محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم آپ کی خیریت خداوند کریم سے نیک چاہتے ہیں اتنا اچھا رسالہ شائع کرنے پر آپ کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں‘ اللہ تعالیٰ آپ کو‘ آپ کے تمام اہل خانہ کو‘ علامہ لاہوتی پراسراری کو اور تمام منتظمین کو خوشیاں نصیب کرے اور مزید ترقیاں عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔لیکوریا کیلئے میرا آزمودہ نسخہ: کیکر کے پتے صرف ایک چٹکی پانی کے ہمراہ نہار منہ لیں‘ ان شاء اللہ صرف ایک ہفتہ کے استعمال سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اس موذی مرض سے نجات مل جائے گی۔ (ایک دعاگو‘ اٹک)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں