ریٹائرڈ آرمی آفیسر ‘آرمی ایجوکیشن کالج میں سنٹر ،ایس ایم‘ آرمی پبلک سکول اور مردان کالج میں پرنسپل۔ گریژن اکیڈمی گوجرانوالہ میں ایڈمن آفیسر رہے۔ ان کے ذاتی اور خاندانی چشم دید‘ پراسرار و حیران کن جنات کے ساتھ گزرے سچے واقعات‘ قسط وار قارئین کی نذر۔
ایک خاتون زاہدہ نامی جو کہ سرکاری سکول میں ٹیچر تھی‘ میرے پاس آئی اور کہنے لگی کہ میرے ساتھ ایک جن ہوتا تھا میں ایک مرتبہ ایک عامل کے پاس گئی اور اس سے جن کے بارے میں بات کر بیٹھی کہ میرے ساتھ جن ہوتا ہے جو میرے کام کاج کر دیتا ہے‘ بازار سے مختلف چیزیں منگواتی ہوں تو اسے بتا دیتی ہوں ‘وہ لے آتا ہے اور رقم بھی نہیں لیتا تو اس عامل نے وہ جن قید کر لیا ہے اور وہ جن اب میرے پاس نہیں آتا۔ میں بہت پریشان ہوں مجھے کوئی ایسا عمل بتائیں کہ وہ جن اس عامل کی قید سے آزاد ہو جائے اور میرے پاس آ جائے میں نے عمل دیا اور کچھ دنوں بعد وہ خاتون آئی اور بتایا کہ وہ جن آزاد ہوگیا ہے اور میرے پاس آ گیا ہے ۔
کچھ عرصہ بعد وہ ریٹائر ہو گئی اور اس کا خاوند بھی فوت ہوگیا جن پھر کسی نے قید کر لیا وہ پھر میرے پاس آئی اور بتایا کہ جن کو کسی نے قید کر لیا ہے وہ میرے پاس نہیں آتا نیز اس نے یہ بھی بتایا کہ میرا خاوند بھی فوت ہوگیا ہے اور جن مجھے یہ بتاتا تھا کہ یہ بچے میرے ہیں‘ میں نے اسے دوبارہ وہی عمل کرنے کا بتایا تو وہ جن آزاد ہو کر آ گیا اور اس خاتون سے انسانی شکل میں ملتا اور اس کے گھر میں مستقل رہنے لگا اس خاتون نے اس سے جنسی تعلق کا تذکرہ بھی کیا‘ میں نے سوچا کہ یہ تو غلط ہوگیا یہ جن کسی طرح اس سے دور ہو جائے میں نے ایک عمل کیا اور وہ غائب ہوگیا۔ یہ خاتون اس جن کو پانے میں کامیاب نہ ہو سکی گزشتہ ہفتے وہ پھر مجھے ملی اور بتایا کہ وہ جن پھر غائب ہوگیا ہے وہ میرے بچوں کا باپ ہے‘ وہ جن اگر مجھے نہ ملا تو میں پاگل ہوجاؤں گی۔خدارا کچھ کریں میرا جن مجھے لوٹادیں‘کوئی عمل‘ کوئی وظیفہ کوئی ٹوٹکہ کچھ بتائیں‘ جتنی رقم لگتی میں دوں گی بس کچھ کریں کہ وہ واپس آجائے۔ میرے ضمیر نے گوارہ نہ کیا کہ میں اسے جن سے ملواؤں۔میں نے اس ایک عمل دیا کہ اللہ تعالیٰ اسے صبر اور شکر دےاور وہ اس گندی زندگی سے نکل آئے ۔
ایک خاتون نے بتایا کہ اس پر ایک جن مسلط ہےجو غلط حرکت کرتا ہے اور مجھے گناہوں کی زندگی میں مبتلا کیا ہوا ہے میں جب اس سے نجات پانے کے لئے کوئی وظیفہ یا عمل کرتی ہوں تو وہ کوئی ایسا عمل کرتا ہے کہ میرے پورے جسم پر خارش شروع ہو جاتی ہے ایک رات 2 بجے کے قریب مجھے سخت خارش شروع ہو گئی میں تکلیف کی وجہ سے اٹھ بیٹھی میں نے دیکھا کہ وہ دروازے کے ساتھ کھڑا ہے اور مجھے کہتا ہے کہ پڑھائی چھوڑ دو وہ مجھے موٹا کپڑانہیں پہننے دیتا نامناسب باریک لباس پہنتی ہوں لباس میں بے پردگی بن گئی ہے برقعہ نہیں پہننے دیتا وہ اپنی کارستانیوں میں مصروف رہتا ہے میں گناہوں کی زندگی گزار رہی ہوں یہ جن جب مکروہ عمل کرتا ہے تو میرا پورا جسم پسینے سے شرابور ہو جاتا ہے اللہ کےواسطے مجھے کوئی ایسا عمل یا وظیفہ بتائیں جس سے مجھے اس جن سے چھٹکارا مل جائے میں مختلف عاملوں کے پاس گئی ہوں مگر مجھے نجات نہیں ملی سب نے پیسے بٹورے ہیں اور رقم کھائی ہے میں نے اسے عمل اور وظیفہ دیا ہے‘ وہ عمل کررہی ہے‘ ان شاء اللہ اس کو ظالم جن سے نجات مل جائے۔ اللہ تعالیٰ اس پر رحم فرمائے اور اسے گناہ اور مصیبت سے چھٹکارا مل جائے ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں