Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

کباب چینی اور پھٹکڑی نے مایوس مریض کو نئی زندگی دلادی

ماہنامہ عبقری - جون 2018

اس بیماری سے بہت مجبور ہوکر ایک سال پہلے انہوں نے آپریشن کروا ہی لیا لیکن آپریشن کے بعد بھی ان کا مسئلہ حل نہ ہوا‘ جو میرے والدصاحب نے اس بات کی بہت ٹینشن لی کہ میں نے تو سوچا تھا کہ میں اب ٹھیک ہوجاؤں گا لیکن میرامسئلہ تو ویسے کا ویسے ہی ہے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے والد صاحب کو کچھ عرصہ سے پیشاب کے غدود کا مسئلہ تھا‘ غدود کافی بڑھ گئے تھے جس کی وجہ سے انہیں پیشاب کی بہت زیادہ تکلیف تھی‘ وہ کہیں بھی جا نہیں سکتے تھے‘ ہر طرح کی دوائی استعمال کرنے کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں آپریشن کا کہا کہ اس کے بغیر آپ ٹھیک نہیں ہوسکتے آپریشن میں بھی ان کی کمزوری کی وجہ سے بہت مسئلہ تھا‘ جسم میں خون بہت کم تھا‘ ڈاکٹر نے کہا کہ آپریشن کرنا بھی ایک رسک ہے لیکن آپریشن کے بغیر یہ ٹھیک بھی نہیں ہوسکتے‘ تین دفعہ ہسپتال آپریشن کیلئے داخل رہے اور کمزوری کی وجہ سے انہیں گھر بھیج دیا گیا اس بیماری سے بہت مجبور ہوکر ایک سال پہلے انہوں نے آپریشن کروا ہی لیا لیکن آپریشن کے بعد بھی ان کا مسئلہ حل نہ ہوا‘ میرے والدصاحب نے اس بات کی بہت ٹینشن لی کہ میں نے تو سوچا تھا کہ میں اب ٹھیک ہوجاؤں گا لیکن میرامسئلہ تو ویسے کا ویسے ہی ہے‘ اس ٹینشن کی وجہ سے وہ بہت ہی کمزور ہوگئے‘ حکیم صاحب آپ کی کافی ساری کتابیں میرے گھر میں ہیں جن میں آپ کی کتاب میرے طبی رازوں کا خزانہ میں ایک نسخہ پڑھا اور اس کا ذکر اپنے والد صاحب سے کیا لیکن وہ اس قدر اپنی بیماری سے عاجز آچکے تھے کہ بے یقینی سے کہنے لگے کہ میں نے آپریشن تو کروا لیا ہے اب اور کیا کروں‘ چھوڑو اب کیا ہونا ہے؟
مطلب انہوں نے کوئی دلچسپی ظاہر نہ کی میں نے اپنی امی سے بات کرکے یہ دوائی منگوائی اور امی نے ہی انہیں یہ دوائی کھانے پر مجبور کیا‘ اس دوائی کے استعمال کے دس دن بعد ہی امی نے مجھے بتایا کہ تمہارے ابو کو بہت فرق ہے اور اب تو حکیم صاحب ایسے لگتا ہے جیسے انہیں یہ بیماری کبھی تھی ہی نہیں حالانکہ انہوں نے بے یقینی سے استعمال کی تھی‘ حکیم صاحب اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو عافیت و برکت والی اور صحت و تندرستی والی زندگی عطا فرمائے۔ آمین! آپ کی وجہ سے اتنی قیمتی نسخے ہم گھر بیٹھے استعمال کرکے فائدہ حاصل کرتے ہیں‘ نسخہ یہ ہے:۔ھوالشافی: کباب چینی (جس کے ساتھ ڈنڈی ہو) سو گرام‘ پھٹکڑی دس گرام پیس کر صبح و شام استعمال کریں۔ یہ نسخہ حضرت حکیم صاحب کی شہرہ آفاق کتاب ’’میرےطبی رازوں کا خزانہ‘‘ کے صفحہ نمبر 135 پر تفصیل کے ساتھ لکھا ہوا ہے۔(ج،لاہور)
گھٹنوں کادرد ہے تو یہ تیل بنالیجئے!3 دن میں شفاء یابی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری والدہ محترمہ عرصہ دراز سے ماہنامہ عبقری کی قاریہ ہیں اور ماہنامہ عبقری سے ملنے والی فیوض و برکات کے پیش نظر ماہنامہ عبقری مصیبت زدہ مفلوک الحال اور پریشان گھروں میں بھی بھجوانے کا بندوبست کرتی ہیں۔ ماہنامہ عبقری میں تیل بنانے کا نسخہ پڑھا اور تیل بنایا۔ میری چچی محترمہ جو کہ دوردراز کے ایک چھوٹے سے قصبہ میں رہائش پذیر تھیں کو کافی عرصہ سے گھٹنوں کا شدید درد لاحق تھا۔ انتہائی نیک ایماندار، ہنس مکھ‘ خوش اخلاقی‘ پنج گانہ نماز باوقت ادا کرنے کی پابندی کرنے والی خاتون ہیں مگر گھٹنوں کے شدید درد کے پیش نظر میری چچی محترمہ نے نہ صرف مہنگے مہنگے علاج کروائے بلکہ مہنگی مہنگی ادویات پر بھی زرِ کثیر خرچ کیا۔ جب والدہ محترمہ سے بات ہوئی اور طبیعت کے بارے میں دریافت کیا توانتہائی بھرائی ہوئی آواز میں چچی محترمہ نے نہ صرف اپنی بیماری کا ذکر کیا بلکہ نماز ادا نہ کرسکنے اور اس بابت روز قیامت بارگاہِ خدا وندی میں ہونے والی شرمندگی کا بھی ذکر کیا‘ جو والدہ محترمہ نے اپنے پاس گھر میں پڑا ہوا ماہنامہ عبقری سے حاصل کردہ نسخہ کے مطابق تیار کردہ تیل چچی محترمہ کو بھجوایا جو محض 3 یوم تک تیل کی گھٹنوں کے اردگرد مالش کرنے پر چچی محترمہ کے گھٹنوں کی درد ایسے بھاگی جیسے گدھے کے سر سے سینگ اور چچی محترمہ نارمل زندگی گزارنے لگ گئیں ہیں اور نماز پنجگانہ بھی باوقت ادا کرتی ہیں ۔ اس تیل کےدیگر فوائد ہیں میری بھتیجی جو کہ ہالینڈ کی شہری اور چھوٹی بچی ہے‘ پاکستان ہمارے پاس آئی ہوئی تھی جس کو فضائی آلودگی کی وجہ سے چھاتی کی انفیکشن ہوگئی۔ یہاں تک کہ بچی کو سانس لینا دشوار ہوگیا اور رات کو سکون سے سو بھی نہ سکی۔ اگلے دن تیل سے چھاتی اور پورے جسم کی مالش کی جو کہ صرف ایک مرتبہ تیل کی مالش کرنے سے نہ صرف بچی سکون سے سوئی بلکہ چھاتی کا انفیکشن بھی ٹھیک ہوگیا۔ اللہ ہمارے ادارہ عبقری کے جذبہ خدمت میں استقامت قائم و دائم رکھے۔ (شاہد شوکت ایڈووکیٹ)
ھوالشافی:میتھی دانہ آدھا پائو، کلونجی ایک چھٹانک، ریوند چینی ایک چمچ، ایک چمچ چائے کی پتی، دس عدد موم بتی، آدھا لیٹر ڈیزل۔بنانے کا طریقہ: پہلے ڈیزل کو گرم کرکے دس عدد موم بتیاں ڈیزل میں ڈال دیں۔ موم گھلنے پر باقی اشیاء کو پیس کر ڈال دیں۔ مذکورہ اشیاء کو دس منٹ تک آگ پر رہنے دیں ‘ پھر آگ بند کردیںاور ڈھکنا دے کر 72 گھنٹے یعنی تین دن تک ایسے ہی پڑا رہنے دیں اور ململ کے کپڑے میں پن کر محفوظ کرلیں ۔ جسم کے کسی بھی حصہ میں درد والی جگہ پر لگائیں۔ میرا اللہ تعالیٰ آپ کو شفا دے گا۔احتیاط: ڈیزل کو کسی گہرے برتن میں ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر گرم کریں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 746 reviews.