مستقبل روشن ہو‘ میں اپنے والدین کیلئے خوشیوں کا باعث بنوں اور کا نام روشن کروں‘ اللہ تعالیٰ آپ کو‘ آپ کے ساتھیوں‘ آپ کی نسلوں اور تسبیح خانہ کو سدا شادو آباد رکھے۔ آمیں!(ن۔س‘ لاہور)
نوٹ:آپ نے دم کرایا‘ فائدہ ہوا ضرور لکھیں!
عبقری کے صفحات آپ کیلئے حاضر ہیں!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں